District Labour Office, Dir Lower

Directions Website Contact the organization

District Labour Office, Dir Lower Enforces Labour Laws (Minimum Wages Act, Prohibition of Child Labour Act, Payment of Wages, Shop & Establishment Act) at Dir Lower.

Government of Khyber Pakhtunkhwa Pakistan

On directions of Director Labour, Assistant director Labour Said Badshah and Labour inspector Muhammad Adnan  carried ou...
14/08/2026

On directions of Director Labour, Assistant director Labour Said Badshah and Labour inspector Muhammad Adnan carried out inspections of various shops and establishment in Dir lower. Certain violations were detected regarding Labour Laws.
Legal action will be taken against the violators.

Labour Day 1st May
01/05/2026

Labour Day 1st May

https://web.facebook.com/share/p/1Ajr7jyKzH/
25/03/2026

https://web.facebook.com/share/p/1Ajr7jyKzH/

** آن لائن کھلی کچہری (ای۔کچہری) **

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عوام دوست پالیسی کے تحت ڈائریکٹریٹ اف لیبر، حکومت خیبر پختونخوا، کی جانب سے ایک آن لائن کھلی کچہری (ای۔کچہری) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر خیبر پختون خواہ، عوام کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسائل، شکایات اور تجاویز کو براہِ راست سنیں گے اور ان پر جواب دیں گے۔

تاریخ: 26 مارچ 2026(جمعرات)
وقت: صبح 11:00 بجے تا 12 بجے
0919211543

اہم اعلان برائے فیکٹریز و کمرشل اسٹیبلشمنٹسحکومت خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 19، 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر ک...
18/03/2026

اہم اعلان برائے فیکٹریز و کمرشل اسٹیبلشمنٹس

حکومت خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 19، 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے سلسلے میں عام تعطیلات ہوں گی۔

تمام مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ:
✔️ ورکرز کو ان ایام میں چھٹی دی جائے
✔️ اگر کسی ناگزیر صورت میں کام لیا جائے تو قانون کے مطابق اوورٹائم ادا کیا جائے
✔️ لیبر قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے

خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ لیبر آفس دیر لوئر

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) و انسانی حقوق کی سربراہی میں جبری...
19/02/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) و انسانی حقوق کی سربراہی میں جبری مشقت کے خاتمے، انسانی اسمگلنگ (Trafficking in Persons) کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر دیر لوئر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر دیر لوئر، پولیس کے نمائندہ اور سول سوسائٹی کے جناب شفیق الرحمٰن اور جناب اکبر خان بطور ممبران شامل ہیں.
سابقہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیٹی کے اراکین بازار کا مشترکہ دورہ کریں گے، جس میں وہ بچوں سے مزدوری کروانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیں گے اور اپنی رپورٹ جناب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) و انسانی حقوق کو پیش کریں گے۔
اس سلسلے میں مورخہ 18-02-2026 کو مذکورہ ممبران نے تیمرگرہ بازار میں مختلف کاروباری مراکز کے دورے کیے، جس دوران مختلف بچوں سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ اس کی مفصل رپورٹ بہت جلد جناب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) و انسانی حقوق کو مزید کارروائی کے لیے پیش کی جائے گی۔

کل 16 فروری کو Directorate of Labour Khyber Pakhtunkhwa کے Health and Safety Center میں منعقدہ اجلاس کی ہدایات کی روشنی ...
17/02/2026

کل 16 فروری کو Directorate of Labour Khyber Pakhtunkhwa کے Health and Safety Center میں منعقدہ اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں محترم اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ضلع دیر لوئر محمد رفیق نے ضلع دیر لوئر میں قائم مختلف فیکٹریوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ دورہ Khyber Pakhtunkhwa Factories Act 2013 اور Khyber Pakhtunkhwa Occupational Safety and Health Act 2022 کے تحت کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد صنعتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔
دورے کے دوران فیکٹری مالکان اور منتظمین کو پیشہ ورانہ صحت و حفاظت (Occupational Safety & Health) سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ فیکٹریوں میں نمایاں مقامات پر مزدوروں کی حفاظت، ممکنہ خطرات سے بچاؤ اور صنعتی حادثات کی روک تھام سے متعلق آگاہی پمفلٹس آویزاں کیے گئے۔
اس موقع پر مزدوروں کو مشینری کے محفوظ استعمال، برقی آلات سے پیدا ہونے والے خطرات، آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات، ہنگامی اخراجی راستوں (Emergency Exits) اور ذاتی حفاظتی آلات جیسے ہیلمٹ، دستانے اور حفاظتی جوتوں کے استعمال کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، تاکہ وہ دورانِ کام حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔
محکمہ محنت کی جانب سے یہ اقدام مزدوروں میں سیفٹی سے متعلق شعور بیدار کرنے، پیشہ ورانہ بیماریوں اور صنعتی حادثات کی روک تھام، اور فیکٹریوں میں محفوظ و صحت مند کام کا ماحول قائم کرنے کی جانب ایک مؤثر اور قابلِ تحسین قدم ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر دیر لوئر، جناب محمد رفیق نے لیبر انسپکٹر محمد عدنان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کمرشل ایمپلائمنٹ (اسٹینڈ...
06/02/2026

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر دیر لوئر، جناب محمد رفیق نے لیبر انسپکٹر محمد عدنان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کمرشل ایمپلائمنٹ (اسٹینڈنگ آرڈرز) ایکٹ 2013 کے تحت مختلف نجی اداروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ اداروں کے ملازمین میں ان کے تعیناتی لیٹر باقاعدہ طور پر تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ملازمین کو مذکورہ قانون کی روشنی میں ان کے قانونی حقوق، فرائض، سروس اسٹرکچر، ملازمت کی شرائط اور نظم و ضبط سے متعلق امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
مزید برآں ادارہ جاتی مینجمنٹ کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ لیبر قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، تاکہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ، شفاف نظامِ روزگار اور خوشگوار صنعتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے.

ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح آج اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، دیر لو...
05/02/2026

ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح آج اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، دیر لوئر جناب محمد رفیق نے کیا۔
اس موقع پر محفل ریسٹورنٹ، ناصافہ، تالاش کے مقام پر ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم کا عملی آغاز کیا گیا۔
شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات میں کمی اور سرسبز و خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے ایک اہم قومی ذمہ داری ہے، جس میں تمام اداروں اور عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈائریکٹر لیبر خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ لیبر آفس دیر لوئر میں 5 فروری یومِ یکج...
05/02/2026

ڈائریکٹر لیبر خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ لیبر آفس دیر لوئر میں 5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا گیا، جس کے دوران کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور صبح 10:00 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی.

Address

Balambat Road Timergara Dir Lower Khyber Pakhtunkhwa
Timurgara
18300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Labour Office, Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Labour Office, Dir Lower:

Shortcuts

Share