233/e.b Rasool Pur

  • Home
  • 233/e.b Rasool Pur
Directions Website Contact the organization

233/e.b Rasool Pur Purpose of this page was introduction of my village but now I have added the guidelines facility for jobless people.

23/04/2024
13/08/2023

ہمارا عزم
اسلامی فلاحی خوشحال پاکستان
کرپشن فری پاکستان
اقوام عالم میں با وقار و با عزت اور ہر ٹیکنالوجی سے آراستہ
ترقی یافتہ پاکستان
اس جدوجہد میں جماعت اسلامی کے دست و بازو بنئیے
یوم آزادی پاکستان
در حقیقت دن ہے اس عزم عالیشان کی تجدید اور عہد وفا کو تازہ کرنے کا۔


08/08/2023

بورےوالا. بورےوالا کے قابل فخر سپوت میجر طفیل محمد شہید کی برسی کے سلسلہ میں طفیل آباد میں ان کے مزار پر ایک پر وقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میجر جنرل شاہد پرویز جی او سی 26 ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ بھی موجود تھے.*

*بورےوالا میں پاکستان ٹیلی ویژن کے نمائندہ آصف علی نے پی ٹی وی کے سینئر نیوز ایڈیٹر /ہیڈ نیوز شیراز درانی اور ہیڈ کرنٹ افئیرز شفقت عباس ملک کے ہمراہ مزار پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی.*

*میجر طفیل محمد شہید پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے آفیسر ہیں۔ آپ 1914 میں ضلع ہوشیار پور ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج جالندھر سے ایف اے پاس کرنے کے بعد آپ 22 جولائی 1932 کو برطانی فوج میں بطور سپاہی شامل ہوئے۔ بعد ازاں آپ نے ملٹری اکیڈمی میں کمیشن حاصل کیا اور 13 جون 1943 کو 1/16 پنجاب رجمنٹ (موجودہ 13 پنجاب رجمنٹ) میں تعینات ہوئے ۔ آپ گلگت سکاؤٹس کے پہلے پاکستانی کمانڈنٹ بھی تھے۔ آپ کو 1958 میں ایسٹ پاکستان رائفلز میں بطور کمپنی کمانڈر بھیج دیا گیا۔ 2 اگست 1958 کو میجر ویو برمن کی زیر کمان بھارتی فوجیوں نے مشرقی پاکستان کے علاقے چھور یا جنگل کے گاؤں لکشمی پور پر قبضہ کر لیا۔ 7 اگست کو میجر طفیل محمد کی قیادت میں پاکستانی افواج نے دشمن کی پوزیشن پر اس مہارت اور جرات مندی سے حملہ کیا کہ بھارتی فوجیوں کو حملے کا علم اس وقت ہوا جب پاکستانی فوجی دشمن کے مورچوں سے صرف 15 میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئے۔ پاکستانی دستے کی موجودگی پر دشمن نے ہلکی مشین گن سے فائر نگ شروع کر دی، جس کی زد میں آکر میجر طفیل شدید زخمی ہو گئے۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر آپ نے دشمن کی ہلکی مشین گن کو دستی بم پھینک کر تباہ کر دیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود آپ اپنی سپاہ کو آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے رہے۔ بھارتی فوج کے کمانڈر میجر ویو برمن ایک پاکستانی سپاہی پر حملہ کرنے لگا تو زخموں سے چور میجر طفیل دشمن کمانڈر کی طرف رینگتے ہوئے آگے بڑھے اور اپنی ٹانگ پھیلا کر دشمن آفیسر کو گرا دیا اور اپنی فولادی ٹوپی اس کے منہ پر دے ماری۔ اس حملے میں دشمن چار لاشیں اور چار قیدی چھوڑ کر بھاگ گیا۔ بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باوجود آپ نے اپنے کمانڈرکو پیغام دیا کہ میں نے اپنا فرض پورا کر دیا اور دشمن بھاگ گیا"۔ آپ نے اس حالت میں جام شہادت نوش کیا۔ آپ کی بے مثال جرات اور شاندار فرض شناسی کی بدولت آپ کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر " سے نوازا گیا۔*

*میجر جنرل شاہد پرویز جی او سی 26 ڈویژن نے فوجی دستے کے ہمراہ سلامی دی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی جانب سے شہید میجر طفیل محمد کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی.*

*اس موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور دعائیں کی گئیں.*

اس ایونٹ کے مناظر کو پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا.

