Naeem Ur Rehman Memon

Call Directions Contact the organization

Naeem Ur Rehman Memon Chairman UC 66 TMC Tando Jam

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے نعیم الرحمان میمن کی ملاقات، راول ہاؤس راہوکی میں دعوت میں شرکتحیدرآباد: چیئرمین یونین ک...
25/09/2026

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے نعیم الرحمان میمن کی ملاقات، راول ہاؤس راہوکی میں دعوت میں شرکت
حیدرآباد: چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے سید بچل شاہ کاظمی، سائیں نعیم چنہ، محمد صادق راجپوت، وکیل زادہ اور محمد آصف راجپوت کے ہمراہ صوبائی وزیر جناب شرجیل انعام میمن صاحب کی دعوت پر راول ہاؤس راہوکی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے اپنے محبوب لیڈر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دعوت میں ضلع حیدرآباد کے مختلف ٹاؤنز سے تعلق رکھنے والے معززین، چیئرمین صاحبان اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

25/09/2026

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے نعیم الرحمان میمن کی ملاقات، راول ہاؤس راہوکی میں دعوت میں شرکت
حیدرآباد: چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے سید بچل شاہ کاظمی، سائیں نعیم چنہ، محمد صادق راجپوت، وکیل زادہ اور محمد آصف راجپوت کے ہمراہ صوبائی وزیر جناب شرجیل انعام میمن صاحب کی دعوت پر راول ہاؤس راہوکی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے اپنے محبوب لیڈر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دعوت میں ضلع حیدرآباد کے مختلف ٹاؤنز سے تعلق رکھنے والے معززین، چیئرمین صاحبان اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

*پولیو کے خاتمے کے لیے یونین کمیٹی نمبر 66 کا بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم*ٹنڈوجام: یونین کمیٹی نمبر 66 کے چیئرمین نعی...
22/09/2026

*پولیو کے خاتمے کے لیے یونین کمیٹی نمبر 66 کا بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم*

ٹنڈوجام: یونین کمیٹی نمبر 66 کے چیئرمین نعیم الرحمان میمن اور سیکرٹری الطاف احمد ابڑو نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں فیلڈ میں کام کرنے والی پولیو ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین نعیم الرحمان میمن اور سیکرٹری الطاف احمد ابڑو نے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو یقین دلایا کہ یونین کمیٹی نمبر 66 کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون اور بھرپور حمایت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے والدین اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن اور سیکرٹری یونین کمیٹی نمبر 66 الطاف احمد ابڑو کا پولیو کے خاتمے کے لیے ک...
21/09/2026

چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن اور سیکرٹری یونین کمیٹی نمبر 66 الطاف احمد ابڑو کا پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی ٹیم کے ساتھ فلیڈ میں وزٹ جہاں ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور یونین کمیٹی کی طرف سے بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

*جمال شمشاد اور دلشاد شمشاد کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل*تندو جام: چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن او...
20/09/2026

*جمال شمشاد اور دلشاد شمشاد کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل*

تندو جام: چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن اور وائس چیئرمین نوید امان کی سربراہی میں جمال شمشاد اور ان کے بھائی دلشاد شمشاد کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔
اس موقع پر جناب شوکت علی خانزادہ، جناب طالب علی راجپوت، جناب ندیم شہزاد اور محمد آصف راجپوت بھی موجود تھے، جنہوں نے معاملے کے حل اور فریقین کے درمیان مفاہمت میں اپنا کردار ادا کیا۔
چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن اور وائس چیئرمین نوید امان نے کہا کہ جمال شمشاد اور دلشاد شمشاد دونوں ایک انتہائی معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے باہمی اختلافات اور تنازعات کو افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہی بہترین راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یونین کمیٹی نمبر 66 کی قیادت شہر میں امن و سلامتی اور شہریوں کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔

19/09/2026

ٽنڊوڄام
*ڄام بنگلوز ۾ ڊرينج ڊسپوزل سسٽم جي تڪميل لاءِ اهم اڳڀرائي*

چيئرمين يونين ڪاميٽي نمبر 66 نعيم الرحمان ميمڻ سرفراز احمد شهاڻي، عبدالرشيد اجن صاحب ۽ پنهنجي ٽيم سميت ايس ڊي او حيسڪو سان اهم ملاقات ڪئي۔ ملاقات دوران ڄام بنگلوز ۾ جاري ڊرينج ڊسپوزل سسٽم جي ڪم بابت تفصيلي ڳالهه ٻولهه ڪئي وئي۔

