Citizen Voice and democracy

Call Directions Contact the organization

Citizen Voice and democracy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Citizen Voice and democracy, Social service, Swat.

21/09/2026

اسکاؤٹینگ کی فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے
(رپورٹ بیورو چیف سوات سیٹی نیوز)
گزشتہ روز ایلم اسکاؤٹ اوپن گروپ سوات کے زیر اہتمام سئنیر اسکاؤٹ لیڈرز کا ایک اہم اجلاس سئنیر اسکاؤٹ لیڈر خیر محمد کے صدارت میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
اجلاس میں شرکاء نے اسکاؤٹینگ کی فروغ میں اسکاؤٹ لیڈرز کے کردار پر اظہار خیال کیا اور یہ بات نوٹ کی گئی کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن ان سینئر،
تجربہ کار اور ووڈبیجرز لیڈرز کو مسلسل نظر انداز کر رہیے ہیں ایسوسی ایشن کی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع فراہم نہیں کرتے جو ہر اسکاؤٹ ووڈبیجرز لیڈرز کا حق ہیں
اس موقع پر سینئر اسکاؤٹ لیڈر کے تجربات سے فایدہ اٹھانے اور اسکاؤٹ کی فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے سوات اسکاؤٹ لیڈر کونسل کی قیام عمل میں لایا گیا اور سابق ضلعی سیکرٹری بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن پردل خان کو ٹیم لیڈر /صدر منتخب کیا گیا جبکہ خیر محمد سرپرست اعلیٰ، لطیف احمد چیرمین، غلام حسن نایب صدر، رفیق احمد سیکرٹری،امجد علی ڈپٹی سیکرٹری، فضل خالق فنانس سیکرٹری،بحرکرم پرس سیکرٹری اور سیاب خان کو ضلعی کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوات میں اسکاؤٹینگ کی فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرینگے اور ایلم اوپن گروپ، سوات اوپن گروپ اور مٹہ اوپن گروپ کو ٹیکنکی معاونت فراہم کرینگے بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے تجربات سے فایدہ اٹھایا جائے اور اسکاؤٹ کیمپس اور اسکاؤٹس کی تربیت میں مواقع فراہم کیا جائے

محب اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کے خدمات کی اعتراف میں سیدو اولسیی جرگہ نے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا(رپورٹ بیورو چیف سوات...
11/09/2026

محب اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کے خدمات کی اعتراف میں سیدو اولسیی جرگہ نے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا
(رپورٹ بیورو چیف سوات سیٹی نیوز)
گزشتہ روز سیدو اولسیی جرگہ کی ایک نمائندہ وفد نے ظہور احمد سلطان اور نذیر محمد کی قیادت میں محب اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کے ساتھ ملاقات کی
ملاقات میں سیدو شریف قبرستان کی دیرینہ اراضی کی مسلہ پر پیش رفت کی جائزہ لیا گیا محب اللہ خان نے موقع پر متعلقہ زمہ داران کو ٹاسک اور ورکینگ پیپرز مکمل کرنے کے ہدایات جاری کی تاکہ اعلی احکام کی منظوری کی بعد عملی اقدامات اٹھائے جا سکے
اس موقع پر سیدو شریف عوام کی طرف سیدو اولسیی جرگہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عوامی خدمات اور سیدو شریف قبرستان کی اراضی کی تحفظ اور حصول میں فعال کردار ادا کر نے کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کی گئی
محب اللہ خان نے سیدو اولسیی جرگہ کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ پر شکریہ ادا کیا اور عوامی خدمات کی طور پر جرگہ کی ساتھ مکمل تعاون کی یقین دلائی

31/08/2026

City news Plus 55

پروفیسر ( ریٹائرڈ)شیر عالم خان اور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل نے اپنے ایک حالیہ تجزیئے میں ملک کی موجودہ اسلامی جمہوریہ پاک...
29/08/2026

