Torkhow Terich Road Forum TTRF

Torkhow Terich Road Forum TTRF

Share

روڈ وقت کی ضرورت ترقی کی ضمانت۔۔۔

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 17/05/2026

بونی بزند روڈ پر کمپیکشن کا کام جاری ہے۔۔ٹی ٹی أر ایف کی قیادت اور رضاکار کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔۔ہم اس بات کا اعادہ ایک بار پھر کرنا چاہتے ہیں کہ اس اہم منصوبے پر کان کے معیار اور رفتار سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔۔۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مشینیری بڑھا کر کام کے رفتار کو بڑھایا جائے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کے رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے اس کی نگرانی کریں۔۔۔ٹی ٹی أر ایف

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 11/05/2026

تورکھو تریچ روڈ فورم کی جانب سے فورم کے صدر اور سابق یوسی ناظم سیف اللہ کی قیادت میں بونی بزند روڈ پر جاری کام کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس وقت رائین سے آگے اور شیرجولی سے پہلے کمپیکشن کا کام جاری ہے۔

ٹی ٹی آر ایف اور علاقے کے لوگ کام کے معیار اور رفتار سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور بار بار اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایک دفعہ پھر ہم کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے اپنے تحفظات حکام بالا کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ جو کام جاری ہے اس کا معیار کم اور رفتار بھی سست ہے۔

سائٹ پر مشینری کم ہے، صرف ایک ایکسکیویٹر، ایک ٹریکٹر اور پانچ ٹرکوں کے ساتھ کام جاری ہے۔ دوسری طرف محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، جس کی ذمہ داری اس کام کی نگرانی اور اس کا معیار و رفتار یقینی بنانا ہے، اس کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ کام شروع ہوئے تین ہفتے ہونے کو آ رہے ہیں لیکن سی اینڈ ڈبلیو کے عملے کی طرف سے اب تک کوئی بھی بندہ، سب انجینئر، ایس ڈی او یا ایکسین نے اس طرف رخ نہیں کیا ہے۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کا مقصد ہی یہ ہے کہ تعمیراتی کاموں کی معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ بونی بزند روڈ اگر 17 سال سے زیر تعمیر ہے اور تکمیل کا سورج دیکھنے سے قاصر ہے تو اس کی پوری ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو پر عائد ہوتی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ اس محکمے کے عملے اور افسران کی ملازمت کا واحد مقصد اور ذمہ داری صرف کمیشن اور رشوت خوری ہے، منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر سے شاید ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

یہ بات اور بھی افسوسناک ہے کہ یہ محکمہ براہ راست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انڈر ہے، اس کے باوجود ان کے افسران اور عملے کی سنجیدگی اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا حال بونی بزند روڈ میں سب کے سامنے ہے۔

ہم حکام بالا، وزیراعلیٰ اور ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ علاقے کے لوگوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے کے افسران کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلائی جائیں اور بونی بزند روڈ پر جاری کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔

ٹی ٹی آر ایف

Torkhow Terich Road Forum TTRF

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 09/05/2026

ٹی ٹی آر ایف کے قائدین اور عمائدین علاقہ ٹی ٹی أر ایف کے صدر سابق یو سی ناظم سیف اللہ کی قیادت میں بونی بزند روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ قائدین اور عمائدین نے جاری کام میں معیار اور رفتار کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کام کی نگرانی اور اس کے معیار کو یقینی بنانا بطور ایگزیکیوٹنگ ایجنسی سی اینڈ ذبلیو کی ذمہ داری ہے۔۔یہ انتہائی فسوسناک اور شرمناک ہے کہ جب سے کام شروع ہوا ہے سی اینڈ ڈبلیو سے کوئی ایک بندہ بھی کام کی سائیٹ پر نگرانی کے لیے نہیں ایا ہے۔۔۔
عمائدین نے نشاندہی کی کہ کرش کی جگہ ٹھیکیدار بڑے بڑے پتھر استعمال کر رہے ہیں اور خاکہ بھی بظاہر ٹھیک استعمال نہیں ہو رہا ہے۔۔
یہ بات اور بھی افسوسناک ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ براہ راست وزیراعلی کے ماتحت ہے لیکن کرپشن اور نااہلی میں یہ محکمہ سب سے اگے ہے۔۔۔ عمائدین نے حکومت اور انتظامیہ سے گزارش کی کہ جاری کام کے معیار کو یقینی بنانے اور رفتار بڑھانے کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکیدار کی سرزنش کی جائے اور ان کی جواب دہی کی جایے!!!
ٹی ٹی آر ایف
Torkhow Terich Road Forum TTRF

