22/09/2026
صوابی پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، 197 گرام آئس برآمد
ایس ایچ او تھانہ صوابی شہزاد خان کی نگرانی میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور دیگر مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیوں کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 197 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق انچارج چوکی بام خیل عاطف خان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے دھندے میں ملوث ملزم حمید خان ولد سکبر خان، سکنہ باجا، کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 197 گرام آئس برآمد کی گئی۔
اسی طرح انچارج چوکی منصوری ولید خان نے مقدمہ بجرم ضرر میں مطلوب ملزم عثمان ولد سرور، سکنہ گوہاٹی نظری ڈھیری، کو گرفتار کرلیا۔
ایک اور کارروائی میں ASI آصف غنی نے مقدمہ بجرم ضرر و 506 میں مطلوب ملزم سہیل ولد مستقیم، سکنہ مانیری پایاں، کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ صوابی پولیس جرائم کے سدباب اور عوام کے تحفظ کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