هن موقعي تي چيئرمين نعيم الرحمان ميمڻ حڪومت سنڌ پاران منظور ٿيل ٽرانسفارمرز ۽ ٻيو ضروري سامان جلد فراهم ڪرڻ جي درخواست ڪئي، ته جيئن ڊرينج ڊسپوزل سسٽم جو ڪم مقرر وقت ۾ مڪمل ڪري سگهجي۔ ان سلسلي ۾ حڪومت سنڌ طرفان جاري منظوري (Approval) جي ڪاپي به حيسڪو آفيس ۾ جمع ڪرائي وئي۔

چيئرمين نعيم الرحمان ميمڻ چيو ته ان شاءَ الله ضروري سامان جي فراهمي بعد ڄام بنگلوز جو ڊسپوزل سسٽم جلد مڪمل ڪيو ويندو، جنهن جي نتيجي ۾ علائقي جي رهواسين کي عرصي کان درپيش نيڪاسي آب جي مسئلي کان نجات ملڻ جي اميد آهي۔

علائقي واسين ڊرينج ڊسپوزل سسٽم جي تڪميل لاءِ ڪيل ڪوششن کي سٺو قرار ڏيندي اميد ظاهر ڪئي ته منصوبو جلد مڪمل ٿيڻ سان علائقي ۾ نيڪاسي آب جي صورتحال ۾ نمايان بهتري ايندي۔

جام بنگلوز میں ڈرینج ڈسپوزل سسٹم کی تکمیل کے لیے اہم پیش رفتٹنڈوجام: چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 *نعیم الرحمان میمن نے س...
18/09/2026

جام بنگلوز میں ڈرینج ڈسپوزل سسٹم کی تکمیل کے لیے اہم پیش رفت

ٹنڈوجام: چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 *نعیم الرحمان میمن نے سرفراز احمد شہانی, عبدالرشید اجن صاحب* اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ایس ڈی او حیسکو سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جام بنگلوز میں جاری ڈرینج ڈسپوزل سسٹم کے کام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چئیرمین نعیم الرحمان میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے منظور شدہ ٹرانسفارمرز اور دیگر ضروری سامان جلد فراہم کرنے کی درخواست کی، تاکہ ڈرینج ڈسپوزل سسٹم کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری منظوری (Approval) کی کاپی بھی حیسکو دفتر میں جمع کروا دی گئی۔

چئیرمین نعیم الرحمان میمن نے کہا کہ ان شاء اللہ ضروری سامان کی فراہمی کے بعد جام بنگلوز کا ڈسپوزل سسٹم جلد مکمل کرلیا جائے گا، جس کے نتیجے میں علاقے کے مکینوں کو عرصہ دراز سے درپیش نکاسی آب کے مسئلے سے نجات ملنے کی امید ہے۔

علاقہ مکینوں نے ڈرینج ڈسپوزل سسٹم کی تکمیل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبہ جلد مکمل ہونے سے علاقے میں نکاسی آب کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

*چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن کی پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر سید طارق حسین شاہ جاموٹ اور سید حسن شاہ جا...
18/09/2026

*چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن کی پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر سید طارق حسین شاہ جاموٹ اور سید حسن شاہ جاموٹ سے اہم ملاقات*

ٹنڈوجام: چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن نے پریذیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد جناب سید طارق حسین شاہ جاموٹ اور جناب سید حسن شاہ جاموٹ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹنڈوجام کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سید طارق حسین شاہ جاموٹ کی جانب سے ٹنڈوجام کے عوام کے لیے جلد پیور بلاک ورک کا تحفہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، جس سے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات اور آمدورفت کی صورتحال میں بہتری آنے کی امید ہے۔
ملاقات کے دوران چئیرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نعیم الرحمان میمن کے ہمراہ سید بچل شاہ کاظمی اور میر علی حیدر ٹالپر بھی موجود تھے۔
چئیرمین نعیم الرحمان میمن نے ٹنڈوجام کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تعاون پر سید طارق حسین شاہ جاموٹ اور سید حسن شاہ جاموٹ کا شکریہ ادا کیا۔

*ٹنڈوجام:* گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہونے والے محمد صدیق سومرو کی عیادت کے لیے چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66...
12/09/2026

*ٹنڈوجام:* گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہونے والے محمد صدیق سومرو کی عیادت کے لیے چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے محمد صدیق سومرو کے بھائی اور بیٹے سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 66 نے افسوسناک واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوجام میں آئے روز ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہریوں کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض مزید مؤثر اور ذمہ دارانہ انداز میں انجام دیے جائیں۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ محمد صدیق سومرو کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وہ ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی بھرپور حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس بحال ہو سکے۔

Address

786/A Main Workshop Road
Tando Jam
70060

Telephone

+923003084798

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naeem Ur Rehman Memon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Naeem Ur Rehman Memon:

Shortcuts

Share