 برصغیر (پاک و ہند) میں اسلام کی تبلیغ کا سہرا اولیاء اللہ کے سر جاتا ہے۔ بھٹکے ہوئے لوگوں اور آنے والی نسلوں کو دین اسل...
12/07/2023



برصغیر (پاک و ہند) میں اسلام کی تبلیغ کا سہرا اولیاء اللہ کے سر
جاتا ہے۔ بھٹکے ہوئے لوگوں اور آنے والی نسلوں کو دین اسلام کی طرف راغب کرنا اور ان کو اسوہ حسنہ میں ڈالنا اولیاء اللہ کی بہت بڑی کرامت رہی ہے۔ بہت سے ولی اللہ ایسے ہیں جنہوں نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا اور ان کی زندگی کو اسلام کے نور سے منور کیا۔ اگر تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھا جائے تو برصغیر پاک و ہند کے بہت پہلے بزرگ اور اولیاء اللہ میں سب سے پہلا نام حضرت حاجی شیر محمد تابعی رضی اللہ تعالی عنہ المعروف دیوان صاحب کا آتا ہے۔ آپ برصغیر کے پہلے صوفی بزرگ ہیں۔ برصغیر سے اولیاء نے اپنی پیاس بجائی اور فیض پاتے رہے۔ آپ کا نام محمد اور آپ شیر کی سواری کیا کرتے تھے آپ نے اپنی زندگی میں ایک حج ادا کیا۔ آپ کا پورا نام حاجی شیر محمد تابعی رضی اللہ تعالی عنہ ہے۔

حضرت دیوان صاحب کی تاریخ ولادت بمطابق برآمد شدہ مخطوطہ از قدیمی مزار شریف سن 30 ء ہجری ہے، آپ کی بیعت آخری نبی الزماں، محبوب خدا٫ ہمارے پیارے رسول حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نواسے، امام عالی مقام خلیفہ رسول حضرت علی المرتضی (رضی اللہ تعالی عنہ) کے بڑے صاحبزادے حضرت امام حسن (علیہ السلام) کے دست مبارک پہ ہے، حضرت عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) کے دور میں جب اسلام کی فتوحات کا آغاز ہوا وہ سلسلہ اس علاقے تک بھی جا پہنچا (حالیہ بوریوالا شہر کے مضافات میں) جہاں آج آپ کا مزار اقدس ہے۔ آپ حضرت عثمان غنی ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے دور میں پیدا ہوئے۔ اپنے مرشد حضرت امام حسن علیہ السلام کے حکم کے مطابق حضرت خواجہ اویس قرنی کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور ان سے فیض حاصل کیا،

آپ حضرت دیوان تابعی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں آپ کا نام محمد اور آپ شیر کی سواری فرماتے تھے اور آپ نے ایک حج ادا کیا جس سے آپ کے پورے نام حضرت بابا حاجی شیر محمد دیوان کے نام سے پہچان بنی۔ حضرت خواجہ اویس قرنی ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی طرف سے آپ کو ایک عصا بھی عنایت فرمایا۔ اس عصا کی یہ کرامت تھی کہ لوگ آپ کی طرف کھینچے چلے آتے۔ یہ عصا اس وقت بھی دیوان صاحب میں مزار کے سامنے گڑھا ہوا ہے۔ حضرت دیوان صاحب اپنی پوری زندگی خدا کی وحدانیت اور اس کے محبوب کی محبت کا چراغ لوگوں کے دلوں میں روشن کرتے رہے۔
مکران سے لے کر برما تک برصغیر کی سب سے بڑی درگاہ اور عرب سے جتنے صحابہ کرام اور تابع تابعین برصغیر میں آئے آپ دیوان صاحب اس تمام لشکر کے سپہ سالار تھے، حضرت دیوان بابا حاجی شیر رضی اللہ تعالی عنہ اپنے فیض سے لوگوں کی پیاس بجھاتے رہے اور پوری عمر اللہ کی راہ میں وقف کردی۔ حضرت بابا حاجی شیر دیوان رضی اللہ تعالی عنہ نماز ادا کر رہے تھے کہ سجدہ کی حالت میں آپ کو کفار نے تلوار کے وار سے شہید کر دیا131 ءہجری میں آپ کو شہادت نصیب ہوئی واضح رہے کہ حضور دیوان صاحب کی شہادت 27 رمضان المبارک کو ہوئی، اپ نے 101 سال عمر پائی، اس علاقے کا پہلا نام قلعہ کھتوال تھا جو ہندووں کا ایک قلعہ تھا، اس کو دیوان صاحب نے فتح کیا جس سے اس وقت سے لے کر اب تک اس علاقہ کا نام دیوان صاحب ہے۔