پروفیسر ( ریٹائرڈ)شیر عالم خان اور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل نے اپنے ایک حالیہ تجزیئے میں ملک کی موجودہ
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکمران طبقہ اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر اظہار خیال کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ
جب جنرل ایوب خان نے 1958 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تو پاکستانی
اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت شروع کردی پاکستان کے آئین کو متعدد بار بغیر کسی استثنیٰ کے توڑ چکے ہیں، ملک کے سیاسی دائرے میں اپنی غیر قانونی مداخلت کی وجہ سے ایک فیصد شرفاء (ایلیٹ کلاس) کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں جس کے منفی اثرات آج بھی پاکستان کے 99 فیصد عام شہری بھگت رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ عہدہ داروں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ پاکستان کے سیاسی میدان میں ایسی غیر قانونی مداخلتوں سے باز آئیں اور مسلح افواج کے قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ وہ 99 فیصد عام شہری جن کے آباؤ اجداد نے برصغیر پاک و ہند میں ایک علیحدہ ملک کی آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دیں، قائد اعظم کی قیادت میں ایک پرامن ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اسٹبلشمنٹ کو برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جنوبی کوریا اور دیگر جمہوری اور ترقی یافتہ ممالک کی حالات سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ھمارے بہادر فوج نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن پاکستان میں استحکام لانا ان کا بھی فرض ہے
جہاں اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت سے نااہل، نالائق اور جہائل سیاستدانوں نے عوامی مینڈیٹ چرایا ہے۔
تو ان اداروں کی یہ بھی زمہ داری ہے کہ پاکستان کی غریب عوام کو آسودگی اور خوشحالی لے اپنا کردار ادا کریں عام شہریوں کی ساتھ جنگلی جانوروں جیسا سلوک نہ کریں۔اور انہیں انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنے کے مواقع فراہم کریں
جاری ہے

17/08/2026

سیدو شریف قبرستان کی اراضی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 40 (کروڑ روپے کی منظوری
رپورٹ بیورو چیف سوات سیٹی نیوز)
سیدو شریف اولسیی جرگہ کی ایک نمائندہ وفد ظہور احمد سلطان ممبر قامی تڑون جرگہ بابوزی اور چیرمین سیدو شریف اولسیی جرگہ کی قیادت میں جو نذیر محمد، محمد انور اور لطیف احمد ایڈوکیٹ پر مشتمل تھی محب اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) سوات کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی
ملاقات میں سیدو شریف قبرستان کے لیے فضل حکیم یوسف زئی ممبر صوبائی اسمبلی کی کوششوں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 40 کروڑ روپے کی منظوری پر تفصیلی بحث ھوئی اس سلسلے میں محکمہ اوقاف نے فنڈز کی دستیابی اور ضروری کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات کو لیٹر جاری کیا ہے اور اس طرح ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزی کو ھدایت جاری کی ہے
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ احکام کو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے سکشن فور کی منظوری کے لیے ہدایات جاری کر دی
بعد میں وفد نے اسیسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار بابوزی سے ملاقات کی جبکہ سمیع اللہ خان نائب تحصیلدار لینڈ ریفارم سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سیدو شریف قبرستان کی اراضی کی حوالہ سے پش رفت کی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کی اظہار کی
وفد نے محب اللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات اور دوسرے افسران کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کی شکریہ ادا کیا

29/07/2026
29/07/2026

City 55 news Plus

25/07/2026

سیدو شریف قبرستان کی اراضی کی بارے میں ایک جائزہ میٹنگ
(رپورٹ بیورو چیف سوات سیٹی نیوز)
سابق صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم یوسف زئی کے صدارت میں ایک اہم جائزہ اجلاس سوات ڈسٹرکٹ کونسل ہال سیدو شریف میں منعقد ہوئی اجلاس میں سابق ویلج کونسلوں کی چیئرمیوں اور علاقے کے مشران نے شرکت کی
اجلاس میں سیدو شریف قبرستان کی اراضی کی بارے میں پش رفت کی جائزہ لیا گیا
فضل حکیم یوسف زئی نے موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قبرستان کی 296 کنال اراضی کی حدودات کی حد بندی کیا جائے اور تمام غیر قانونی تجاوزات کی خاتمہ کیا جائے
قبرستان کی حدودات میں واقع صوبائی لینڈ کمشن کی اراضی کی مکمل کیس صوبائی حکومت کو منظوری کے لیے جلد ارسال کیا جائے
اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں قبرستان کی اراضی کے لیے مختص فنڈز جلد جاری کی جائینگی
اس موقع پر ظہور احمد سلطان کے سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو انتظامیہ اور سیدو اولسیی جرگہ کی درمیان رابطہ کاری کرکے قبرستان کی اراضی کی بارے میں پش رفت سے عوام کو آگاہ کرینگے
آخر میں شرکاء نے سابق صوبائی وزیر فضل حکیم یوسف زئی کا شکریہ ادا کیا

Address

Swat
19200

Telephone

+923459004057

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Citizen Voice and democracy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Citizen Voice and democracy:

Shortcuts

Share

Category