08/05/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سلام مسنون!
کے بعد آپ حضرات کی خدمت میں عرض کی جاتی ہے کہ مدرسہ انوارالقران للبنین ولبنات نزد مسجد علی خان خیل میں ختم القرآن الکریم کے سلسلے میں ایک پُرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مفتی علماء کرام، قراء کی عظیم شرکت کرے گی۔ لہٰذا آپ حضرات اپنی شرکت بنا کے ساتھ ساتھ اپنے دوست واحباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔
یہ اکیس(21) بچوں کا قرآن کریم کا ختم ہے۔
خصوصی خطاب:
مولانا فضل خالق صاحب
نعت خواں:
قاری نوید علی صاحب
اختتامی دعا:
پیر طریقت، شیخ الحدیث حضرت مولانا نظام الدین صاحب
پروگرام ان شاء اللہ بروز اتوار:
تاریخ: 10 مئی 2026
وقت: بعد نماز ظہر
منجانب:
مولانا انوار الحق حنفی صاحب
0347 9375006
تمام معزز مہمانوں کو
اس بابرکت محفلِ ختم القرآن میں دل کی گہرائیوں سے
خوش آمدید کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی تشریف آوری کو ہمارے لیے باعثِ رحمت و برکت بنائے۔ آمین 🤍📖
Voice of manyar
05/05/2026
مولانا شیخ ادریس کے اللّه پاک درجات بلند فرمائے آمین
04/05/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون !!
آج بمورخہ4 مئی 2026 بروز پیر غالیگی سوات کے اجمل خان بہ رضایے الٰہی انتقال کرگئے ہے۔ مرحوم جاوید . ارشد خان . واجد خان. نعمان خان کے بھائی تھے
جبکہ مانیار کے شمس الکرم اور رحم کرم کے بھانجا تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ اج رات 10:00 بجے غالیگئ گراونڈ میں ادا کی جا ئیگی ۔
جبکہ فاتحہ خوانی سپین جماعت غالیگئ میں ہورہی ہیں۔
03/05/2026
بریکنگ نیوز
الیکشن برائے جنرل سیکرٹری، ڈسٹرکٹ سوات
محمد اسماعیل بمقابلہ ملک شاہی روم خان
محمد اسماعیل کل 45 میں سے 30 ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ سوات کے نئے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ وائس آف مانیار کی جانب سے انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد
پیش کی جاتی ہے۔
28/04/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون !!
آج بمورخہ 28 اپریل 2026 بروز منگل محلہ، برپلو مانیار سوات کے شیر افضل خان بہ رضایے الٰہی انتقال کرگئے ہے۔
مرحوم شیر بہادر خان اور نوراللہ خان کے بھائی تھے
جبکہ باغی رم باچا ، بہری بوستان ، شمس الکرم اور ضیاء اللہ خان کے چاچا زاد بھائی تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ اج دوپہر 2:00 بجے بنڈ میں ادا کی جا ئیگی ۔
جبکہ فاتحہ خوانی چینہ مسجد برپلو میں ہورہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطاء فرمایے۔
26/04/2026
✨ محفلِ ختم القرآن ✨
الحمدللہ! گاؤں مانیار کی جامع مسجد قاضیان میں مدرسہ ربانیہ کے بچوں کا بابرکت ختم القرآن پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
📅 27 اپریل 2026 (بروز پیر)
🕰️ بوقتِ نمازِ مغرب
🎤 تلاوتِ قرآن پاک، ایمان افروز بیانات اور جید علمائے کرام کی شرکت ہوگی۔
🤲 تمام اہلِ علاقہ سے شرکت کی اپیل ہے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو اور اس بابرکت محفل میں شامل ہو کر ثواب حاصل کریں۔
🌹 تمام آنے والے معزز مہمانانِ کرام کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید 🌹
03429819087📞 رابطہ