Wildlife Department Vehari
new
29/05/2024
ملک زوہیب ظفر سپروائزر چڑیا گھر وہاڑی کی خصوصی کاوش پر سٹی وہاڑی کی نامور و کاروباری شخصیات ملک ممتاز احمد بھارہ ملک برادر اڈہ پپلی اور ظفر اینڈ برادرز غلہ منڈی وہاڑی اور رحمت اینڈ سنز اڈا 48 پل نے خصوصی تعاون کرتے ہوئے وزٹرز کے لیے دو عدد فل ساٸز الیکٹرک واٹر کولر بما واٹر فلٹریشن سسٹم و تمام الات تنصیب کٸے۔ اس موقع پر معززین شہر و صحافی شاھد محمود مرزا نماٸندہ ایکسپریس نیوز و رانا اعجاز احمد نماٸندہ خبریں و وزیٹرز موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر وائلڈ لائف ضلع وہاڑی محمد نواز بھٹہ و زوہیب ظفر انچارج چڑیاگھر وہاڑی و دیگر سٹاف کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا ۔
22 May world diversity Day
14/05/2024
آج مورخہ 14 مٸی 2024 کو میاں منیر احمد کگھہ پنجاب واٸلڈلاٸف ڈیپارٹمنٹ میں 37 سال سروس کرنے کے بعد اپنی ملازمت سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف وہاڑی ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر چڑیا گھر وہاڑی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جناب جمشید قادر بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان (ریٹائرڈ) تھے۔ جبکہ دیگر مہمانان خصوصی جمیل احمد ہمدانی( راجن پور)، میاں عاشرمنیر کھگا (کوٹ ادو)، میاں جاوید احمد کھگہ (کوٹ ادو)تھے۔ جبکہ وائلڈ لائف سٹاف ضلع وہاڑی جن میں ملک زوہیب ظفر ، رانا افتخار احمد، محمد افضل گجر، صابر حسین، محمد جاوید دولتانہ، محمد شفیق وٹو، محمد شریف لڑکا، محمد عثمان چیمہ، تصور عباس، محمد رمضان، ثمر نواز و دیگر سٹاف نے میاں منیر احمد صاحب کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میاں منیر احمد صاحب کو گلدستہ اور تحاٸف پیش کٸے گٸے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف وہاڑی میاں منیر احمد نے اپنے امور احسن انداز میں سر انجام دیے۔ ان کی سرپرستی میں ان کی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ریکارڈ کاروائیاں اور جرمانے کیے گئے۔ ان کی بہترین کاوشوں کی بدولت چڑیا گھر وہاڑی کا شمار پنجاب کے اچھی چڑیا گھروں میں ہوتا ہے۔ اور وہاڑی کی عوام کے لیے ایک بہترین تفریح گاہ ہے۔ میاں منیر احمد کھگا نے سال 1987 میں بطور وائلڈ لائف انسپکٹر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب جوائن کیا۔ اپنی سروس کے دوران وہ ضلع مظفرگڑھ راجن پور ڈی جی خان لیہ پیرووال خانیوال لودھراں پاکپتن اور وہاڑی تعنیات رہے۔ بلاشبہ ان کی خدمات جن میں جنگلی حیات کا تحفظ، چڑیا گھر کے بہترین انتظامی امور ،ٹیم ورک اور ماتحت پروری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
13/05/2024
مورخہ 13 مٸی 2024 کو جناب عنصر محمود چٹھہ صاحب ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ فشریز ساؤتھ پنجاب اور وائلڈ لائف و فشریز آفیسران ملتان ڈویژن بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی طرف سے میاں منیر احمد کھگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع وہاڑی ولودہراں (جو کہ مورخہ 14مٸی 2024کو اپنی سروس سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں) کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جناب عنصرمحمود چٹھہ صاحب ڈائریکٹر جنرل وائڈ لائف اینڈ فشریز کی طرف سے اعزازی شیلڈ و تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ اور ان کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پرجناب شیخ زاہد علی ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان ڈویژن، جناب عثمان الحسن بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن، جناب محمد عرفان فاروقی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، اورجنوبی پنجاب کے وائلڈ لائف اور فشریز کے تمام آفیسران موجود تھے۔
13/05/2024
مورخہ 13مٸی 2024 کو وہاڑی چڑیا گھر کے تالاب میں ڈینگی کی افزاٸش کی روک تھام کے لٸے جناب ڈاکٹر محمد صدیق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ وہاڑی کی سربراہی میں چھوٹی مچھلیاں چھوڑی گٸیں۔
12/05/2024
مورخہ 11مٸی 2024 کو جناب عرفان احمد فاروقی ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ڈی جی خان ڈویژن کے تمام افسران و سٹاف کی طرف سے میاں منیر احمد کھگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف وہاڑی و لودھراں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تمام افسران و سٹاف نے ان کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ میاں منیر احمد کھگا اپنی ملازمت سے 14 مٸی 2024 کو ریٹاٸرڈ ہورہے ہیں انہوں نے اپنی ملازمت کا کافی عرصہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گزارا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Zoological Garden (Zoo)
Vehari
61100
