18/09/2025
شکرالحمدللہ!
زیدہ اور شاہ منصور کا برسوں پرانا اور نہایت اہم مسئلہ بالآخر حل ہوگیا ہے۔ آج سے اس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوچکا ہے اور 4 عدد ایچ ٹی پول بھی نصب کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
بہت جلد شاہ منصور اور زیدہ فیڈر کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوجائے گا۔ اس نئی لائن کی بدولت شاہ منصور کے محلے، موچی شگئی، چم نہر، عاڑہ، حسن خیل اور دیگر علاقے زیدہ فیڈر سے علیحدہ ہوکر شاہ منصور فیڈر سے منسلک ہوجائیں گے۔ نتیجتاً زیدہ اور شاہ منصور کے فیڈر الگ الگ کام کریں گے، جس سے علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف وی سی تنظیم صدر ذولفقار خان اور تجمل شاہ خان بھی موجود تھے ۔
اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معاون حصوصی عبدالکریم تورڈھیر اور پاکستان تحریک انصاف کے تنظیم کا شکریہ ادا کیا