Punjab Irrigation Department

  • Home
  • Punjab Irrigation Department
Call Directions Website Contact the organization

Punjab Irrigation Department Punjab Irrigation Department operates the world's largest integrated irrigation system.
(2)

💧 پانی چوری کے خلاف جاری مہمسپرنٹنڈنگ انجینئر رحیم یار خان نے ایگزیکٹو انجینئر رحیم یار خان کینال ڈویژن کے ہمراہ کہنہ ڈس...
14/11/2026

💧 پانی چوری کے خلاف جاری مہم

سپرنٹنڈنگ انجینئر رحیم یار خان نے ایگزیکٹو انجینئر رحیم یار خان کینال ڈویژن کے ہمراہ کہنہ ڈسٹری بیوٹری کے تمام موگوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران نہر کا آخری حصہ بھی چیک کیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ مقررہ اور مجاز مقدار کے مطابق پایا گیا۔

محکمہ انہار پنجاب نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور ٹیل تک پانی کی مقررہ مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

🚨 غیر قانونی پانی کے استعمال کے خلاف کارروائیراجن پور کینال ڈویژن کی روجھان کینال سب ڈویژن میں غوث بخش مائنر سے غیر قانو...
14/11/2026

🚨 غیر قانونی پانی کے استعمال کے خلاف کارروائی

راجن پور کینال ڈویژن کی روجھان کینال سب ڈویژن میں غوث بخش مائنر سے غیر قانونی طور پر نصب شدہ مستقل پائپ ہٹا دیا گیا۔

محکمہ انہار پنجاب کی جانب سے نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور پانی چوری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

14/11/2026
💧 نہری پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری۔لاہور زون کی پانڈوکی کینال ڈویژن کے تحت ہنڈل ڈسٹری...
13/11/2026

💧 نہری پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری۔

لاہور زون کی پانڈوکی کینال ڈویژن کے تحت ہنڈل ڈسٹری بیوٹری کا معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ نہر اور اس کے تمام موگے اپنے مقررہ حصے کے مطابق پانی حاصل کر رہے تھے، تاہم تین موگوں میں ردوبدل پایا گیا۔

محکمہ آبپاشی کی فیلڈ ٹیمیں آؤٹ لیٹس کی مسلسل نگرانی اور مقررہ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں تاکہ کسی بھی کاشتکار کا جائز حصہ متاثر نہ ہو اور نہری نظام میں پانی کی منصفانہ تقسیم برقرار رہے۔

🌾 ہر کاشتکار کا حق، ہر ٹیل تک پانی!

💧 نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور مؤثر نگرانی کے لیے فیلڈ معائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر، پنجند کینال سرکل نے...
13/11/2026

💧 نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور مؤثر نگرانی کے لیے فیلڈ معائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر، پنجند کینال سرکل نے فیلڈ عملے کے ہمراہ عباسیہ لنک ڈویژن کی مختلف نہروں کے آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران آؤٹ لیٹس کی صورتحال، پانی کے مقررہ بہاؤ اور نہری نظام کے ضابطہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ عملے کو ہدایت کی گئی کہ نہری پانی کی مجاز مقدار کے مطابق فراہمی، بہتر ریگولیشن اور مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ تمام کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے مطابق پانی دستیاب ہو۔

🌾 محکمہ آبپاشی کا عزم: مؤثر نگرانی، پانی کی منصفانہ تقسیم اور ہر ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی۔

💧 چیف انجینئر محکمہ آبپاشی بہاولپور زون نے سپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولپور کینال سرکل اور ایگزیکٹو انجینئر احمدپور کینال ڈویژ...
13/11/2026

💧 چیف انجینئر محکمہ آبپاشی بہاولپور زون نے سپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولپور کینال سرکل اور ایگزیکٹو انجینئر احمدپور کینال ڈویژن کے ہمراہ اچ ڈسٹری بیوٹری اور جدید مائنر کے ہیڈ کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران جدید مائنر کے ہیڈ کے تکنیکی پہلوؤں اور پانی کی ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے موقع پر دستیاب صورتحال کا مشاہدہ کرتے ہوئے نہری پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے قابلِ عمل تکنیکی تجاویز کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