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 08/05/2026

جامع مسجد شاگرام میں نماز جمعہ کے بعد ٹی ٹی آر ایف اراکین اور عمائدین علاقہ بونی بزند روڈ پر کام کی نگرانی اور رفتار بہتر کرنے کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ میں شریک ہیں۔ صدر ٹی ٹی آر ایف سابق یوسی ناظم سیف اللہ شرکا کو کام کی رفتار بڑھانے اور اس کی موثر نگرانی کرنے اور معیاری تعمیر کی اہمیت کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔ اجلاس مین فیصلہ ہوا کہ کام کی موثر نگرانی کی جائے گی اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اپریل کے آخر میں جب سے کام شروع ہوا ہے محکم سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے کوئی بھی ورک سائیٹ پر ابھی تک نہیں آیا ہے اور نہ ہی سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے کو کوئی پرواہ ہے کہ کام کی نگرانی اور اس کے معیار کو یقینی بنانا اس کی ذمہ داری ہے۔۔۔
ٹی ٹی آر ایف
Torkhow Terich Road Forum TTRF

06/05/2026

بونی بوذند روڈ اپڈیٹ !!!

بونی بوذند روڈ ہیڈکوارٹر شاگرام کے گیٹ وے شیر جولی کے مقام پر ایک ٹریکٹر اور پانچ ٹرکوں کی مدد سے کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ھے ٫٫٫

عدالت کے واضح احکامات اور محکمے کی دی ھوئی ڈیٹ لائن کے رو سے مزکورہ سڑک جون 2026 میں پی سی ون کیمطابق مکمل کرکے حوالہ کرنے کی تحریری ضمانت موجود ھے
لیکن کام کے اس رفتار سے نہیں لگتا کہ یہ سڑک 2028 تک بھی تکمیل کے مراحل میں داخل ھو اس وجہ سے عوامی حلقوں میں بے چینی اور غیر یقینی کی صورت حال پائی جارہی ھے

واضح رہے عوامی حلقوں میں اس سڑک کے تعمیر میں سست رفتاری کو لیکر انتہائی غم و غصہ اور بنیادی حقوق میں سنگین بے ظابگیوں کی وجہ سے حیرانگی کا ملا جلا ردعمل پایا جارہا ھے جو ایک بڑے عوامی جلسے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ھے

تورکہو تیریچ روڈ فورم مطالبہ کرتی ھے کہ مزکورہ سڑک کو سنجیدگی سے لیا جائے مشینری بڑھاکر کام کی رفتار اور معیار میں بہتری لائی جائے ورنہ اب کی بار عوامی غم و غصہ انتہائی سخت ھو سکتی ھے اگر مگر والی صورت حال معاملے کو مزید پیچیدگی کیطرف لیکر جاسکتی ھے عوام اور ادارے آمنے سامنے ھوں گے اور حالات کی زمہ داری محکمہ سی اینڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکدار پر عائد ھوگی !!!

ٹی ٹی آر ایف

05/05/2026

بونی بوذند روڈ اپڈیٹ !!

