11/11/2026
جنوبی وزیرستان لوئر کے معزز والدین اور عوام سے گزارش ہے کہ اپنی بچیوں کی صحت کے تحفظ اور مستقبل میں سرویکل کینسر جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ کے لیے HPV ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ صحت کا ساتھ دیں۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں سے گریز کریں اور مستند طبی معلومات کو ترجیح دیں۔ اپنی بچیوں کی بہتر صحت اور محفوظ زندگی کے لیے بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔
احمد وزیر
سابق صدر ، وانا چیئرمینز اتحاد