District Police Ziarat

Call Directions Website Contact the organization

District Police Ziarat “ہمارا عزم صرف قانون کا نفاذ نہیں بلکہ ہر معزز شہری اور سیاح کی حفاظت اور خدمت کو یقینی بنانا ہے۔"

Zainab Alert پاکستان میں بچوں کے اغوا، گمشدگی اور بازیابی سے متعلق ایک قومی الرٹ اور رسپانس نظام ہے۔اس کا مقصد:گمشدہ یا ...
26/09/2026

Zainab Alert پاکستان میں بچوں کے اغوا، گمشدگی اور بازیابی سے متعلق ایک قومی الرٹ اور رسپانس نظام ہے۔

اس کا مقصد:

گمشدہ یا اغوا شدہ بچوں کی فوری اطلاع اور تلاش میں مدد کرنا۔

پولیس اور متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ تیز کرنا۔

بچے کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کو مؤثر بنانا۔

عوام کو بچے کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرکے تلاش میں مدد لینا۔

اس کا تعلق Zainab Alert, Response and Recovery Act, 2020 سے ہے۔
Download app from play store
Citizen's Portal Pakistan

24/09/2026
⬛ بلوچستان پولیس کانسٹیبل■ تعلیمی قابلیت:کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔■ عمر:18 سے 28 سال■ درخواست فیس:400 روپے کا چا...
05/09/2026

⬛ بلوچستان پولیس کانسٹیبل
■ تعلیمی قابلیت:
کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔
■ عمر:
18 سے 28 سال
■ درخواست فیس:
400 روپے کا چالان جمع کروانا ہوگا۔
■ اپلائی کرنے کا طریقہ:
درخواست فارم بلوچستان پولیس کی ویب سائٹ سے حاصل کرکے مکمل کریں، ضروری دستاویزات ساتھ لگائیں اور متعلقہ پولیس آفس میں جمع کروائیں۔
■ آخری تاریخ :10 اکتوبر 2026
DISTRICTS

مورخہ 04-08-2026 کو ایس پی آفس زیارت میں یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع...
04/08/2026

مورخہ 04-08-2026 کو ایس پی آفس زیارت میں یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر ایس پی زیارت نے پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین میں نقد مالی امداد بھی تقسیم کی گئی۔
بعد ازاں شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
ضلع زیارت کے شہدائے پولیس کی قبروں پر بھی حاضری دی گئی، جہاں ان کی یاد اور عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی زیارت نے کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی، اور ان کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گ

03/08/2026

4 اگست 2026 یومِ شہداء پولیس

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ہم ضلع زیارت، بلوچستان اور ملک بھر کے ان بہادر پولیس شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

خصوصاً ضلع زیارت میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 30 بہادر پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان شہداء نے فرض شناسی، جرات اور حب الوطنی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کا خون وطن کے امن، استحکام اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہداءِ پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کے مشن کو پوری دیانت، بہادری اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداءِ پولیس کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔

شہداءِ پولیس ہمارا فخر ہیں۔
ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
سلام شہداءِ پولیس، سلام بلوچستان

مقتل کے مقدمہ میں مطلوب/مفرور ملزم کی گرفتاریجناب ایس ڈی پی او سنجاوی کی نگرانی میں ایس آئی امجد علی، ایس ایچ او پولیس ت...
03/08/2026

مقتل کے مقدمہ میں مطلوب/مفرور ملزم کی گرفتاری

جناب ایس ڈی پی او سنجاوی کی نگرانی میں ایس آئی امجد علی، ایس ایچ او پولیس تھانہ سنجاوی، دیگر ملازمانِ پولیس کے ہمراہ، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 35/2026 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب/مفرور ملزم عبداللہ خان ولد گل باران، سکنہ کلی گیواڑی، تحصیل سنجاوی کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

:زیارت پولیس کی کامیاب کارروائیباادب عرض ہے کہ آج ڈی ایس پی سنجاوی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سنجاوی نے اپنی ٹیم کے ...
29/07/2026

:

زیارت پولیس کی کامیاب کارروائی

باادب عرض ہے کہ آج ڈی ایس پی سنجاوی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سنجاوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 01/2026 بجرم دفعہ 392 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب مفرور ملزم حنیف ولد حاجی مامون، قوم دمڑ، سکنہ غبرگی، سنجاوی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق جاری ہے

تمام شہدائے پولیس کے تصاویر الگ الگ کمنٹ سیکشن میں بھیج دیں۔شکریہ۔
20/07/2026

تمام شہدائے پولیس کے تصاویر الگ الگ کمنٹ سیکشن میں بھیج دیں۔شکریہ۔

مانگی ڈیم فیز III میں شہید ہونے والے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سبی رینج سب...
10/07/2026

مانگی ڈیم فیز III میں شہید ہونے والے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سبی رینج سبی، جناب پرویز عمرانی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زیارت، جناب عبد المالک نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
بعد ازاں انہوں نے شہداء کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کیا، ان سے اظہارِ تعزیت کیا، فاتحہ خوانی میں شرکت کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قوم اور پولیس فورس اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اس موقع پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کے افسران بھی موجود تھے، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی یاد میں گارڈ آف آنرز پیش کیا۔





















Address

Ziarat

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
14:00 - 15:00

Telephone

+92833920060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Ziarat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Ziarat:

Shortcuts

Share