بونی بوذند کے حوالے سے بلایا گیا گرینڈ جرگہ ھیڈ کوارٹر شاگرام شیر جولی کے مقام پر منعقد ھوا تھا جسکی صدارت سابق ناظم سیف اللہ صدر تورکہو تیریچ روڈ فورم نے کی
گرینڈ جرگے میں تورکہو تیریچ کے تمام علاقوں سے عوام اور زمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بونی بوذند روڈ میں رفتار اور معیار میں کسی صورت کمپرومائز نہیں ھو سکتی اور نہ بونی بوذند روڈ کے حوالے سے اپنے واضح موقف سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ٫٫

واضح رہے مزکورہ روڈ میں کام انتہائی سست روی کا شکار ھے اور عوام مطالبہ کررہی ھے کہ سڑک کے کام میں تیزی لائی جائے بصورت دیگر عوامی ردعمل بہت شدت اختیار کرنے کا خدشہ ھے اگر ایسا ھوا تو اس کی تمام تر زمہ داری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو متعلقہ ٹھیکدار اور اداروں پر عائد ھوگی
پر امن احتجاج اور مظاہروں کی نوبت آنے سے پہلے بونی بوذند روڈ پر کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے اور انصاف کے تقاضا ھے کہ سولہ سال سے سورس آف انکم کا شکار سڑک ایک بار پھر تاخیری حربوں کا شکار نہ بنایا جائے

گرینڈ جرگے سے صدر تورکہو تیریچ روڈ فورم سابق ناظم سیف اللہ خطاب کررہے ہیں
ٹی ٹی آر ایف

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 04/05/2026

بونی بزند روڈ پر مشینری بڑھا کر کام کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ

تورکھو تریچ روڈ فورم اور عمائدین علاقہ کا اہم اجلاس آج مورخہ 4 مئی بروز پیر شیرجولی میں شاہ عبدالحمید کے گھر منعقد ہوا۔۔

اجلاس کی صدارت ٹی ٹی أر ایف کے صدر سابق یوسی ناظم سیف اللہ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ٹی ٹی آر ایف کے صدر اور مرکزی شوری کے کنوینر سابق ناظم سیف اللہ نے اجلاس کے عرض و عایت و مقاصد اور بونی بزند روڈ پر جاری کام کی صورتحال کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کام کی رفتار، سائیٹ پر موجود مشینریوں کی تعداد، کام کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے شرکا کو آگاہ کیا۔
اجلاس سے صدر ٹی ٹی آر ایف کے علاوہ دیگر قائدین اور عمائدین علاقہ نے خطاب کیا،۔۔

اجلاس میں متفقہ قرارداد منظوری کی گئی جس کے مطابق
ٹی ٹی آر ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ بونی بزند روڈ پر مکمل مشینر پہنچا کر کام کا بھرپور آغاز کیا جائے جس میں وائیڈننگ کا کام، کلوٹس، کمپیکشن اور پی سی سی کا کام شامل تھا۔
ٹی ٹی آر ایف کے دیے گئے ڈیڈلائن یعنی 28 اپریل تک گوکہ تمام مطالبات پورے نہیں ہوئے لیکن جزوی طور پر مطالبات مانے گئے اور ایک ایکسکیوٹر، ایک ٹریکٹر، 5 ڈمپر اور رولر مشینیں سائیٹ پر پہنچا کر کام کا آغاز کیا گیا۔ ہم کام شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ تھا اور ہے کہ کام بھرپور شروع کیا جائے جس کے لیے کم از کم چار ایکسیوٹر سائیٹ پر پہنچایا جائے اور کمپیکشن کے ساتھ ساتھ، شولڈر، کلوٹس اور پی سی سی کا کام بھی شروع کیا جائے۔۔
تین مزید ایکسکیوٹر سائیٹ پر پہنچایا جائے اور ڈمپر کی تعداد کو کم از کم 12 کیا جائے۔۔ شولڈر کی تعمیر اور شوچ، ڈیغیڑی، ورکوپ گول اور رائین ڑوویس گول میں پی سی سی کا کام بھی شروع کیا جائے۔
شیرجولی اور شاگرام کے درمیان کلورٹس کا کام بھی شروع کیا جائے۔
اگر مذکورہ مطالبات منظور نہیں ہوئے تو علاقے کے لوگ مجبور ہوں گے کہ وہ اس بار خواتین اور بچوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
ٹی ٹی أر ایف

