11/06/2026
3 days ago, he lost his closest companion in a shooting incident and survived a gunshot that took one of his ears. The government has announced a cash bounty on his head. Back on stage, under an open sky, talking to an ocean of rebellious crowd, all within 2 days. This is not Fidel Castro, or a character from an Italian mafia movie. This is SARDAR UMER NAZIR SADUZAI, a small bakery owner in Rawalakot.
11/06/2026
تحریک کے وارثوں کی تاریخ لکھی جا رہی ہے اور یہ ایسی تاریخ ہے جس کو پڑھ کر ہماری نسلیں فخر محسوس کریں گی-
مصلحت یا جدوجہد
جدوجہد، جدوجہد
#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد
11/06/2026
ہماری تحریک حکمران طبقات کی عیاشیوں کے خلاف ہے- ہمارا یہ مطالبہ ہیکہ عوام کے بنیادی حقوق جنھیں گزشتہ معائدات میں حکومت آذادکشمیر اور حکومت پاکستان تسلیم کر چکے ہیں اُن مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے-
نہتے ، پُرامن عوام پر ظُلم و بربریت کسی طور قابل قبول نہیں- پاکستانی فورسز نے اس خطے کے گلی کوچوں کو لہو لہو کر دیا مگر اس کے باوجود عوام پُرامن ہیں۔سینکڑوں تڑپتے ذخمی بھائی، شہداء اور سینکڑوں لاپتہ افراد ہو جانے کے باوجود کشمیری اپنے تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں-
ہندوستان کشمیریوں پر قابض، قاتل، دہشتگرد مُلک ہے جس کے حکمرانوں ، فوج و اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نفرت کو ہر کشمیری اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے- وفاقی وزراء کی طرف سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو راء سپانسرڈ قرار دینا دراصل 45 لاکھ لوگوں کو راء کا ایجنٹ قرار دینے کے مترادف ہے- ہم اپنی ریاست جموں و کشمیر اور اپنے مظلوم و محکوم کشمیریوں کے ایجنٹ ہیں-
موجودہ دنوں ایک خاص بیانیہ بنا کر پاکستانی عوام و کشمیری عوام جو نفرت کی دیوار کھڑی گئی یہ ان طاقتوروں کی ایک نئی چال ہے- مظلوم و محکوموں، استحصال کے شکار لوگوں کا قدرتی اتحاد ہے، ہمارے مسائل ، ہمارے درد ایک ہے- اس لئے میری اپیل ہے پاکستانی عوام سے کہ ان سازشوں کا شکار نہ ہوں - کشمیری اپنے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہیں اور انھیں کسی سے کوئی نفرت نہیں-
طاقتور حلقے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے سرنگوں کیا جائے گا تو ہم یہ بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی طرف سے کئے جانے والے قتل عام میں شہید ہو جائیں گے لیکن اپنے پہلے سے تسلیم شدہ مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے -
سردار عمر نذیر کشمیری
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی
#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد
11/06/2026
آج جب عوام زخمی و"قتل ہو رہی ہے تو یہ قائدِ کشمیر، قائد ابن قائد، شیرِ کشمیر، بُلبل کشمیر، دِلوں کے حکمران، شمعِ کشمیر کہاں گُم ہیں؟ جس عوام سے ووٹ مانگنے ہیں اُن میں کھڑے کیوں نہیں؟ اِسکا مطلب آپ عوام کے وفادار نہیں بلکہ مفاد پرست ہو؟