22/09/2026
خصوصی افراد کے حقوق کے لیے ایک اہم ملاقات 🤝
21 رکنی کمیٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور خصوصی افراد کو درپیش مسائل اور بنیادی حقوق سے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے۔
ملاقات میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے درج ذیل مطالبات رکھے گئے:
🔹 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں خصوصی افراد کی شمولیت
🔹 بلاسود قرضوں کی فراہمی
🔹 سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے مؤثر مواقع
🔹 معذور افراد کے جاب کوٹے کی شفاف ویریفیکیشن اور عملدرآمد
🔹 ماہانہ وظیفے کی فراہمی
🔹 تعلیم کے شعبے میں بہتر نشستوں اور سہولیات کی فراہمی
🔹 ڈپلومہ سینٹرز کا قیام
🔹 اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا قیام
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مطالبات سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ ان مسائل پر جلد پیش رفت کی جائے گی اور خصوصی افراد کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مطالبات صرف وعدوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں خصوصی افراد کو ان کا حق ملے گا۔
خصوصی افراد کی آواز — ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ✊❤️