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 27/04/2026

28 اپریل تک اگر مکمل مشینری پہنچا کر بونی بزند روڈ پر کام کا بھرپور آغاز نہیں کیا جاتا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔۔۔ تریچ بالا میں کارنر میٹنگ کے شرکا کا عزم
تورکھو تریچ روڈ فورم کے زیرِ اہتمام وریمون، تریچ بالا میں عمائدینِ علاقہ اور ٹی ٹی آر ایف ممبران کی جانب سے بونی بزند روڈ پر کام کے حوالے سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
کارنر میٹنگ میں ٹی ٹی آر ایف کے صدر اور مرکزی شوریٰ کے کنوینئر، سابق یوسی ناظم سیف اللہ نے خصوصی شرکت کی۔
سابق ناظم سیف اللہ نے اجلاس کو بتایا کہ شاگرام میں عمائدینِ علاقہ اور ٹی ٹی آر ایف کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر 28 اپریل تک بونی بزند روڈ پر بھرپور کام کا آغاز نہیں کیا گیا تو 2 مئی کو شاگرام میں ایک بھرپور جلسہ منعقد ہوگا، جس کے بعد سی اینڈ ڈبلیو کے دفتر بونی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔
ٹی ٹی آر ایف کے صدر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ متعلقہ ٹھیکیدار نے ایک ایکسکیویٹر اور چار ڈمپر لا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ متعلقہ ٹھیکیدار اور ان کے سرپرست کرپٹ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور اس کے ایکسین کی چالوں سے آگاہ ہیں۔ ٹی ٹی آر ایف کے بھرپور احتجاج اور رابطوں کے بعد بھی ایک ایکسکیویٹر اور چار ڈمپر لا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہمارا مطالبہ تھا کہ چار ایکسکیویٹر اور پندرہ ڈمپر لا کر کام کا بھرپور آغاز کیا جائے، جس میں شولڈر، ریٹیننگ والز، پی سی سی، وائڈننگ اور کمپیکشن پر بیک وقت کام شروع کیا جائے تاکہ جون 2026 تک اس منصوبے کی تکمیل کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
عمائدینِ علاقہ نے کہا کہ اگر ٹی ٹی آر ایف اور علاقے کے لوگوں کے مطالبات کو نہ مانا گیا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے، اور اس کی تمام تر ذمہ داری کرپٹ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجینئر نارتھ پر عائد ہوگی۔
ٹی ٹی آر ایف

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 27/04/2026

تورکھو تیریچ روڈ فورم (TTRF)

وریمون، تریچ بالا میں مرکزی شوریٰ کے کنوینر اور صدر تورکھو تیرچ روڈ فورم، محترم سابق ناظم سیف اللہ صاحب کی زیرِ سرپرستی ایک اہم اور بامقصد میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بونی بوزند روڈ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اس اجلاس میں علاقے کے معززین، عمائدین، نوجوانوں اور ذمہ دار افراد نے بھرپور شرکت کی اور بونی بوزند روڈ کی موجودہ صورتحال، عوام کو درپیش مشکلات، سفری مسائل اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر جیسے اہم نکات پر سنجیدہ گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بونی بوزند روڈ نہ صرف عوامی سہولت بلکہ پورے علاقے کی معاشی، سماجی اور تعلیمی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اس روڈ کی بہتری سے عوام کو آمدورفت، کاروبار، تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔

محترم سابق ناظم سیف اللہ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی حقوق کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تورکھو تیریچ روڈ فورم ہر فورم پر عوام کی آواز بن کر کھڑی رہے گی اور بونی بوزند روڈ کے مسئلے کو متعلقہ اداروں تک بھرپور انداز میں پہنچایا جائے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام اس اہم عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کریں گے تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔

عوامی خدمت، اتحاد اور مثبت جدوجہد ہی ترقی کا راستہ ہے۔
ٹی ٹی آر ایف

Photos from Torkhow Terich Road Forum TTRF's post 24/04/2026

بونی بزند روڈ پر بھرپور کام شروع نہ کرنے کے خلاف ریچ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد۔۔۔ 28 اپریل تک اگر روڈ کے تینوں سیکشنز پر کام شروع نہ ہوا تو لوگ بونی کی طرف مارچ کریں گے۔
تورکھو تریچ روڈ فورم کے زیرِ اہتمام آج ریچ میں بونی بزند روڈ پر بھرپور کام شروع نہ کرنے کے خلاف کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے عمائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میٹنگ ٹی ٹی آر ایف مرکزی شوریٰ کے ممبر اور سابق یو سی ناظم شیر بہادر کی زیرِ صدارت ہوئی۔
میٹنگ سے شیر بہادر کے علاوہ علاقے کے عمائدین، علما اور دیگر ٹی ٹی آر ایف رہنماؤں نے خطاب کیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیر بہادر نے کہا کہ ٹی ٹی آر ایف کابینہ، مرکزی شوریٰ اور عمائدینِ علاقہ کے شاگرام میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر سی اینڈ ڈبلیو نے 28 اپریل تک مکمل مشینری سائٹ پر پہنچا کر کمپیکشن، وائیڈننگ، کلورٹس اور شوچ، دیغیڑی، ورکوپ اور رائین میں پی سی سی کے لیے چھوڑے گئے حصوں پر کام شروع نہ کیا تو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ایکسکیویٹر اور دو ڈمپر سائٹ پر پہنچائے گئے ہیں، جو کام شروع کروانے کے بجائے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش محسوس ہوتی ہے۔
مقررین نے کہا کہ شاگرام، شیرجولی اور بوزند میں وائیڈننگ اور کلورٹس کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے، جبکہ رائین میں کمپیکشن کا کام اور ورکوپ، ڑویس گول رائین، شوچ اور دیغیڑی میں پی سی سی کے لیے چھوڑے گئے حصوں پر بھی فوری کام شروع کیا جائے۔
مقررین نے مزید کہا کہ کاغلشٹ سے شولڈر کا کام بھی فوری طور پر شروع کیا جائے۔
اجلاس میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس میں شاگرام میں منعقدہ میٹنگ کے فیصلوں کی مکمل تائید کی گئی۔۔۔
ٹی ٹی أر ایف

Torkhow Terich Road Forum TTRF

23/04/2026

ٹی ٹی آر ایف کے وفد نے پشاور یونٹ کے صدر قاری نور محمد کی سربراہی میں بونی بزند روڈ کے حوالے سے پشاور میں سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سے ملاقات کی۔
تورکھو تریچ روڈ فورم کے وفد نے، پشاور یونٹ کے صدر قاری نور محمد کی سربراہی میں، بونی بزند روڈ پر کام شروع کرنے میں تاخیر کے حوالے سے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سے ملاقات کی۔
وفد میں ٹی ٹی آر ایف پشاور یونٹ کے ارکان کے علاوہ چترالی بازار پشاور کے صدر اور چترال سے ایم این اے عبداللطیف صاحب کے بھائی عبدالرزاق بھی شامل تھے۔
ٹی ٹی آر ایف کے وفد نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بتایا کہ پچھلے ہفتے ملاقات میں انہوں نے کام شروع کروانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب تک کام بھرپور طریقے سے شروع نہیں ہوا۔
اس موقع پر ٹی ٹی آر ایف کے وفد نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بتایا کہ اس وقت کام کی سائٹ پر ایک ایکسکیویٹر اور دو ڈمپر پہنچائے گئے ہیں، جو نہ صرف ناکافی ہیں بلکہ عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے اس موقع پر چیف انجینئر نارتھ سے رابطہ کرکے انہیں ہدایت دی کہ مطلوبہ مشینری سائٹ تک پہنچا کر کام کو بھرپور طریقے سے شروع کیا جائے۔
ٹی ٹی آر ایف نے واضح کیا کہ اگر 28 تاریخ تک مکمل مشینری پہنچا کر کام بھرپور طریقے سے شروع نہ کیا گیا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔
اس موقع پر ہم صدر چترال بازار پشاور عبدالرزاق کے مشکور ہیں کہ وہ اس معاملے پر دو مرتبہ ٹی ٹی آر ایف کے وفد کے ہمراہ حکامِ بالا سے ملاقات میں شریک رہے اور ہمارے مطالبات کی بھرپور حمایت کی۔
ٹی ٹی آر ایف

Want your business to be the top-listed Government Service in Medina?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Yanbu
Medina
41912