Jui S. Charsadda

Call Directions

Jui S. Charsadda jui s zendabad

🚨 پنجاب میں جمعیت علماء اسلام (س) کی تنظیمی قوت مزید متحرک، نومبر میں لاہور میں عظیم الشان کانفرنس کا اعلان30 جولائی | م...
31/07/2026

🚨 پنجاب میں جمعیت علماء اسلام (س) کی تنظیمی قوت مزید متحرک، نومبر میں لاہور میں عظیم الشان کانفرنس کا اعلان

30 جولائی | ملتان

جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی و شمالی پنجاب کا مشترکہ اور تاریخی تنظیمی اجلاس مدرسہ صوت القرآن ملتان میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی امیر حضرت مولانا عبد الحق ثانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے تنظیمی امور پر اہم رہنمائی فراہم کی۔

اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، راجن پور، خانیوال، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، قصور، پتوکی، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، بھکر، چکوال، مظفرگڑھ، صادق آباد، خانپور اور ڈیرہ غازی خان سے اراکینِ شوریٰ نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں جمعیت علماء اسلام (س) کی تنظیم کو مزید مضبوط، منظم اور ہر سطح پر فعال بنایا جائے گا۔ اس موقع پر کارکنان کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ان شاء اللہ نومبر میں لاہور میں جمعیت علماء اسلام (س) کی ایک عظیم الشان صوبائی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے علماء، قائدین اور کارکنان شریک ہوں گے۔

اجلاس سے حضرت مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا فہیم الحسن تھانوی،پیر عبد القدوس نقشبندی، مفتی اسعد درخواستی، مولانا ایوب خان ثاقب، مولانا حسین احمد شاد، مولانا عبد الصمد درخواستی، مولانا قاضی خلیل الرحمٰن، پیر رحمت الرحمٰن درخواستی، مولانا قاری طاسین، قاری سعید احمد رحیمی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی استحکام، دعوتی سرگرمیوں اور جماعتی اہداف پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

اللہ تعالیٰ جمعیت علماء اسلام (س) کی دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے، جماعت کو مزید استحکام عطا فرمائے اور آنے والی لاہور کانفرنس کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔ آمین۔

✍️ تحریر : صاحبزادہ حافظ محمد فاروق بن حضرت مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب
جمعیت علماء اسلام (س) اسلام آباد

#ملتان #پنجاب

30 جولائیلاہور: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل شاہین جمعیت مولانا سید محمد یوس...
31/07/2026

30 جولائی
لاہور: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل شاہین جمعیت مولانا سید محمد یوسف شاہ نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن صاحب سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کے مرحوم سیکرٹری جنرل جناب امیر العظیم مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی جناب لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔

جو تمہارے معیار تک نہیں پہنچ سکتے!! وہ آپ کے کردار سے جلتے ہیں۔
11/07/2026

جو تمہارے معیار تک نہیں پہنچ سکتے!!
وہ آپ کے کردار سے جلتے ہیں۔

اخلاق کے دائرے میں کمنٹ کرکے آپ کس کو ووٹ دوگے @
11/07/2026

اخلاق کے دائرے میں کمنٹ کرکے آپ کس کو ووٹ دوگے @

🌹 اشعارِ عقیدت 🌹شہید حضرت مولانا محمد حامد الحق حقانی رحمہ اللہ✍️ تحریر: پروفیسر ڈاکٹر عرفان خٹک (اکوڑہ خٹک)داعی تھے معر...
11/07/2026

🌹 اشعارِ عقیدت 🌹
شہید حضرت مولانا محمد حامد الحق حقانی رحمہ اللہ
✍️ تحریر: پروفیسر ڈاکٹر عرفان خٹک
(اکوڑہ خٹک)
داعی تھے معرفت کے
شہید حامد الحق
مشعل تھے ہدایت کے
شہید حامد الحق
مفسرِ قرآن تھے،
محدث و مدرس
شہید حامد الحق
تھے حُسنِ ذکاوت کے،
رہبرِ راہِ حق کے،
بے نیاز ہر خطر سے
شہید حامد الحق
پیکر تھے شجاعت کے،
تھے عاجزی کا مِثل،
سراپا انکساری
شہید حامد الحق
تھے سادہ طبیعت کے،
ناموسِ محمد ﷺ پہ
فدا تھے، فدا ہوئے
شہید حامد الحق
عاشق تھے رسالت کے،
آفتابِ ضوفشاں تھے، وہ عرفانؔ کے فلک کا،
تھے گلزارِ علمیت کے
شہید حامد الحق
🗓️
اللّٰہ تعالیٰ شہیدِ اسلام حضرت مولانا محمد حامد الحق حقانی رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

10/07/2026
10/07/2026

حضرت مولانا حامد الحق شہید رحمہ اللہ حق گوئی، استقامت اور جرأتِ کردار کی ایک روشن مثال تھے۔ انہوں نے ہر دور میں دباؤ، مصلحت اور خوف سے بالاتر ہو کر اپنے مؤقف کا اظہار کیا اور دینی اقدار، قومی مفادات اور امتِ مسلمہ کے مسائل پر بے باکی سے آواز بلند کی۔ ان کی سیاست اصولوں کی پابند، ان کی قیادت جرأت سے مزین، اور ان کی زندگی خدمتِ دین سے عبارت تھی۔ وہ اس یقین کے ساتھ جیتے رہے کہ حق بات کہنا اہلِ ایمان کی ذمہ داری ہے، خواہ اس کی قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور ان کی دینی و ملی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Charsadda
Umarzai

Telephone

+923459174903

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jui S. Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share