Think with Siddique Sial

Directions

Think with Siddique Sial ★ 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐒𝐢𝐝𝐝𝐢𝐪𝐮𝐞 𝐒𝐢𝐚𝐥 ★
Construction Professional | Saudi Arabia 🇸🇦
Motivational Speaker | Life Lessons
Jhang, Punjab 🇵🇰 | Mehnat + Shukr

*🌹 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹**صبح بخیر!*اے اللہ! آج کا دن ہم سب کے لیے خیر و برکت والا بنا دے۔جو بیمار ہیں انہی...
19/10/2026

*🌹 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹*
*صبح بخیر!*

اے اللہ! آج کا دن ہم سب کے لیے خیر و برکت والا بنا دے۔
جو بیمار ہیں انہیں شفاء دے، جو پریشان ہیں ان کی پریشانیاں دور کر، جو بے روزگار ہیں انہیں حلال رزق عطا فرما۔
اے میرے پیارے دوستو! مسکراہٹ چہرے کا صدقہ ہے، آج مسکرا کر سب کو سلام کریں۔
اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین!

*آپ کا بھائی:*
*مہر محمد صدیق سیال - سیال نیوز نیٹ ورک شورکوٹ*

---*شورکوٹ کی دو اہم سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، عوام پریشان**شورکوٹ (نمائندہ خصوصی مہر محمد صدیق سیال) شورکوٹ ...
18/10/2026

---

*شورکوٹ کی دو اہم سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، عوام پریشان*

*شورکوٹ (نمائندہ خصوصی مہر محمد صدیق سیال) شورکوٹ کی عوام سڑکوں کی خستہ حالی سے تنگ آ گئی۔*

*1۔ کوثر آباد تا سگھر والا کارپیٹ روڈ:*
کوثر آباد سے سگھر والا جانے والا کارپیٹ روڈ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں، کارپیٹ اکھڑ چکا ہے۔ موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں والے روزانہ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ دھول مٹی سے آس پاس کی آبادی کا سانس لینا محال ہو گیا ہے۔

*2۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ تا شومہ والہ، کوٹ سلطان مسجد والا روڈ (25 پل):*
یہ وہ تاریخی روڈ ہے جو 1947 میں منظور ہوا تھا لیکن آج 78 سال گزرنے کے باوجود آج تک کارپیٹ روڈ نہ بن سکا۔ کچھ حصہ بنا ہے باقی آج بھی کچی سڑک ہے۔

اصل میں یہ سڑک 14 فٹ تھی، اب تجاوزات کی وجہ سے کہیں 10 فٹ رہ گئی ہے تو کہیں 12 فٹ۔ لوگوں نے سرکاری سڑک پر دیواریں بنا لی ہیں، جس سے گزرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

*یہ علاقہ آبادی کے لحاظ سے بہت بڑا ہے، یو سی 62 کا علاقہ ہے۔ اس پوری یونین کونسل میں ایک بھی ہسپتال نہیں ہے۔ شورکوٹ کا ایک ہی بڑا ہسپتال ٹی ایچ کیو ہے، ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو شورکوٹ تک پہنچنے میں کافی سفر طے کرنا پڑتا ہے، جو کچی اور ٹوٹی سڑک کی وجہ سے موت کے سفر سے کم نہیں۔*

*اسی روڈ پر کوٹ سلطان کے نزدیک بہت بڑا قبرستان "شہال دین" ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ تدفین کے لیے آتے ہیں، خواتین، بچے اور بزرگوں کو دھول اور ٹوٹی سڑک پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آس پاس کے رہائشی دھول اور گڑھوں سے سخت پریشان ہیں۔*

اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور ایم پی اے، ایم این اے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دونوں سڑکوں کو فوری طور پر کارپیٹ کیا جائے، تجاوزات ختم کرائی جائیں اور یو سی 62 میں کم از کم ایک بنیادی مرکز صحت (BHU) قائم کیا جائے۔

اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو اہل علاقہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

16/10/2026

*اذان، ایمان کی آواز ہے! 🕌*

اللہ اکبر کی صدا چاہے کسی بھی مسلک سے بلند ہو، اس کا مقصد ایک ہی ہے، اللہ کی بڑائی اور حضور ﷺ کی رسالت کا اعلان۔

حرمین شریفین کی اذان ہمارے لیے نمونہ اور باعث برکت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب اذان کا احترام عام کریں۔

آئیے اذان کے وقت تمام کام چھوڑ کر جواب دیں اور دعا کریں۔
فرقوں میں نہ بٹیں، امت بن کر رہیں۔

*اذان کا احترام، ایمان کی پہچان ہے۔*

*صدیق سیال | سیال نیوز نیٹ ورک شورکوٹ*

15/10/2026

---

*سچی بات تو یہ ہے کہ آپ کو سیاست آتی ہی نہیں!*

عمران خان کے پیچھے جتنے بھی تھے، سب نے جذباتی نعروں میں آ کر عمران خان کا بیڑا غرق کر دیا۔

