07/10/2026
وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں، احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے نوٹسز، مقدمات کے اندراج اور مختلف مقامات کو سیل کرنے کے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا مؤثر انداز میں تسلسل جاری رکھنے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی اقدامات میں بہترین کوارڈینیشن کے ساتھ کام کرنے اور ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اور ڈینگی ٹیمیں متحرک ہو کر سرویلنس کریں