Islami jamiat-e-talaba Zhob

Directions

Islami jamiat-e-talaba Zhob Islami jamiat-e-talaba Zhob official page

سٹڈی سرکل و اجتماع برائے کارکناناسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوبخصوصی شرکت (برادر رفیع اللہ کاکڑ) ناظم اسلا...
13/10/2026

سٹڈی سرکل و اجتماع برائے کارکنان
اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب
خصوصی شرکت (برادر رفیع اللہ کاکڑ) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شمالی زون بلوچستان
برادر شاہ زیب خان ( معتمد مقام)
برادر تشکیل خان ( ناظم کالج)

نیشنل محسن انسانیت  ﷺ کوئز کمپیٹیشن اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے زیر احتمام نیشنل محسن انسانیت ﷺ کے نام طلباء وطالبات س...
29/09/2026

نیشنل محسن انسانیت ﷺ کوئز کمپیٹیشن
اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے زیر احتمام نیشنل محسن انسانیت ﷺ کے نام طلباء وطالبات سے ٹسٹ لیا گیا اور رزلٹ کے اچھے انعامات سے نوازا جائے گا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان ممبر صوبائی اسمبلی محترم مولانا ہدایت الرحمٰن صاحب،
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان محترم احسان اللہ نے شرکت اور سیرت رسول مقبول ﷺ کے موضوع پر طلباء مخاطب ہوئے۔

اجتماع برائے ذمہ داران اسلامی جمعیت طلبہ ڈگری کالج ژوباجلاس میں ناظمِ کالج برادر تشکیل خان سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت ک...
28/09/2026

اجتماع برائے ذمہ داران اسلامی جمعیت طلبہ ڈگری کالج ژوب

اجلاس میں ناظمِ کالج برادر تشکیل خان سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، طلبہ کے مسائل اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت کی گئی۔

۲۳م ستمبر  د پښتون کلتور ورځ مبارکپښتون کلتور زموږ وياړ، زموږ پېژندګلوي!زموږ کلتور د مېړانې، مېلمه‌پالنې، حیا، جرګې او ا...
23/09/2026

۲۳م ستمبر د پښتون کلتور ورځ مبارک
پښتون کلتور زموږ وياړ، زموږ پېژندګلوي!
زموږ کلتور د مېړانې، مېلمه‌پالنې، حیا، جرګې او انسانیت کلتور دی. راځئ چې خپل کلتور یوازې ونمانځو نه، بلکې په خپل ژوند کې یې هم پلی کړو.
تشکیل خان
ناظم اسلامي جمعیت طلبه ڈگری کالج ژوب

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ژوب مقام برادر معین کاکڑ اور صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان مطیع اللہ کاکڑ کے ملاقات. ملاقات ...
22/09/2026

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ژوب مقام برادر معین کاکڑ اور صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان مطیع اللہ کاکڑ کے ملاقات.
ملاقات کے دوران مختلف تعلیمی مسائل اور تعلیمی نظام کی بہتری کے حوالے سے گفتگو ہوئی. اس موقع پر ناظم کالج برادر تشکيل خان اور دیگر ذمہ داران، جبکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شمشیر تارڑ، ڈپٹی سیکرٹری اور یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما جعفر شیرانی بھی موجود تھے۔

20/09/2026

اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں کی قیادت کیسے تیار کی؟
تاریخ | اسلامی جمعیت طلبہ | ختم نبوت.
سنیں ناظم اعلیٰ کی زبانی

اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونین بحالی، فیسوں میں کمی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے ’’حقوق طلبہ تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلا...
14/09/2026

اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونین بحالی، فیسوں میں کمی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے ’’حقوق طلبہ تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان
پیٹرولیم لیوی طلبہ کمیونٹی کا بھی مسئلہ ہے، فی الفور ختم کیا جائے، صاحبزادہ وسیم حیدر
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی پریس کانفرنس
پشاور14ستمبر2026
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے طلبہ یونین بحالی، تعلیمی فیسوں میں کمی، تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے "حقوق طلبہ تحریک" شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی مسائل اور طلبہ حقوق کے لیے تحریک چلا کر طلبہ کو اپنے حقوق کے لیے منظم کریں گے۔ اس لیے تمام طلبہ تنظیمیں اپنے نظریاتی اختلافات ایک طرف رکھ کر طلبہ مطالبات پر اسلامی جمعیت طلبہ کی تحریک کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں دو روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ ابوذر غفاری، ناظم صوبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت، ناظم پنجاب جنوبی حذیفہ عثمان،ناظم آزاد جموں کشمیر وگلگت بلتستان احتشام الحسن،ناظم بلوچستان احسان اللہ ناصر اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل و ترجمان حسن امین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونین دونوں جمہوریت کی نرسریاں ہیں۔ طلبہ یونین کے ذریعے ہی طلبہ کے مسائل حل ہوتے تھے۔ ملک میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقے کی یونین موجود ہیں، مگر پاکستان کے 6 کروڑ طلبہ و طالبات اپنے جمہوری اور آئینی حق، طلبہ یونین، سے محروم ہیں۔ طلبہ یونین پر پابندی پاکستان کے جمہوری اقدار اور طلبہ کمیونٹی کے ساتھ غداری ہے۔ حقوق طلبہ تحریک کے ذریعے طلبہ یونین بحالی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے نچلی اور صوبائی سطح سے لے کر قومی سطح پر منظم تحریک چلائیں گے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کریں گے۔ صحافیوں، وکلاء سمیت ہر طبقے کے لوگ شامل کریں گے۔ ناظم اعلیٰ نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے خوف سے الیکشن نہیں کرانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی اگر سمجھتی ہے کہ یہ جمہوری پارٹی ہے تو آپ نے یونین الیکشن کرانا ہوں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں طلبہ یونین بحالی کے اعلان کے اپنے وعدے کا پاس نہیں رکھا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے صوبائی حکومت کو پوری تحریری تجاویز اور خاکہ دیا ہے۔ پھر کیا رکاوٹ ہے کہ یونین بحال نہیں کیا؟ ناظم اعلیٰ نے واضح کیا کہ طلبہ یونین پر پابندی جمعیت کا کسی کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں، بلکہ پوری طلبہ کمیونٹی کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017-18 سے ہائر ایجوکیشن بجٹ میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ پاکستان جی ڈی پی کا تعلیم پر ایک فیصد سے بھی کم خرچ کر رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کو بڑھا کر 4 فیصد کیا جائے۔ صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 838 بلین روپے تو ملتے ہیں، لیکن ملک کی بڑی جامعات کے اساتذہ آئے روز تنخواہ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ جامعات مالی بحران کا شکار ہیں۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جدوجہد اور تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پیٹرولیم لیوی طلبہ کمیونٹی کا بھی مسئلہ ہے۔ بائیک چلانے والے طلبہ سے فی لیٹر 125 روپے لیوی وصول کی جاتی ہے۔ 16 ستمبر کو جامعہ پنجاب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس مال روڈ تک مارچ کریں گے۔ پیٹرولیم لیوی کو فی الفور ختم کرے۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ ہمارے مہمان ہیں، ان کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کا حق دیا جائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے رِٹ پٹیشن دائر کی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ ہر فورم پر ان کا ساتھ دے گی.

13/09/2026

Final Day
Three days championship
Visit Rafiullah kakar ( Nazim Islami Jamiat-e-Talaba Zone )

گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب کے طلبہ کی جانب سے شکایات ہے کہ صبح معمولی تاخیر سے آنے والے طلبہ کو کلاس میں ...
12/09/2026

گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ژوب کے طلبہ کی جانب سے شکایات ہے کہ صبح معمولی تاخیر سے آنے والے طلبہ کو کلاس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی اور سکول سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ ژوب سکول انتظامیہ سمیت ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے گزارش کرتی ہے کہ طلبہ کو صرف تاخیر کی بنیاد پر سکول سے باہر نہ نکالا جائے، کیونکہ اکثر طلبہ گھر واپس جانے کے بجائے میدانوں، بازاروں اور دیگر غیر مناسب جگہوں پر وقت گزارتے ہیں، جس سے ان کا تعلیمی وقت ضائع ہونے کے ساتھ بری صحبت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

نظم و ضبط کے لیے والدین کو شامل کرکے ایک بہتر اور اصلاحی طریقۂ کار اختیار کیا جائے۔ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے بھی گزارش ہے کہ وہ سکولوں کے دورے کرکے طلبہ کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔
ترجمان
اسلامی جمعیت طلبہ ژوب

10/09/2026

حقوق طلبہ کی یہ جنگ
جمعیت کے سنگ سنگ

حقوق طلبہ کنوینش | اسلامی جمعیت طلبہ ڈگری کالج ژوب

Address

Zhob

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami jamiat-e-talaba Zhob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share