💧 محکمہ آبپاشی کی کوشش ہے کہ تکنیکی بہتری کے ذریعے ہر کاشتکار کو اس کے حصے کا پانی منصفانہ طور پر دستیاب ہو۔

\

💧 بہادر واہ مائنر کے ہیڈ سے ٹیل تک نہری پانی کی تقسیم کا تفصیلی معائنہسپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولنگر کینال سرکل نے ایگزیکٹو ...
13/11/2026

💧 بہادر واہ مائنر کے ہیڈ سے ٹیل تک نہری پانی کی تقسیم کا تفصیلی معائنہ

سپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولنگر کینال سرکل نے ایگزیکٹو انجینئر ملک کینال ڈویژن، فیلڈ اسٹاف اور PMIU ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹر گیجز کی نگرانی میں بہادر واہ مائنر کا ہیڈ سے ٹیل تک تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ہر موگے کو انفرادی طور پر چیک کیا گیا تاکہ نہری پانی کی دستیابی اور منصفانہ تقسیم کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر موجود کسانوں سے بھی ملاقات کی گئی، جنہوں نے پانی کی موجودہ فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محکمہ آبپاشی کے افسران نے کسانوں کو یقین دلایا کہ نہری نظام کی مزید بہتری، پانی کی منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ کا فیلڈ اسٹاف ہمہ وقت دستیاب ہے اور دن رات اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

🌾 ہر کاشتکار تک اس کے حصے کا پانی پہنچانا محکمہ آبپاشی کی اولین ترجیح ہے۔

\

13/11/2026

🚨 پانی چوری کے خلاف کارروائی

ڈیرہ غازی خان زون میں پانی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت 12 نومبر 2026 کو درخواست کینال سب ڈویژن، ڈی جی خان-II کینال ڈویژن کی ٹیم نے داجل برانچ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر نصب 3 لفٹ پمپوں کی ڈیلیوری پائپ لائنیں اکھاڑ دیں۔

کارروائی کے دوران پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کو روبکارز ارسال کر دیے گئے ہیں تاکہ ایف آئی آرز درج کی جا سکیں۔

نہری پانی کی منصفانہ تقسیم اور تمام کاشتکاروں، بالخصوص ٹیل کے کاشتکاروں تک ان کے جائز حصے کی فراہمی کے لیے محکمہ آبپاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

🏗️ سوڑہ ڈیم منصوبے کا جائزہ، تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایاتچیف انجینئر محکمہ آبپاشی ڈیرہ غازی خان زون نے ایس ای ...
13/11/2026

🏗️ سوڑہ ڈیم منصوبے کا جائزہ، تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات

چیف انجینئر محکمہ آبپاشی ڈیرہ غازی خان زون نے ایس ای پراجیکٹ سرکل اور فیلڈ ٹیم کے ہمراہ سورہ ڈیم منصوبے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ریزیڈنٹ انجینئر نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں اور مجموعی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران اسپِل وے، مین ڈیم باڈی، انٹیک ٹاور، اسٹاف کالونی، بیچنگ پلانٹ اور کرشر پلانٹ کی سائٹس کا معائنہ کیا گیا۔ منصوبے کی نگرانی کے لیے آلات اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے سامان کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا گیا۔

موقع پر درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹھیکیدار اور فیلڈ ٹیم کو ان کے بروقت حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

چیف انجینئر نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور منصوبے پر کام کی بلا تعطل پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

13/11/2026

🌙 رات کے وقت نہری پانی کی تقسیم کی نگرانی، سانگلہ کینال سب ڈویژن میں معائنہ

ایس ڈی او سانگلہ نے سب انجینئر اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ سب ڈویژن کے مختلف مقامات کا رات گئے معائنہ کیا۔ اس دوران نہری پانی کی تقسیم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف گیجز اور آؤٹ لیٹس چیک کیے گئے۔

فیلڈ اسٹاف دن رات اپنے فرائض انجام دے رہا ہے تاکہ تمام کسانوں کو نہری پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور پانی چوری کی روک تھام کی جا سکے۔

💧 شفاف تقسیمِ آب، ہر کاشتکار کا حق!

Address

Irrigation Secretariat Old Anarkali Bazar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+9280011333

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Irrigation Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Punjab Irrigation Department:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share