جہلم ویلی: ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ عفت اعظم کی سربراہی میں پولیس مجسٹریٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جناب عطاء الرحمٰن سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، قانون کی عملداری، جرائم کی روک تھام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انتظامیہ و پولیس کے درمیان مؤثر رابطہ کاری سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انتظامی افسران اور پولیس حکام نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے اور قانون کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ عفت اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مجسٹریٹ کے مابین قریبی رابطہ اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے عوامی مسائل کے حل، قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی تعاون کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع جہلم ویلی میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
ترجمان جہلم ویلی پولیس
24/10/2026
آزادکشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر جہلم ویلی میں پروقار تقریب
آزادکشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر جہلم ویلی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عفت اعظم، ایس پی عطا ء الرحمن اور دیگر مقررین نے کہا کہ 24 اکتوبر 1947ء آزادکشمیر کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے، جو ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں، عزم و استقلال اور جدوجہدِ آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ آزاد خطے کا قیام ان عظیم قربانیوں کا ثمر ہے جنہیں کشمیری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
مقررین نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی کی جو شمع روشن کی، اسے منزلِ مقصود تک پہنچانا موجودہ نسل کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔
مقررین نے کہا کہ آزادکشمیر تحریکِ آزادیٔ کشمیر کا بیس کیمپ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور اصولوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
تقریب میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی، پاکستان کی سلامتی و استحکام اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ترجمان جہلم ویلی پولیس
14/08/2026
جشن آزادی پاکستان مبارک
23/07/2026
20/07/2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے سلسلے میں ضلع جہلم ویلی میں سرکاری ملازمین کے لیے پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔ ضلع بھر کے مقررہ پولنگ اسٹیشنز پر سرکاری ملازمین اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس، انتظامیہ اور انتخابی عملہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے تاکہ ووٹنگ کا عمل شفاف، منظم اور پرامن انداز میں مکمل ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار فیصل مغل اور ایس پی ضلع جہلم ویلی عطاء الرحمٰن نے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی، انتخابی انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ووٹنگ کے اختتام تک تمام انتظامات مؤثر انداز میں برقرار رکھے جائیں۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
ترجمان جہلم ویلی پولیس
10/07/2026
ہمارے شہداء ہمارا فخر، ہماری عزت اور ہماری پہچان ہیں۔
جہلم ویلی پولیس، آزاد کشمیر پولیس کے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت اور سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
ترجمان جہلم ویلی پولیس
04/06/2026
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس—جہلم ویلی
ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی فیصل مغل کی زیر صدارت اجلاس میں ایس پی جہلم ویلی عطاء الرحمٰن، آرمی آفیسران اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی امور، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی جہلم ویلی عطاء الرحمٰن نے کہا کہ جہلم ویلی پرامن ضلع ہے اور پولیس امن کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں جبکہ نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔آئی ٹی پراجیکٹس کو فعال کیا گیا ہے ۔
ترجمان جہلم ویلی پولیس
03/06/2026
جہلم ویلی: کنسٹیبل محمد افضل کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد
کنسٹیبل محمد افضل، ضلع پولیس جہلم ویلی، مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں عطاء الرحمٰن ایس پی جہلم ویلی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ جہلم ویلی ،ڈی ایس پیز صدر مقام ، لیپا ، اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا،ایس ایچ او ز تھانہ سٹی، چناری ، دفتری سٹاف اور مختلف تھانوں کے پولیس افسران و جوانوں ، نمائندگان الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا،سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کنسٹیبل محمد افضل کی محکمہ پولیس کے لیے انجام دی گئی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی دیانتداری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
ایس پی جہلم ویلی عطاء الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد افضل نے دورانِ ملازمت محکمہ پولیس کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کے اختتام کا نام ہے، خدمت کے جذبے کا نہیں، اور جب بھی محکمہ کو ان کے تجربے اور رہنمائی کی ضرورت محسوس ہوئی، ان سے استفادہ کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر ایس پی جہلم ویلی نے ریٹائر ہونے والے کنسٹیبل محمد افضل کو اعزازی شیلڈ پیش کی، جبکہ دیگر افسران نے بھی انہیں تحائف پیش کیے۔ بعد ازاں انہیں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ان کی رہائش گاہ روانہ کیا گیا۔
ترجمان جہلم ویلی پولیس
Address
District Complex, Top Floor Near DHQ Hospital Hattian Bala
Be the first to know and let us send you an email when District Police Jhelum Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.