23/03/2026
Dated 23/03/2026
شجرکاری مہم – یومِ پاکستان
یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر کانجو ٹاون شپ میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
یہ اقدام ایک سرسبز اور صحت مند ماحول کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ درخت لگانا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ایک مؤثر قدم بھی ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کی ضمانت بنتا ہے۔
آئیں ہم سب مل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے کانجو ٹاون شپ کو صاف اور سرسبز بنائیں۔
#سوات
19/02/2026
اعلان برائے مکینانِ ٹاؤن
اطلاع دی جاتی ہے کہ رات کو کانجو ٹاون شپ سیکٹر سی میں سٹریٹ لائٹ تاروں کی چوری کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، چور نے تار کو کاٹ دیا ہے لیکن چوری کرنے میں ناکام رہا
تمام مکینانِ ٹاؤن سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں، مشکوک افراد یا سرگرمی کی صورت میں فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں اور اپنے علاقے کی حفاظت میں بھرپور تعاون کریں۔
آئیں مل کر اپنے ٹاؤن کو محفوظ اور پُرامن بنائیں۔
شکریہ
02/02/2026
ڈائریکٹر UADA سوات کی خصوصی ہدایات پر کانجو ٹاؤن شپ مین روڈ پر سڑک کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔
03/11/2025
Dated 03/11/2025
یو اے ڈی اے سوات کے ہارٹیکلچر اسٹاف کی جانب سے صفائی اور جھاڑیوں کی کٹائی کا کام جاری ہے
یہ اقدام علاقے کی خوبصورتی بڑھانے اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
ہارٹیکلچر ٹیم باقاعدگی سے مختلف مقامات پر گھاس، جھاڑیاں اور جنگلی پودے کاٹ کر صفائی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ سڑکوں اور گلیوں کو مزید خوبصورت اور پُرسکون بنایا جا سکے۔
یو اے ڈی اے سوات کے عملے کی دن رات کی محنت سے شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
30/10/2025
Dated 30/10/2025
اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کانجو ٹاؤن شپ سوات
اسسٹنٹ کمشنر کبل نے آج کانجو ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر اربن ایریاز ڈیولپمنٹ اتھارٹی سوات جناب تیمور علی نے ترقیاتی منصوبوں اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ دورہ علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں اور شہری سہولیات میں بہتری کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔
30/10/2025
Date 30/10/2025
،اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کانجو ٹاؤن شپ سوات
ڈائریکٹر یو ڈا سوات اسد اللہ کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی اسپرے مہم جاری ہے
یہ اسپرے مہم شہریوں کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
30/10/2025
Dated 30/10/2025
اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کانجو ٹاؤن شپ سوات
ڈپٹی ڈائریکٹر تیمور علی کی ہدایت پر
اربن ایریاز ڈیولپمنٹ اتھارٹی سوات کے سائٹ اسٹاف کی جانب سے
صفائی اور جھاڑیوں کی تراشی کا کام جاری ہے
یہ اقدام شہری ماحول کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
28/10/2025
Dated 28/10/2025
اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کانجو ٹاؤن شپ سوات، اپروچ روڈ
ڈائریکٹر اربن ایریاز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سوات کی خصوصی ہدایت پراپروچ روڈ پر درختوں کی شاخ تراشی کا کام جاری ہے
طوفان اور تیز ہواؤں کے پیشِ نظر شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے اور سڑک پر آمد و رفت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے
یو ڈی اے سوات بہترین شہری سہولیات اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے
25/10/2025
🇵🇰 یومِ سیاہ — 27 اکتوبر 🇵🇰
ستائیس اکتوبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔
یہ دن کشمیری عوام پر ڈھائے گئے مظالم اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کانجو ٹاؤن شپ سوات کاعملہ
اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور
اقوامِ عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ
کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دیا جائے۔
ہم کشمیری عوام کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
کشمیر ہماری شہ رگ ہے — اور ہم اپنی شہ رگ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے! 🇵🇰
🖤 💚
15/10/2025
اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کانجو ٹاؤن شپ سوات
یو ڈا سوات کے عملے کی جانب سے کانجو ٹاؤن شپ سوات کی مین 150 فٹ روڈ پر ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔
یہ مرمتی کام بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور محفوظ نظام کو یقینی بنانے کے لیے انجام دیا گیا ہے۔
13/10/2025
اربن ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سوات
ڈائریکٹر یو ڈا سوات کی خصوصی ہدایت پر کانجو ٹاؤن شپ سیکٹر اے میں ٹرانسفارمر کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے
یہ اقدام شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور نظام کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے