20/03/2026
SP Usman Sadozai
PSP Officer, Currently Serving in Karachi Police Assistant Superintendent of Police (ASP)
20/03/2026
09/03/2026
✍️از دفتر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کراچی
مورخہ :09.03.2026
(پریس ریلیز)
دفتر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ میں ایس ایس پی جناب محمد عثمان سدوزئی صاحب کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ایس آئی اوز اور دفتری اسٹاف نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد زیر التوا مقدمات، سنگین جرائم کی پراگریس، اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کرنا تھا۔
ایس ایس پی صاحب نے اجلاس میں تمام ایس آئی اوز کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا مقدمات پر فوری طور پر پیشرفت کریں اور سنگین جرائم کی تحقیقات کو ترجیح دیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر ان کیسز کا ذکر کیا جو عوامی سطح پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہے ہیں، اسٹریٹ کرائم اور دیگر ڈکیتی رابری کے مقدمات میں کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
ایس ایس پی صاحب نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے کام میں بہتر کوآرڈینیشن اور کمیونیکیشن کو یقینی بنائیں تاکہ تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ ایس ایس پی صاحب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تفتیشی افسران کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔
اس موقع پر، ایس ایس پی صاحب نے عدالتوں میں مقدمات کی بروقت فائلنگ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ کیسز کو عدالت میں وقت پر جمع کرائیں تاکہ کیسز کی پیشرفت میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور ملزمان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
ایس ایس پی صاحب کی خصوصی ہدایات:
زیر التوا مقدمات کی فوری پراگریس: تمام افسران کو ہدایت دی گئی کہ زیر التوا مقدمات کی تحقیقات میں فوری پیشرفت کریں۔ اور جلد از جلد ان کا ڈسپوزل کریں ۔
زیر التوا 173 رپورٹ: تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ زیر التوا مقدمات کی 173 رپورٹ بروقت تیار کرکے عدالتوں اور ایس ایس پی آفس کو جمع کروائیں۔
مفرور، اشتہاری اور ریپیٹ آفینڈر ملزمان کی گرفتاری: سنگین جرائم میں ملوث مفرور، اشتہاری، اور ریپیٹ آفینڈر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
حاضری، بایو میٹرک: افسران کی حاضری، بایو میٹرک، اور دیگر ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کارکردگی کی مانیٹرنگ بہتر ہو۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کراچی نے اس میٹنگ کے ذریعے اپنے افسران کی محنت کی قدر کی اور امید ظاہر کی کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے۔
ترجمان ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کراچی
04/01/2026
Karachi Police Group Photo
12/11/2025
پریس ریلیز
از دفتر: ایس ایس پی انویسٹیگیشن ون* ایسٹ زون کراچی
مورخہ: 12 / 11 / 2025
آج ایس ایس پی انویسٹیگیشن-1 ایسٹ زون کراچی جناب محمد عثمان سدوزئی کی زیر صدارت مختلف تھانہ جات کے ڈیوٹی آفیسرز اور مدد محرران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تھانہ جاتی امور، عوامی سروس ڈیلیوری اور ریکارڈ مینجمنٹ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایس ایس پی محمد عثمان سدوزئی نے ڈیوٹی آفیسرز اور مدد محرران کو درج ذیل نکات پر سختی سے عمل درآمد کی خصوصی ہدایات جاری کیں:
تھانے میں جیسے ہی کوئی ایف آئی آر کا اندراج ہوتا ہے فوری اسکی مکمل معلومات ایس ایس پی صاحب کو فراہم کی جائے اور بروقت متعلقہ واٹس ایپ گروپ میں ایف آئی آر شیئر کی جائے
کسی بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ SIO فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے گا اور تمام شواہد جمع کریگا اور واقعے کا بریف فوری طور پر ایس ایس پی صاحب کو بتائیگا
جس بھی سائل کی ایف آئی آر درج کی جائے اسے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے اور متعلقہ جرم کی نوعیت کے مطابق متعلقہ CIC انچارج کے بارے میں آگاہ کیا جائے کہ وہ کہاں بیٹھتے ہیں تا کہ سائل کو رابطے میں آسانی ہو
تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور سہولت کے ساتھ پیش آیا جائے
ایف آئی آر کے اندراج میں شفافیت، سنجیدگی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے
روزنامچہ، حوالات اور مقدمات سے متعلقہ ریکارڈ کی درست، محفوظ اور بروقت اپ ڈیٹنگ عمل میں لائی جائے
قانونی تقاضوں کے مطابق درخواست دہندگان کی فوری رہنمائی کی جائے
مقدمات کے دستاویزی عمل میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
جو مدد محرر اپنی ڈیوٹی میں غیر معمولی کاکردگی دکھائیگا اسے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقعد انعام دیا جائیگا
ایس ایس پی محمد عثمان سدوزئی نے کہا کہ ڈیوٹی آفیسر اور مدد محرر پولیس اسٹیشن کے بنیادی اور اہم ستون ہیں، ان کی کارکردگی براہ راست پولیس سروس کی ساکھ اور عوام کے اعتماد پر اثرانداز ہوتی ہے۔ لہٰذا ہر افسر اپنی ذمہ داری مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے ساتھ انجام دے۔
انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام متعلقہ اہلکار فعال کردار ادا کریں، اور تھانے میں آنے والا ہر شہری قابلِ احترام ہے۔
ترجمان
ایس ایس پی انویسٹیگیشن -۱،
ایسٹ زون کراچی
11/11/2025
*ازدفتر: ایس ایس پی انویسٹیگیشن-1، ایسٹ زون کراچی*
مورخہ 11-11 -2025
*گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار*
*انویسٹیگیشن-1 ایسٹ زون پولیس کراچی میں قانون کی بالا دستی اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ون ایسٹ محمد عثمان سدوزئی صاحب کی واضع ہدایت پر انویسٹیگیشن ون ایسٹ زون پولیس نےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے علاوہ مقدمات میں مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں۔*
*مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری:-*
*تھانہ سولجر بازار پولیس نے 27/2022 FIR نمبر بجرم 489/F میں مفرور / اشتہاری ملزم محمد حسن علی ولد محمد اسلام علی کو گرفتار کیا۔
تھانہ محمودآباد پولیس نے 330/2025 FIR نمبر بجرم 489/F میں مفرور / اشتہاری ملزم عارف محمد رانا ولد محمد صادق کو گرفتار کیا۔
*مقدمات میں ملوث گرفتار ملزمان:-*
*تھانہ برگیڈ پولیس* نے ملزم صدام حسین ولد ارشاد احمد کو FIR نمبر 363/2025 بجرم 380/354 میں گرفتار کیا۔
*تھانہ بلوچ کالونی پولیس* نے ملزم محمد عمران@ آصف ولد محمد علی اور محمد حسین ولد محمد علی کو FIR نمبر 438/2025 بجرم 354/452/42734 PPC میں گرفتار کیا-
*تھانہ سچل پولیس* نے ملزمہ زینب زوجہ قاری شیر محمد کو FIR نمبر 1758/2025 بجرم 397/342/34 PPC میں گرفتار کیا-
*تھانہ ٹیپو سلطان پولیس* نے ملزم محمد علی ولد لیاقت کو FIR نمبر 504/2025 بجرم 408 PPC میں گرفتار کیا-
*تھانہ فیروزآباد پولیس* نے ملزم نیاز محمد ولد شیر محمد کو FIR نمبر 1095/2025 بجرم 8i گٹکا ماوا ایکٹ PPC میں گرفتار کیا-
تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایسٹ زون انویسٹیگیشن کی یہ کارروائیاں شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ہیں۔
ترجمان
ایس ایس پی انویسٹیگیشن-1،
ایسٹ زون پولیس کراچی
از دفترانوسٹیگیشن ون ایسٹ کراچی،
*مورخہ : 07.11.2025*
پریس ریلیز
نئے تعینات ہونے والے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP)محمد عثمان سدوزئی صاحب (PSP)نے آج اپنے عہدےایس ایس پی انوسٹیگیشن ون ایسٹ کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نےتمام ایس آئی اوز اور CIC اِنچارج صاحبان کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا جس میں محکمہ تفتیش کی کارکردگی اور معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی صاحب نے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی تفتیش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مقدمات کو بروقت مکمل کیا جائے اور ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جدید تفتیشی تکنیک اپنانے، مدعیان سے بہتر رابطہ رکھنے اور کیسز کی مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے تاخیر کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔
ایس ایس پی نے واضح کیا کہ غفلت، غیر ضروری تاخیر یا مقدمات کی غلط ہینڈلنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام تفتیشی افسران کو قانون کے تقاضوں کے مطابق پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی۔
آخر میں ایس ایس پی صاحب نے تفتیشی عملے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایمانداری، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زور۔
*ترجمان*
*ایس ایس پی انوسٹی گیشن*
*ون ایسٹ کراچی*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
King Abdul Aziz Road
Mecca
65723
