15/02/2026
میاں کلے کڑاکڑ بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے شاہی کرم جو ڈاکٹر فضل کرم (مرحوم) بحر کرم باچا اور رحم کرم باچا کے بھائی یاسر باچا اور سلمان باچا کے والد محترم اور عبید باچا کے چچا تھے۔
وہ والی سوات دور کے صوبیدار میجر میاں مصطفیٰ (مرحوم) کے صاحبزادے تھے۔
شاہی کرم 1964ء میں میاں کلے کڑاکڑ بریکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسافری میں گزارا۔ حال ہی میں علالت کے باعث بیمار رہے اور آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم نہایت خوش اخلاق اصول پسند اور نیک سیرت انسان تھے۔ ان کی وفات سے خاندان اور علاقے میں گہرا دکھ اور خلا پیدا ہوا ہے۔
الله تعالى مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔ آمین

21/10/2025
21/04/2025
21/07/2024
02/01/2024
28/06/2023
31/05/2023
31/05/2023
21/04/2023