JUI Tehsil Timergara Official

Directions

JUI Tehsil Timergara Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JUI Tehsil Timergara Official, Political Party, Timurgara.

11/10/2026

مولانا صاحب کی تعریف کے ساتھ ساتھ بازاری زبان استعمال کرنے والے کارکنوں کو بھی سمجھائیں کہ فضول بکواس کے بجائے اُن لوگوں سے سوال کریں جنہوں نے یہ ڈنڈا دیا ہے۔

11/10/2026
11/10/2026
جمعیت علماء اسلام ضلع دیر لوئر کی ضلعی مجلسِ عاملہ، امراء و نظماء کا اجلاسضلعی مجلسِ عاملہ، امراء و نظماء کا اجلاس آج ضل...
11/10/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع دیر لوئر کی ضلعی مجلسِ عاملہ، امراء و نظماء کا اجلاس

ضلعی مجلسِ عاملہ، امراء و نظماء کا اجلاس آج ضلعی دفتر میں ضلعی امیر جناب سراج الدین صاحب کی صدارت اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ صاحب کی زیرِ نظامت منعقد ہوا۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ صاحب نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں مولانا دربار مرحوم کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

اجلاس کے اہم فیصلے:

1۔ عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس:
ضلعی سطح پر نومبر کے آخری عشرے میں عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

2۔ تحصیلوں کی سطح پر فضلاء کانفرنسز:
تمام تحصیلوں کی سطح پر فضلاء کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔

3- ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کا انعقاد:
ضلعی سطح پر نومبر کے پہلے عشرے میں ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا جس میں AI ایکسپرٹ ، X ایکسپرٹ و دیگر ماہرین بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔

4- تحصیلوں کے تفصیلی دورے:
ضلعی جماعت بہت جلد تحصیلوں کے تفصیلی دوروں کا شیڈول جاری کرے گی۔

حکومت اور پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو ثالث بنانے پر تیارحکومت اور پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی عمل می...
08/10/2026

حکومت اور پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو ثالث بنانے پر تیار

حکومت اور پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی عمل میں ثالث بنانے پر آمادگی ظاہر کردی، ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کیلئے فریقین کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔ فریقین نے بنیادی امور پر اتفاق کیا تو مولانا فضل الرحمان اپنا کردار ادا کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سنجیدہ کوشش سے اب بھی راستہ نکالا جاسکتا ہے، ایک دوسرے کا مؤقف تسلیم کرنے سے درمیانی راستہ نکل آئے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کے خلاف طاقت استعمال ہوئی تو کچھ نہیں بچے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعظم اور مولانا کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر سراج الدین صاحب کی قیادت میں چکدرہ ٹول پلازہ میں ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نفاذ کے خلاف احتجاج...
08/10/2026

جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر سراج الدین صاحب کی قیادت میں چکدرہ ٹول پلازہ میں ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ضلعی قائدین کی شرکت۔

احتجاجی مظاہرے میں تمام پارٹیوں کے مشران نے بھی شرکت کی۔

Inshallah
07/10/2026

Inshallah

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع دیر لوئر کے درخشاں ستارہ،...
05/10/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضلع دیر لوئر کے درخشاں ستارہ، جمعیت علماء اسلام کے بزرگ اور بانی رہنما، حضرت مولانا گل رحیم عرف دربار مولوی صاحب بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی وفات سے علاقہ ایک عظیم دینی، علمی اور روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ آپ کی دینی خدمات، جماعتی وابستگی اور قوم و ملت کے لیے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
نمازِ جنازہ: آج بروز پیر، شام 5:30 بجے منڈونو جنازہ گاہ، چکدرہ میں ادا کی جائے گی۔
تعزیت / فاتحہ خوانی:ان کی اپنی مسجد میں ہوگی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے اور پسماندگان، متعلقین و جمیع متوسلین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
Jui_tahsel_timergara_official

Address

Timurgara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Tehsil Timergara Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share