09/10/2026
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے خانیوال چوک کا وزٹ کیا اور چوک کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خانیوال چوک کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے اور تزئین و آرائش کے کام میں معیار اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ شہریوں کو بہتر شہری ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہری مقامات کو مزید دلکش بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر سب انجینئر راؤ عدیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