24/05/2026
پولیس ڈرائیونگ اینڈ ٹریننگ سکول وہاڑی
مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاس ۔
"Ensuring safe roads and smooth journeys, the Traffic Police Vehari is committed to serving and protecting our community, one road at a time."
24/05/2026
پولیس ڈرائیونگ اینڈ ٹریننگ سکول وہاڑی
مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاس ۔
24/05/2026
عید الاضحی پر زیادہ کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا ۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر القدوس
23/05/2026
23/05/2026
ڈسٹرکٹ وہاڑی میں ای چالان کا آغاز ہو چکا
موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کو موٹرسائیکل پر لٹکانے یا ہاتھ میں پکڑنے کی بجائے سر پر پہنیں۔
22/05/2026
پولیس ڈرائیونگ سکول تھانہ صدر وہاڑی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال صاحب کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر القدوس کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے زرعی یونیورسٹی بورے والا کیمپس میں طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی لیکچر دیا۔
20/05/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال صاحب کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر القدوس کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے زرعی یونیورسٹی بورے والا کیمپس میں طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی لیکچر دیا۔
لیکچر کے دوران طلبہ کو دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، لین ڈسپلن، اوور اسپیڈنگ کے نقصانات اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے روڈ سیفٹی اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
ٹریفک ایجوکیشن یونٹ وہاڑی کی جانب سے شہریوں خصوصاً نوجوان نسل میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری ہے۔
19/05/2026
ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس وہاڑی کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ مویشی منڈیوں کے اطراف سڑکوں پر جانور کھڑے کر کے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کریں اور نہ ہی جانوروں کو بسوں، ٹرکوں یا دیگر گاڑیوں پر اوورلوڈ کریں۔
غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور سنگین حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
محفوظ سفر، ذمہ دار شہری ہونے کی علامت ہے۔
ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
ٹریفک پولیس وہاڑی
“آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری