Voice of Jamalpur Syedan

  • Home
  • Voice of Jamalpur Syedan
Directions

Voice of Jamalpur Syedan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Jamalpur Syedan, Landmark & historical place, .

01/10/2026
گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات کے ہونہار طالب علم سید طحہٰ سہیل فرام جمالپور سیداں نے پری میڈیکل گروپ میں 1141 نمبر ...
26/09/2026

گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات کے ہونہار طالب علم سید طحہٰ سہیل فرام جمالپور سیداں نے پری میڈیکل گروپ میں 1141 نمبر حاصل کرکے پورے ضلع میں بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جمالپور سیداں کے مرکزی روڈ کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیش رفتاصغر شاہ، سلطان شاہ اور راحیل شاہ کی ڈپٹی کمشنر صاحبہ سے ملاق...
05/09/2026

جمالپور سیداں کے مرکزی روڈ کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت
اصغر شاہ، سلطان شاہ اور راحیل شاہ کی ڈپٹی کمشنر صاحبہ سے ملاقات کے بعد جمالپور سیداں کے مرکزی روڈ کے معاملے پر فالو اَپ کے لیے صدر گجرات بار سید فدا عباس ایڈووکیٹ، سید علی ایوب ایڈووکیٹ اور سید عمران صغیر ایڈووکیٹ، سابق سیکرٹری بار نے محترمہ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی صاحبہ سے اہم ملاقات کی۔
ان شاء اللہ، بہتری اور اچھی خبر کی پوری امید ہے۔
ہم سب سے دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جمالپور سیداں کے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔
آپ سب بھی دعا فرمائیں

الحمدللہ! جمالپور سیداں کی ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفتمحترمہ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی صاحبہ سے سید اصغر شاہ، سلطان شاہ...
05/09/2026

الحمدللہ! جمالپور سیداں کی ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت
محترمہ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی صاحبہ سے سید اصغر شاہ، سلطان شاہ اور راحیل شاہ کی ملاقات کے بعد، ڈپٹی کمشنر صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع کونسل کے سب انجینئر، زیشان احمد نے جمالپور سیداں کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا سروے بروز منگل بتاریخ 03-09-26 کو مکمل کر لیا ہے۔
منصوبہ جات
1.کشمیر پورہ تا جمالپور روڈ
2. ہسپتال والی روڈ
3.پل و روڈ مرکزی قبرستان بابا جی شاہ شریف رح سرکار
سید اعجاز شاہ بھولے شاہ اور علی رضا سردار شاہ بھی موقع پر موجود

الحمدللہ! جمال پور سیداں کے پہلے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نکاسیٔ آب کے منصوبے کی تکمیل کی جانب عملی پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔ ی...
30/08/2026

الحمدللہ! جمال پور سیداں کے پہلے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نکاسیٔ آب کے منصوبے کی تکمیل کی جانب عملی پیش رفت شروع ہو چکی ہے۔ یہ منصوبہ اہلِ علاقہ کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، جو چودھری شافع حسین صوبائی وزیر، چودھری سالک حسین وفاقی وزیر، ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نورالدین قریشی اور ایم ڈی واسا کاشان حفیظ کی خصوصی کاوشوں اور مہربانی سے جمال پور سیداں کے لیے ممکن ہوا۔

الحمدللہ، SDO واسا امجد صاحب، متعلقہ ٹھیکیدار ساقب علی اور انجینئرنگ ٹیم نے گاؤں کے وسط میں باقاعدہ سروے کا آغاز کر دیا ہے۔ سروے اور ابتدائی مراحل کی تکمیل کے بعد جمال پور سیداں کے نکاسیٔ آب کے نظام کو مدینہ ڈسپوزل کے ساتھ کنیکٹ کیا جائے گا۔

ان شاء اللہ اس منصوبے کی تکمیل سے جمال پور سیداں کا 30 سال پرانا نکاسیٔ آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا اور اہلِ علاقہ کو ایک جدید، مؤثر اور پائیدار نکاسیٔ آب کا نظام میسر آئے گا۔

یہ صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ جمال پور سیداں کی ترقی اور عوامی سہولت کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ الحمدللہ، پہلا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے—ان شاء اللہ اب یہ سفر کامیابی سے تکمیل تک پہنچے گا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیمجمالپور سیداں کے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیاجو کہ خصوصی طور پر سیلاب متا...
28/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جمالپور سیداں کے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیاجو کہ خصوصی طور پر سیلاب متاثرین اور مویشی پال کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
محترمہ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہونے والے اس ریلیف کیمپ میں درجنوں کسانوں اور متاثرین نے شرکت کی اور اپنے مویشیوں کے لیے سائلج، ونڈا اور دیگر ضروری امدادی سامان حاصل کیا۔
یہ اقدام حالیہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں، زمینداروں اور مویشی پال حضرات کے لیے ایک اہم ریلیف ثابت ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی پر اہلِ علاقہ نے بھی اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔
ہم محترمہ ڈپٹی کمشنر صاحبہ اور متعلقہ محکمہ لائیوسٹاک کے افسران و عملے کے بروقت تعاون اور عملی اقدامات پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ فرمائے۔ آمین۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Jamalpur Syedan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share