Theme of the month May Responsibility Begins with Me..
District Education Officer -SE- Vehari
School Education Department
Remedial Learning Activity under ILMpact Project at GGHS 11WB VEHARI
Happy Learning Hour
Advance Level Group
Activity Name: Addition with Bundles and Sticks
An engaging remedial learning activity was conducted during the Happy Learning Hour for the Advance Level Group. Students learned the concept of addition through the use of bundles and sticks in a practical and interactive way. The activity helped students understand mathematical concepts more easily while improving their counting and problem-solving skills. Students participated with great enthusiasm and enjoyed learning through hands-on practice.
Rafaqut Nasrullah
Headmistress
GGHS 11WB VEHARI
16/05/2026
Test is a Key to Success in Annual Exams.
گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھا موڑ کلاس سیکنڈ ائیر فائنل ٹیسٹ.
کلاس انچارج محمد حسنین تبسم کھنڈ
پرنسپل چوہدری سردار علی
شجرکاری مہم کے سلسلے میں آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 11ڈبلیو بی وہاڑی میں ایک خوبصورت اور یادگار سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات، اساتذہ کرام اور ہیڈمسٹریس نے مل کر پہلے اپنے اپنے پودے لگائے، جس کے بعد سب نے خود اپنے ہاتھوں سے اپنے پودوں کی نیم پلیٹس تیار کیں۔
سیاہ رنگ کی نیم پلیٹس پر سفید پینٹ کے ذریعے نہایت خوبصورتی سے اپنے نام، پودوں کے نام، پودوں کے نک نیم اور “گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 11ڈبلیو بی وہاڑی” تحریر کیا گیا۔ ہر فرد نے اپنے پودے کو محبت اور دلچسپی کے ساتھ سجایا، جس سے سکول کا ماحول مزید خوبصورت، سرسبز اور دلکش نظر آنے لگا۔
ہیڈمسٹریس رفاقت نصراللہ صاحبہ کی بہترین قیادت، تخلیقی سوچ اور ماحول دوستی کے جذبے نے اس سرگرمی کو مزید خاص بنا دیا۔ ان کی محنت اور مثبت رہنمائی کی بدولت طالبات میں شجرکاری، ذمہ داری اور قدرتی ماحول سے محبت کا شعور اجاگر ہو رہا ہے۔
یہ سرگرمی نہ صرف ماحول کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنی بلکہ طالبات میں تعاون، تخلیقی صلاحیتوں اور اپنے پودوں کی حفاظت کے احساس کو بھی فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔
رفاقت نصراللہ
ہیڈمسٹریس
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 11ڈبلیو بی وہاڑی
سرکاری سکول معیاری تعلیم
داخلہ جاری ہے.. اپنے بچوں کو آج ہی گورنمنٹ سکولوں میں داخل کروائیں..
13/05/2026
📚 English Class Activity – Grade 8
گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھا موڑ میلسی وہاڑی میں جماعت ہشتم کی انگلش کلاس میں طلبہ کو Syllables, Prefixes اور Suffixes کا بنیادی علم دلچسپ اور عملی انداز میں دیا گیا۔
کلاس میں پہلے طلبہ کو موضوع کا تعارف کروایا گیا، پھر گروپ ورک، انفرادی سرگرمی، بورڈ ورک اور زبانی مشق کے ذریعے بچوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ متعدد طلبہ نے بورڈ پر آکر عملی طور پر الفاظ کو توڑ کر syllables کی مشق کی جبکہ Prefixes اور Suffixes کے ذریعے نئے الفاظ بنانے کی سرگرمی بھی کی گئی۔
🔹 Syllable (سلیبل
کسی لفظ کے وہ حصے جنہیں ہم ایک سانس یا ایک آواز میں ادا کرتے ہیں، Syllable کہلاتے ہیں۔
سادہ الفاظ میں، لفظ کو بولتے وقت جتنی آوازوں میں تقسیم کیا جائے وہ اس کے syllables ہوتے ہیں۔
مثالیں:
• Pen = 1 syllable
• Ta-ble = 2 syllables
• Beau-ti-ful = 3 syllables
• In-for-ma-tion = 4 syllables
🔹 Prefix (پریفکس)
وہ حروف یا لفظی حصہ جو کسی لفظ کے شروع میں لگایا جائے اور اس کے معنی میں تبدیلی پیدا کرے، Prefix کہلاتا ہے۔
مثالیں:
• Un + Happy = Unhappy
(خوش → ناخوش)
• Re + Write = Rewrite
(دوبارہ لکھنا)
• Dis + Agree = Disagree
(اختلاف کرنا)
🔹 Suffix (سفکس)
وہ حروف یا لفظی حصہ جو کسی لفظ کے آخر میں لگایا جائے اور نئے معنی یا نئی شکل بنائے، Suffix کہلاتا ہے۔
مثالیں:
• Care + ful = Careful
(احتیاط کرنے والا)
• Hope + less = Hopeless
(بے امید)
• Teach + er = Teacher@
(پڑھانے والا)
طلبہ کو گھر کا کام بھی دیا گیا تاکہ وہ مزید الفاظ تلاش کریں اور ان پر عملی مشق جاری رکھ سکیں۔
🌟 جدیدh تدریس کا مقصد صرف پڑھانا نہیں بلکہ بچوں کو سوچنے، بولنے، لکھنے اور عملی طور پر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
👨🏫 معلم: حسنین تبسم کھنڈ
🏫 گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھا موڑ میلسی، وہاڑی
District Education Authority Vehari
District Education Officer -SE- Vehari
سرکاری سکول معیاری تعلیم
Theme of the Month May Responsibility Begins with Me..
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Address
Vehari
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 13:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |
