JTI Dakorak Swat
جمعیت طلباء اسلام اور پاکستان کے سیاسی خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے پیج کو لائیک کریں۔ شکریہ
16/04/2025
صوبہ برائے فروخت 🤔
عمران خان ایک فتنہ تھا اور اس کے باقیات ایک عذاب ہیں۔
13/04/2025
*خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل پر قبضہ نامنظور!*
خیبر پختونخوا میں پیش کیا گیا *مائنز اینڈ منرلز بل 2025* دراصل صوبے کے قدرتی وسائل پر قبضے کی ایک سازش ہے۔ یہ کالا قانون غیر ملکی سرمایہ داروں اور بڑے کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا جا رہا ہے، جب کہ مقامی کان کن، چھوٹے کاروبار اور عوام کے مفادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
یہ بل نہ صرف صوبے کی خودمختاری پر حملہ ہے، بلکہ یہ مقامی معیشت کی تباہی کا باعث بھی بنے گا۔ وسائل پر فیصلے اسلام آباد یا کسی مرکزی اتھارٹی کو دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے اپنے وسائل سے محروم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
ہم جمیعت علمائے اسلام کی طرف سے واضح کرتے ہیں کہ ہم اس بل کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
*مولانا جمال الدین امیر جےیوآئی فاٹا قبائلی اضلاع*
*جاری کردہ: ڈیجیٹل میڈیا سیل جےیوآئی فاٹا*
13/04/2025
مائنز اینڈ مینرل ترمیمی بِل 2025 کے حوالے بِل کے سطحی مطالعے کے بعد میرے ذہن درجہ زیل تحفظات و شبہات پیدا ہوئے جس کے بناء پر مذکورہ متنازع بل صوبائی حقوق پر ایک سمجھوتہ اور سودابازی سمجھتا ہو۔
اس وقت وفاق اور ہاہر دنیا کے نظر قبائل ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بے شمار قدرتی معندیات پر ہیں وہ کسی بھی طرح ان معدنیات پر اپنا قبضہ بنانا چاہتے ہیں ۔
ان وسائل پر قبضہ کیلے فاٹا کے غیر فطری انظمام بھی ایک کڑی تھی۔
تحفظات درج ذیل ہیں
1) ایک ایسے حالات میں کہ معدنیات کے حوالے سے امریکہ کا وفد پاکستان میں موجود ہیں . ارمی چیف تک معدنیات کے حوالے سے ملاقاتیں کئی ہیں۔ عین اس وقت صوبائی حکومت کے طرف سے یہ بل لانا کیا معنی رکھتی ہیں کیا یہ امریکہ وفد کے مفادات کیلے قانونی سازی نہیں ہیں۔؟
2) ایک طرف صوبہ اور وفاق کے درمیان جو شدید تناوؑ اور منافرت موجود ہیں لیکن دوسرے طرف اس بل کے وجہ سے صوبہ اور وفاق جو ایک پیج پر اگیا اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہیں ۔ کونسی قوتوں نے اگ اور پانی کو یکجا کیا ۔ کس کے مفادات کیلے دونوں ہمارے معدنیات پر قبضہ کیلے ایک ہو گئے؟
3) بل کے اندر خیبرپختونخواہ منرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی بات کی گئی۔ سوال یہ ہیں کہ پہلے سے صوبائی محکمہ معدنیات اور لائسنگ لیز ڈاریکٹریٹ موجود ہیں اس میں اصلاحات کے بجائے مندرجہ بالا اتھارٹی کے قیام کی ضرورت کیوں پیش ائی ؟
4) بل کے مندرجات میں وضاحت کے ساتھ درج ہیں کہ صوبائی منرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی پابند ہیں کہ فیڈرل منرل ونگ کے تجاویز کو یقینی بنائے کیا یہ صوبہ کے وسائل پر وفاق کے اختیار اور حقِ تصرٙف ومداخلت تسلیم کرنا نہیں ہیں ؟ جو کہ اٹھارئیوں ائینی ترمیم کے خلاف ہیں
5) بل میں یہ بھی موجود ہیں کہ غیر ملکیوں کمپنیوں کیساتھ معاہدات فیڈرل مینرل وینگ اور منرل فیسلیٹیشن اتھارٹی کے تجاویز پر کیا جائے گا ۔ کیا اس کا صاف مطلب یہ نہیں کہ غیر ملکیوں کمپنیوں کیساتھ معاہدہ وفاق حکومت کیساتھ ہو گا اور صوبہ کے معدنیات کا مالک وفاق ہو گا ؟
6) علیمہ خان کا یہ بیان کہ مجوزہ بل کو عمران خان کے رہائی کیساتھ مشروط کیا جائے کیا اس بیان سے صوبہ کے حقوق پر سودابازی کے علاوہ کوئی اور مطلب اخذ کیا جا سکتا ہیں ؟
7) پی ٹی ائی کے اندر اس بل کے حوالے سے شدید اختلاف موجود ہیں وزیر اعلی بشمول صوبائی کابینہ اس بل کو صوبائی حقوق کے محافظ جبکہ عاطف خان شکیل خان وغیرہ اس کو صوبائی حقوق اور اٹھارویں ائینی ترمیم کے منافی سمجھتا ہیں اس سے معلوم ہوتا ہیں کہ یہ بل صوبہ کے معدنیات کو کسی اور کے ہاتھ میں دینے کے مترادف ہیں ۔
اس کے علاوہ اور بھی سولات اس بل پر موجود ہیں مندرجہ بالا سولات ایک زمینی حقائق ہیں اس کے تسلی بخش وضاحت اور جوابات کے ضرورت ہے
ورنہ یہ بل ایک سیاسی کمپرومائز کا نتیجہ سمجھا جائے گا ۔
جس کے ہر صورت میں جمعیت علماء اسلام مخالفت کریگا
*مولانا عبد الرشید جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام فاٹا*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Charbagh
Swat
19120
