صوابی (21 مئی 2026) کو ایگریکلچرل ریسرچ سٹیشن صوابی میں گندم بھوسہ کی نیلامی کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ نیلامی کا عمل ڈائریکٹر ARS صوابی کی نگرانی میں قائم کمیٹی نے مکمل شفافیت، نظم و ضبط اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا۔
نیلامی سے قبل تمام شرکاء کو گندم بھوسہ کی مقدار اور معیار کا معائنہ کرایا گیا، جبکہ بولی کے تمام مراحل باقاعدہ ریکارڈ کے ساتھ مکمل کیے گئے۔ اس موقع پر مقامی زمینداروں، مویشی پال حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نیلامی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
شرکاء نے نیلامی کے شفاف طریقہ کار، بہتر انتظامات اور کمیٹی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
Agricultural Research Station Swabi
Serving community in Agriculture through Innovative Research
19/05/2026
13/05/2026
Dated: 13-05-2026:
A field day titled *“Green Maize Convention”* was organized by Fatima Fertilizers. The event was attended by Mr. Miftah Uddin, Director of ARS Swabi, along with KP Minister for Relief and Rehabilitation, Mr. Aqib Ullah Khan. Farmers, researchers and officers from the Department of Agriculture Extension also participated in the program..
12/05/2026
پریس ریلیز
*پی ایچ ڈی ای سی کے زیر اہتمام لہسن کی برآمدات کے فروغ کے لیے بعد از برداشت انتظامی حکمتِ عملیوں پر ویبینار کا انعقاد*
پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (PHDEC) نے “لہسن کی برآمدات کے فروغ کے لیے معیار بہتر بنانے کی بعد از برداشت انتظامی حکمتِ عملیوں” کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ ویبینار کا مقصد جدید بعد از برداشت طریقہ کار کو فروغ دینا، برآمدی معیار کو بہتر بنانا، اور پاکستانی لہسن کے لیے ویلیو ایڈیشن کے مواقع تلاش کرنا تھا۔ اس ویبینار میں کاشتکاروں، برآمد کنندگان، محققین، ماہرین تعلیم اور ہارٹیکلچر سیکٹر سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور پاکستان میں لہسن کی ویلیو چین کو مضبوط بنانے اور برآمدی صلاحیت میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ایگریکلچرل ریسرچ اسٹیشن (ARS) صوابی کے سینئر سائنٹیفک آفیسر، جناب محمد اسماعیل نے لہسن کی پیداوار، بعد از برداشت انتظام، اور برآمدی معیار کو بہتر بنانے سے متعلق تفصیلی تکنیکی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے پاکستان میں کاشت کی جانے والی لہسن کی مختلف اقسام پر روشنی ڈالی اور ARS صوابی کی تیار کردہ نئی قسم “ایما کوئین” متعارف کروائی، جس کی اعلیٰ کوالٹی، بہتر پیداوار، موافقت اور برآمدی صلاحیت کو نمایاں کیا گیا۔ انہوں نے لہسن کی بروقت برداشت، صفائی، ہینڈلنگ اور ترسیل کے جدید طریقہ کار پر زور دیتے ہوئے بعد از برداشت نقصانات کو کم کرنے کے عملی طریقے بیان کیے۔
محمد اسماعیل نے برآمدی معیار کے لہسن کی تیاری کے لیے curing اور drying کی جدید تکنیکوں پر بھی تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ مناسب curing سے نمی کم ہوتی ہے، فنگس سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، ذخیرہ کرنے کی مدت بڑھتی ہے، اور لہسن کی ظاہری کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔ مزید برآں انہوں نے لہسن کی grading، sorting اور export packing کے بین الاقوامی معیارات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معیاری پیکنگ، یکساں سائز اور کوالٹی کنٹرول عالمی منڈی میں بہتر قیمت اور مارکیٹ رسائی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ویبینار کے دوران محمد اسماعیل نے ایک ایسے منصوبے پر بھی پریزنٹیشن دی جس کا مقصد ویلیو ایڈڈ لہسن مصنوعات کی تیاری، معیاری کاری اور کمرشلائزیشن کو فروغ دینا ہے تاکہ بعد از برداشت نقصانات میں کمی، shelf life میں اضافہ، اور کسانوں کی آمدن میں بہتری لائی جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت garlic paste، dehydrated garlic powder اور دیگر پراسیسڈ لہسن مصنوعات کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کی لہسن برآمدات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
شرکاء نے ویبینار میں فراہم کی گئی تکنیکی معلومات کو سراہتے ہوئے عملی تربیتی سیشنز، محکمہ زراعت توسیع کے ساتھ مضبوط روابط، اور برآمد کنندگان کو بین الاقوامی خریداروں سے جوڑنے کے لیے Business-to-Business (B2B) ملاقاتوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان کی لہسن برآمدات میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
06/05/2026
Dated: 28-04-2026
Evaluation of insecticides against Aphids and Budworm on to***co crop at the Agricultural Research Station (ARS) Swabi, conducted by Syngenta Pakistan under the supervision of ARS Swabi Entomologists..
22/04/2026
21 اپریل 2026
فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (FSC&RD) کی نمائندہ، مس فرزانہ نے ایگریکلچر ریسرچ سٹیشن صوابی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد گندم کی اہم اقسام (صوابی-1، ترناب گندم اور ترناب رہبر) اور لہسن کی مشہور قسم (صوابی گارلک-1) کے سیڈ پروڈکشن بلاکس کا معائنہ کرنا تھا تاکہ کاشتکاروں کو فراہم کیے جانے والے بیج کے اعلیٰ معیار اور خالص پن کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ادارے کی لہسن کی نئی کنڈیڈیٹ لائن "Ema Queen" کی دوسری DUS سٹڈی بھی کرائی گئی۔
15/04/2026
14اپریل 2026 کو ویٹ ٹریولنگ سیمینار کے وفد نے ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن (ARS) صوابی کا دورہ کیا، جہاں Khyber Pakhtunkhwa Wheat Yield Trials (KPWYT) کے تحت گندم کی مختلف جینیاتی اقسام کا فیلڈ میں جائزہ لیا گیا۔ یہ سرگرمی ADP پراجیکٹ "Revitalization of Agriculture Outreach Services to Bridge the Gap for Technology Adaptation" کے تحت انجام دی گئی۔
14/04/2026
آج گندم کے ماہر (Wheat Scientist) ڈاکٹر گلزار احمد اور سیمیٹ (CIMMYT) پاکستان کے نمائندے جناب انصار احمد نے ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن (ARS) صوابی کا دورہ کیا۔ اسٹیشن پہنچنے پر ڈائریکٹر اے آر ایس صوابی جناب مفتاح الدین اور انچارج سیریل سیکشن ڈاکٹر خالد علی نے معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔
دورے کے دوران گندم کی موجودہ صورتحال اور سیریل سیکشن کی تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں، مہمانوں نے ریسرچ فارم کا معائنہ کیا جہاں انہیں اسٹیشن پر جاری مختلف تجربات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دونوں مہمانوں نے پودے لگا کر نان ٹریڈیشنل فروٹ پلانٹس (غیر روایتی پھل دار پودوں) کے لیے مخصوص ٹنل کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔
13/04/2026
Disease scoring in wheat varieties by scientists of ARS Swabi..
13/04/2026
Harvesting of “Ema Queen” garlic started at Agricultural Research Station Swabi..
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gullo Dheri, Topi Road, Bamkhel
Swabi
23430
