District Population Welfare Office, Vehari

District Population Welfare Office, Vehari

Share

Working for a Prosperous, Healthy and Educated Society where every Family is Planned.

Photos from District Population Welfare Office, Vehari's post 06/11/2025

Clinic on Wheels duty performed by Nadia Aslam FWW District Vehari





03/11/2025

حکومت پنجاب کی جانب سے
خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم

17 سے 29 نومبر 2025

چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

Photos from District Population Welfare Office, Vehari's post 13/10/2025

محکمہ صحت و آبادی وہاڑی کے زیر اہتمام دماغی صحت کے عالمی دن پر مختلف تقریبات کا انعقاد !





27/09/2025

World Contraception Day - 2025

آئیے آج کے دن آگاہی پھیلائیں جانیے پیدائش میں وقفے کے مختلف طریقے تاکہ ہر خاندان خوشحال، صحت مند اور مضبوط ہو۔

🔹 قدرتی طریقے
🔹 مانع حمل گولیاں
🔹 انجیکشن
🔹 کنڈوم

ہر فرد کو اپنے جسم اور مستقبل کے بارے میں باخبر فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ معلومات حاصل کریں، خود فیصلہ کریں، اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔

❤️

Photos from District Population Welfare Office, Vehari's post 26/09/2025

محکمہ صحت و آبادی کی طرف سے جاری انیشٹو " سماجی رویوں میں تبدیلی " کے حوالے سے سٹیک ہولڈر کے ساتھ اجلاس اور آگاہی واک کا انعقاد !




Photos from District Population Welfare Office, Vehari's post 25/09/2025

باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب وہاڑی میاں نعیم عاصم
25ستمبر 2025
ٹیکرز

وہاڑی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدارت بہبود آبادی کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کا اجلاس

وہاڑی۔اجلاس میں ضلعی دفتر بہبود آبادی کی کارکردگی، سروسز، آگاہی سیشنز بارے بریفنگ دی گئی

وہاڑی۔ اجلاس میں سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی کی ابلاغی حکمت عملی بارے پالیسی سے آگاہ کیا گیا

وہاڑی۔آبادی میں بے ہنگم اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان

وہاڑی۔ابلاغی حکمت کے ذریعے سماجی رویوں میں تبدیلی لانا وقت کا تقا ضاہے۔ بابر سلیمان

وہاڑی۔ متوازن خاندان کے لیے کمیونٹی سپورٹ کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔بابر سلیمان

وہاڑی۔صحت مند گھرانے کیلئے ماں اور بچے کا تندرست ہونا ضروری ہے۔ بابر سلیمان

وہاڑی۔ ضلعی دفتر بہبود آبادی سماجی رویوں میں تبدیلی کی حکمت عملی پر مزید متحرک ہو کا م کرے۔بابر سلیمان

وہاڑی۔آبادی کنٹرول کئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان

وہاڑی۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت و آبادی کو درپیش مسائل و رکاوٹوں کے حل کیلئے مکمل معاونت کرے گی۔ بابر سلیمان

وہاڑی۔علمائے اکرام اپنے خطبات میں آبادی اور وسائل میں توازن کے حوالے سے پیغامات لوگوں تک پہنچائیں۔ بابر سلیمان

وہاڑی۔ تمام محکمے اور سٹیک ہولڈرز ضلعی دفتر بہبود آبادی کی آگاہی مہم میں بھرپور تعاون کریں۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین
ثاقب چوپڑا

وہاڑی۔ضلعی دفتر بہبود آبادی ماں اور بچہ کی صحت بارے عوام میں آگاہی دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ غفران حسین ثاقب چوپڑا

وہاڑی۔ محکمہ زراعت اور محکمہ لائیو سٹاک فارمرز سے میٹنگ کے دوران ماں اور بچہ کی صحت کے پیغام کو پہنچانے میں معاونت کریں۔ غفران
حسین ثاقب چوپڑا

وہاڑی۔ این جی او اور میڈیا بھی سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی کیلئے موثر کردار ادا کریں۔ غفران حسین ثاقب چوپڑا

وہاڑی۔ آخر میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آگاہی واک بھی نکالی گئی

وہاڑی۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب چوپڑا،ڈپٹی
ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحول قراۃ العین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عاصم بھٹی،ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر اطہر خان، اسسٹنٹ پروفیسر کامسیٹ یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر نازیہ سلیمان، اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ایجو کیشن وہاڑی کیمپس ڈاکٹر محمد عاصم فرید، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان منظور، پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس، پی ایم ایل(ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر نوشین ملک، خطیب اوقاف قاری محمد امجد سعید،خطیب مولانا غلام عباس حادی،ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر ریڈ احسان حیدر،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب ایڈووکیٹ،ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی، پی ایس ای آر محمد عباس،یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد بوریوالا کیمپس کے اساتذہ اوردیگر سٹیک ہولڈرز موجود تھے

22/09/2025

والدین غلط افواہوں پہ یقین نہ کریں اور اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا کر سرویکل کینسر جیسے موذی مرض سے بچائیں !





Photos from District Population Welfare Office, Vehari's post 15/09/2025

سماجی رویہ بدلنے کے لیے محکمہ صحت و آبادی کے ایم سی ایچ سنٹر وہاڑی میں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد !




Photos from District Population Welfare Office, Vehari's post 15/09/2025

سماجی رویہ بدلنے کے لیےمحکمہ صحت و آبادی وہاڑی میں آگاہی سیشن کا انعقاد !




11/09/2025

ایک ٹیکہ !
عمر بھر کی حفاظت ۔
اپنی بیٹیوں کے مستقبل کی حفاظت کریں ۔



30/08/2025

بورےوالا(نمائندہ خصوصی) ضلعی دفتر بہبود آبادی وہاڑی کی جانب سے ماہانہ کارکردگی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی آفیسر بہبود آبادی غفران ثاقب چوپڑا نے کی۔
اجلاس میں علماء کرام، سوشل میڈیا انفلونسرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ضلعی آفیسر غفران چوپڑا نے مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں کی ماہانہ کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے۔
اس موقع پر عوامی شعور بیداری، خاندانی منصوبہ بندی، صحتِ عامہ اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے علماء کرام اور سوشل میڈیا انفلونسرز کے کردار کو سراہا گیا اور انہیں آگاہی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

11/08/2025

Educational Family Planning Mela



Want your business to be the top-listed Government Service in Vehari?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


College Town
Vehari
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00