02/10/2026
ڈیرہ غازیخان
فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ وہوا کی پکٹ جھنگی اور پکٹ لکھانی پر ڈرون سے بم حملہ
پولیس کے الرٹ جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بناتے ہوئے بڑے نقصان سے بچا لیا
لکھانی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں ایک ملازم معمولی زخمی
پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے
دہشتگردوں نے ڈرون سے چیک پوسٹ جھنگی پر 3 بم گرائے، ایک بم چھت پر گرا اور دو باہر گرے
اسی طرح لکھانی پر دو بم گرائے گئے ایک چھت پر گرا اور دوسرا صحن میں گرا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازیخان، ڈی ایس پی تونسہ سمیت دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی
واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری
ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے جوان پوری مستعدی اور بہادری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا