SWABI ❤️
The Swabians
The Swabians Page is one of the most active Social media Page for swabi. Voice of swabi . Swabi first and most popular page in facebook.
Place of peace (swabi)
Place of brave people (swabi)
Place of educated people (swabi)
Place of beautiful people (swabi)
Copied : Farhan visuals
04/04/2026
ایک دن تندور والا بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کی:
“حضور! آٹا مہنگا ہو گیا ہے، اجازت دیں کہ روٹی پانچ روپے مہنگی کر دوں۔”
بادشاہ مسکرایا اور بولا:
“پانچ روپے؟ نہیں… تم روٹی بیس روپے مہنگی کر دو!”
تندور والا گھبرا گیا:
“حضور، اس سے تو عوام غصے میں آ جائے گی!”
بادشاہ ہنسا اور بولا:
“بس یہی تو کھیل ہے… جب عوام غصے میں میرے پاس آئے گی، تو میں اعلان کروں گا کہ روٹی دس روپے سستی کر دی گئی ہے۔”
پھر فخر سے بولا:
“عوام بھی خوش ہو جائے گی کہ بادشاہ نے ریلیف دے دیا… اور تمہاری جیب بھی بھری رہے گی، کیونکہ روٹی پھر بھی پہلے سے مہنگی ہی رہے گی!”
---
آج کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہی کہانی دوبارہ چل رہی ہے…
پہلے پیٹرول ایک دم 137 روپے مہنگا کر دیا گیا،
پھر کچھ کمی کر کے ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے بڑا ریلیف دے دیا ہو۔
حقیقت مگر وہی پرانی ہے:
👉 پہلے جھٹکا بڑا دو
👉 پھر تھوڑا کم کر کے “احسان” جتاؤ
اور عوام…
ہر بار یہی سمجھتی ہے کہ “اب سستا ہو گیا ہے”۔
یوں لگتا ہے کہ تندور والا اور بادشاہ صرف کہانی میں نہیں تھے…
بلکہ آج بھی کہیں نہ کہیں دربار لگا ہوا ہے،
اور ہم سب اس کے تماشائی ہیں۔
05/02/2026
یہ صرف ایک پروفائل تصویر نہیں، ایک خطرناک ذہنیت کی عکاسی ہے۔ اس ایس ایچ او، جس کا نام عبدالعلی ہے، اپنی واٹس ایپ پروفائل پر ایسے شخص کی تصویر لگایا ہے جو دہشتگرد رہنما ملا عمر کے بیٹے اور موجودہ افغان وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب ہے تو اس میں اور شک کی کیا گنجائش ہے کہ یہ خود ان کا فکری ساتھی نہیں۔
مگریہ محض ذاتی پسند نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ سیکیورٹی سوال ہے۔
افغان طالبان کا ریکارڈ دنیا کے سامنے ہے: خواتین کی تعلیم پر پابندی، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، اور طاقت کے زور پر عوام پر فیصلے مسلط کرنا۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا اسی نظریے سے متاثر افراد پاکستان کے حساس سیکیورٹی اداروں میں ہونے چاہییں؟ یہ سوال آئی جی پولیس نہیں بلکہ یہ سوال آرمی چیف سے بھی ہے: کیا آپ اپنے اداروں کے اندر نظریاتی صفائی نہیں کریں گے؟ اگر اداروں کے اندر ہی انتہاپسند سوچ سے متاثر لوگ موجود ہوں تو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ کیسے جیتی جا سکے گی؟
بعد میں جب پولیس حکام نے اس پروفائل کا نوٹس لیا تو تصویر تبدیل کر دیا مگر اصل سوال اپنی جگہ قائم ہے: ایسی ذہنیت رکھنے والے لوگ سیکیورٹی اداروں میں داخل کیسے ہوئے؟ قوم کو نمائشی کارروائیاں نہیں چاہییں، قوم کو مکمل، شفاف اور بے لاگ احتساب چاہیے۔ ایسے افراد کو صرف لائن کلوز نہیں، بلکہ نوکری سے برطرف کر کے مثال بنانا ہوگی، ورنہ کل کسی اور وردی کے پیچھے یہی سوچ پھر سامنے آئے گی۔
01/02/2026
We support governor stance 👍
05/11/2025
یہ کتاب مند رجزل اسٹور میں دستیاب ہیں
١ : یونیورسٹی بک ایجنسی خبر بازار پشاور شہر
٢ : پشتو اکیڈمی بک اسٹور پشاور یونیورسٹی
٣ :ہارون بک سینٹر مین بازار کرنل شیر کالی
٤ : علی گرافک مدینہ مارکیٹ بل مقابل پیٹرول پمپ شیوا ادا کرنل شیر کالی
٥ : عباس بک سٹور اقبال مارکیٹ شیوا ادا کرنل شیر کالی
٦ : سید شاہ ریز بچا فارم کورونہ کرنل شیر کالی
15/10/2025
15 سالہ لڑکی کی لاش آٹھ سال تک قالین میں لپٹی پڑی رہی۔۔۔ پولیس نے کیسے اس نوعمر لڑکی کے قتل کے معاملے کو حل کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے اور قتل کے مقدمے میں دو افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں کیں۔
مکمل خبر:
اندھے قتل کا معمہ: وہ ’لاپتہ‘ لڑکی جس کی لاش قاتل نے قالین کے ٹکڑے میں لپیٹ کر دفنا دی تھی - BBC News اردو کیرن پرائس اس وقت صرف 15 برس کی تھیں جب سنہ 1981 میں وہ منظر سے مکمل غائب ہو گئیں۔ اگر شعبہ تعمیرات سے منسلک دو افراد کو حادثاتی طور پر ان کی لاش نہ ملتی تو شاید انھیں آج بھ...
پاکستانی پاسپورٹ کی مسلسل ترقی
96 سے 103 نمبر پر پہنچ گیا
18/08/2025
صوابی کے گدون سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے متعدد گھر بہہ گیے ، جانی نقصانات کا خدشہ وزیر اعلی کی ڈیٹی کمشنر صوابی کو فوری طور پر متاثرہ علاقہ پہنچنے اور ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت۔ تمام دستیاب وسائل، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جلد متاثرہ علاقے میں پہنچائی جائیں، علی امین گنڈاپور ملحقہ اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقہ روانہ کی جائیں، وزیر اعلی لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ان کی جانیں بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، علی امین گنڈاپور
There is a possibility of more rains in Pakhtunkhwa, be careful.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Website
Address
Swabi

17/08/2025