Deputy Commissioner Swabi

Deputy Commissioner Swabi

Share

The Official page of
Deputy Commissioner Swabi
Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 03/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی جناب عدنان ممتاز نے ڈی ایس پی صوابی، پیسکو کے XEN، پیسکو کے اے سی، تمام سیاسی جماعتوں کے صدور، سیکرٹریز اور ایکشن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ بجلی کے مسائل پر تفصیلی اجلاس کیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی اور حتیٰ الامکان لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بھی سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 03/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی جناب عدنان ممتاز نے سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) صوابی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی نے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور شہریوں کو دی جانے والی خدمات، ریکارڈ کی دستیابی، اور عملے کی کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود سائلین سے بھی بات چیت کی اور ان سے درپیش مسائل اور شکایات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، شفاف اور بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا: “عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، اور سروس ڈیلیوری سنٹرز میں سہولیات کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ایک بہتر اور باوقار ماحول فراہم کیا جا سکے۔”
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے دورے جاری رہیں گے۔

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 03/06/2026

ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ صاحب نے مختلف محکمہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ڈی سی صاحب نے ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ضلع انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کرنے والے تمام افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

03/06/2026

خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا وقت آ گیا!

پاکستان کے سب سے بڑے مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام بنو قابل کا انٹری ٹیسٹ اب آپ کے شہر میں۔

13 جون 2026 (ہفتہ)
⏰ شام 5:00 بجے
📍 مردان اسپورٹس کمپلیکس

اگر آپ فری آئی ٹی کورسز، ڈیجیٹل اسکلز اور روشن مستقبل کے خواہشمند ہیں تو آج ہی رجسٹریشن کروائیں۔

Online Registration:
banoqabil.org/register/student

اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھی ضرور اطلاع دیں تاکہ وہ بھی اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 03/06/2026

سرکاری نرخنامہ برائے اشیاء خورد و نوش ضلع صوابی مورخہ 03.06.2026

02/06/2026

عوامی شکایات کے پیشِ نظر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء نے گدون انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا اور بغیر ٹریٹمنٹ کے آلودہ پانی براہِ راست خارج کرنے والے یونٹس کو سیل کر دیا، جو سنگین ماحولیاتی خطرات کا باعث بن رہے تھے۔

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 02/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر رزڑ، محترمہ صبیحہ ہشتم نے عوامی شکایات اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں تحصیل رزڑ کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ بعض پٹرول پمپس پر سرکاری نرخوں اور متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزیاں پائے جانے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعلقہ پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رزڑ، محترمہ صبیحہ ہشتم نے کہا کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 02/06/2026

لکڑی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء صاحبہ نے گدون کے مختلف مقامات اور لکڑی کی خرید و فروخت کے مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ دستاویزات، ریکارڈ اور پرمٹس کی جانچ پڑتال کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی لکڑی کٹائی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اُن صنعتی یونٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جو لکڑی کی فراہمی پر انحصار کرتے ہیں، اور ان کے ریکارڈ کی بھی جانچ کی گئی۔

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 02/06/2026

عوامی شکایات کے پیشِ نظر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء نے گدون انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا اور بغیر ٹریٹمنٹ کے آلودہ پانی براہِ راست خارج کرنے والے یونٹس کو سیل کر دیا، جو سنگین ماحولیاتی خطرات کا باعث بن رہے تھے۔

Photos from Deputy Commissioner Swabi's post 02/06/2026

ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ صاحب نے عید الاضحیٰ 2026 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ عید کے ایام میں ریسکیو، طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر متعلقہ انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے محکمہ ریسکیو 1122 کےاہلکاروں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

ضلع انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کرنے والے تمام افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Swabi
23430