Pakistan People Party Candidate
General Secretary PPP PK24 Dargai
25/07/2026
07/07/2026
ملاک ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈویژنل سطح پر ال پارٹیز کانفرنس ،
صوبائی صدر Syed Muhammad Ali Shah bacha جانب سے تمام سیاسی جماعتوں ، ملاکنڈ ڈویژن کے تمام منتخب اراکین اسمبلی، تاجر برادری، وکلاء برادری، چیمبر آف کامرس، صحافتی، ادبی، فلاحی، سابق بلدیاتی نمائندگان سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو دعوت دی جاتی ہے.
Faisal Karim Kundi Rashid Hassan Rashid Hassan PPP Malakand Syed Ahmad Ali Shah Musavir Khan Ihtisham Hasan Junaid Akbar Khan Maulana Muhammad Jamal uddin
26/06/2026
تحصیل درگئی
ویلج کونسل جبن میں پاکستان تحریکِ انصاف کو بڑا دھچکا!
ویلج کونسل جبن میں ایک بڑی سیاسی پیش رفت سامنے آئی، جہاں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درجنوں کارکنان اور حامیوں نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور زندگی بھر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا۔
نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے نظریے، عوامی خدمت اور قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ ان کی یہ شمولیت ویلیج کونسل جبن میں پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور پارٹی کی مضبوط ہوتی عوامی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔
جیئے بھٹو! 🇱🇾
پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد!
Syed Muhammad Ali Shah bacha Rashid Hassan Pakistan Peoples Party - PPP
18/06/2026
جماعت اسلامی کو بڑا دھچکا، سخاکوٹ سے اہم سیاسی شمولیت
سخاکوٹ: حاجی اعظم خان آف جھاڑے کی کاوشوں سے سید نبی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے کر پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا نے پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا۔
نئے شامل ہونے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور پارٹی کے نظریے اور پروگرام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بغیر کسی لالچ اور اقتدار کی خواہش کے عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو، عوام خصوصاً پارٹی ورکرز کی خدمت کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔
Syed Muhammad Ali Shah bacha Rashid Hassan
14/06/2026
مانسہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق تنولی کی جانب سے یونین کونسل لساں ٹھکرال میں صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح، جمہوریت کے استحکام، صوبائی خودمختاری، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، 18ویں آئینی ترمیم اور نوجوانوں و خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحال پاکستان کے وژن پر گامزن ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی، مضبوط وفاق، صوبائی حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل آئینی، جمہوری اور دلیل پر مبنی سیاست سے ہی ممکن ہے۔
استقبالیہ میں پارٹی امور، عوامی مسائل اور تنظیمی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
Syed Muhammad Ali Shah bacha Faisal Karim Kundi Rashid Hassan
05/04/2026
ملاکنڈ میں سید محمد علی شاہ باچا کی سربراہی میں ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ قلعہ حاجی عجب خان میں منائی گئی۔ تقریب میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ تلاوتِ قرآن پاک کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
تقریب سے صوبائی صدر کے علاوہ ضلعی صدر سید احمد علی شاہ، تحصیل درگئی صدر حاجی محمد طیب، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری مسلم خان، جنرل سیکرٹری راشد حسن اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں شہید بھٹو کی سیاسی جدوجہد، عوامی خدمات اور ملکی ترقی میں کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے پاکستان کو عالمی سطح پر مضبوط مقام دلایا اور جمہوریت کو مستحکم کیا، جس کے باعث وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔
21/03/2026
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل جنرل سیکٹری راشید حسن کی طرف سے آپ کو اور آپ کے گھر والو کو عید الفطر مبارک ہو۔
الحمدللہ۔
یہ خوبصورت دن آپ کے لیے امن کی خوشیاں، اور برکتیں لائے۔ اللہ آپ کے رمضان المبارک کے روزے، عبادات اور دعائیں قبول فرمائے۔ آپ کا گھر خوشیوں سے، آپ کا دل ایمان سے اور آپ کی زندگی برکت سے بھر جائے آمین۔ آپ کو اور آپ کے چاہنے والوں کو عید مبارک۔
Be the first to know and let us send you an email when Rashid Hassan PPP Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.