حضرت بابا فرید (رحمتہ اللہ علیہ) بھی اسی جگہ پیدا ہوئے جس کا قدیمی نام قلعہ کھتوال تھا۔ حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر (رحمتہ اللہ علیہ) کے والد اور بڑے صاحبزادے اور خاندان کے مزارات بھی اسی علاقے میں موجود ہیں۔ آپ کے ہاں گرو نانک بھی حاضری پیش کرتے رہے اور اس وقت گرو نانک کی چلہ گاہ بھی اسی علاقے میں موجود ہے۔ دربار شریف کے ساتھ واقع جامعہ مسجد میں لاتعداد بزرگان دین عبادات میں مشغول رہے۔ ان میں چند درج زیل ہیں ۔ حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر پاکپتن، حضرت بہا الدین زکریا ملتانی، حضرت عثمان مروندی المعروف شہباز قلندر سندھ، حضرت جہانیاں جہاں گشت اوچ شریف، حضرت پیر سلطان باہو، حضرت سید مہر علی شاہ، حضرت سید غلام دستگیر، حضرت سید موسی پاک شہید، حضرت قمرالدین سیالوی، حضرت سید رمضان شاہ ذکریا، حضرت سید منظور شاہ ٹھیکواں شریف، حضرت سلطان فلک شیر ہیں ۔

بادشاہ سلطان محمود غزنوی کا گزر اس علاقہ سے ہوا تو ان کو خواب میں حاجی شیر دیوان کی زیارت ہوئی اور اشارہ ہوا۔ دربار شریف کی تعمیر کا سہرا حضرت سلطان محمود غزنوی کے سر جاتا ہے۔ جو بارہ دری کے نام سے مشہور ہے۔ جس کے چاروں اطراف سے بارہ دروازے ہیں، اس کے علاوہ دیگر تعمیر میں گنبد کی تعمیر شہنشاہ جہانگیر نے کروائی، مزار کے تین دروازے ہیں۔ باب جنت، باب رحمت، نوری دروازہ باب جنت صرف عرس کے دنوں میں کھولا جاتا ہے، حضرت دیوان بابا حاجی شیر دیوان کا سالانہ عرس مبارک 25، 26، 27 ہاڑ کو جو عموماً جولائی کی 9، 10، 11 کو منعقد ہوتا ہے اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے لوکل چھٹی بھی بوریوالا و وہاڑی میں عرس کے آخری دن ہوتی ہے۔

11/07/2023

قرآن ہماری ریڈ لائن ہے۔!
جماعت اسلامی واحد ملک گیر جماعت ہے۔۔!
۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب نے سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج کی کال دی اور کل ملک بھر میں جتنے بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا، ماضی قریب میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ہر شہر میں ہر قصبے میں ہر گلی محلے میں کئی کئی مقامات پر لوگ نکلے۔
یہ جہاں لوگوں کی اسلام سے وابستگی، قرآن سے محبت کا اظہار تھا، وہیں اس بات کی علامت بھی کہ ملک کے طول و عرض میں چاروں صوبوں میں تمام شہروں میں جماعت اسلامی کے وابستگان موجود ہیں، اس کی تنظیم موجود ہے۔ ایسے عالم میں جب بڑی پارٹیاں ایک صوبے یا اس کے کسی حصے تک محدود ہیں، واحد جماعت اسلامی ہے جو ملک کے کونے کونے میں ایک وفاقی اور ملک گیر پارٹی کی صورت میں الحمدللہ موجود ہے۔
اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج اور تحرک کو دیکھ کر خیال آیا کہ اگر یہ ملک گیر تنظیم یکسوئی کے ساتھ میدان سیاست میں بھی بروئے کار آئے، ذمہ داران اور کارکنان اسی جذبے کے ساتھ میدان میں نکلیں اور لوگوں کو ہمنوا بنانے کی جدوجہد کریں تو اگلے الیکشن میں، جو انتہائی قریب ہیں، یہ معرکہ بھی سر کیا جا سکتا ہے۔ ان شاءاللہ

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 233/e.b Rasool Pur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to 233/e.b Rasool Pur:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share