12/09/2026
گنداخہ: گوٹھ فیضل فقیر کے مسافر خانے میں جدید ہیوی سولر سسٹم نصب
حکومتِ بلوچستان کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دور دراز علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں میونسپل کمیٹی گنداخہ کے ترقیاتی فنڈ سے گوٹھ فیضل فقیر کے مسافر خانے میں جدید ہیوی سولر سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔
سولر سسٹم کی تنصیب کا مقصد مسافر خانے میں بجلی کی سہولت فراہم کرنا اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔ سولر سسٹم کی بدولت خصوصاً شدید گرمی کے دوران مسافروں کو بجلی کی سہولت میسر آئے گی اور انہیں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔
حکومتِ بلوچستان کے عوام دوست اقدامات کے تحت مقامی اداروں کے ذریعے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر عملی پیش رفت جاری ہے۔