اور اب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ کہہ کر پاکستان اور عوام کے دلوں میں نفرت ڈال دی ہے کہ پاکستان کا جھنڈا اور قومی ترانہ پاکستانی عوام اور آنے والی نسلیں یاد نہیں رکھیں گی؟

*یہ کیسی سیاست ہے؟ یہ کیسا لیڈر ہے؟*

جھنڈا ہماری پہچان ہے، ترانہ ہماری غیرت ہے! جس کو اپنے ملک کے جھنڈے اور ترانے کا احترام نہیں، اس کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔

اب بات یہاں تک آ گئی ہے کہ ہمت ہے تو عمران خان کو پھانسی دو۔ کیا یہی جمہوریت ہے؟ کیا یہی آپ کا نظریہ ہے؟

سچی بات تو یہ ہے کہ آپ کو جمہوریت آتی ہی نہیں، سیاست سے آپ کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ آپ صرف جذبات بیچتے ہو، نفرت پھیلاتے ہو۔

*اور شورکوٹ کی عوام سے میرا سوال ہے!*

شورکوٹ سے عمران خان کے نام پر ووٹ تعداد میں لینے والے صاحبزادہ امیر سلطان نے عمران خان کے لیے کیا کیا ہے؟ شورکوٹ کے لیے کیا کیا ہے؟

کبھی سوچا ہے؟ تھوڑا نہیں، پورا سوچیے!

سب اپنے مفاد کے لیے ہیں، سب نے عمران خان کے نام کو استعمال کیا، شورکوٹ کو استعمال کیا، اور پھر غائب ہو گئے۔

*بس ایک لیڈر ہے جو آج بھی آپ کے درمیان ہے!*

*مولانا آصف معاویہ سیال!*

محنتی ہے، وفادار ہے، عالم ہے، آپ کے دکھ سکھ کا ساتھی ہے۔ نہ اس نے کبھی جھنڈے کی توہین کی، نہ ترانے کی، نہ پاکستان کی۔ اس نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی، اسلام کی بات کی، شورکوٹ کی عزت کی بات کی۔

قدر کریں اس ہیرے کی! ورنہ بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔

*آج فیصلہ آپ کا ہے۔*
*جذباتی نعروں کے پیچھے بھاگنا ہے یا ایک سچے، محنتی اور وفادار عالم لیڈر کا ساتھ دینا ہے؟*

*منجانب: صدیق سیال | سیال نیوز نیٹ ورک شورکوٹ | تھنک ود صدیق سیال*

* #شورکوٹ #جھنگ *

---

---*شورکوٹ والو سن لو! یوم نجات کیوں منایا گیا؟*کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ن لیگ جھنگ کے ٹکٹ ہولڈرز بالخصوص *امیر عباس خان ...
15/10/2026

---

*شورکوٹ والو سن لو! یوم نجات کیوں منایا گیا؟*

کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ن لیگ جھنگ کے ٹکٹ ہولڈرز بالخصوص *امیر عباس خان سیال اور مولانا آصف معاویہ سیال* نے یوم نجات کیوں منایا اور کیک کیوں کاٹا؟

*جواب سنو اور کان کھول کر سنو!*

یوم نجات اس لیے منایا گیا کیونکہ *شورکوٹ کو ایک فتنے سے نجات ملی ہے!*

جب پورا پاکستان انتشار، گالم گلوچ، اداروں سے ٹکراؤ اور ملک توڑنے کی سیاست میں ڈوبا ہوا تھا، اس وقت *ن لیگ نے پاکستان کو بچایا، پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوئی، اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔*

یوم نجات کسی شخص کے خلاف نہیں، اس سوچ کے خلاف تھا جس نے کہا تھا "پاکستان نہ کھپے"۔

*اور رہی بات تمہارے کاکے والی بکواس کی تو سنو:*

کاکا پیدا کرنے والے ڈاکٹر تمہارے اپنے تھے۔ 2024 میں 8 فروری کو تم نے بھی بڑے دعوے کیے تھے، تم نے بھی کہا تھا "کاکا آئے گا"۔ پھر کیا ہوا؟ تمہارا کاکا تو گیس بھی نہیں تھا، وہ تو ہوا ہی نہیں۔

اصل بات یہ ہے کہ *8 فروری کو شورکوٹ کی عوام نے فیصلہ سنا دیا تھا۔* عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، امیر عباس کو ووٹ دیا، مولانا آصف معاویہ سیال کے نظریے کو ووٹ دیا۔ تمہارا شور آج بھی اسی صدمے کا رونا ہے۔

تم کہتے ہو *"کیکر تے کدی آم نہیں لگے"* بالکل سچ کہا۔
تم تو وہ کیکر ہو جس پر 10 سال سے شورکوٹ میں 100 بندے بھی آم کی طرح اکٹھے نہیں ہوئے۔ نہ جلسہ، نہ جلوس، نہ عوام کا اعتماد۔ صرف فیس بک پر بیٹھ کر طنز اور گالیاں۔

*تم کہتے ہو عوام کا غصہ کسی اور پر ہے؟*
ہاں! عوام کا غصہ ان پر ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف بات کی، جنہوں نے 9 مئی کو پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کیا، جنہوں نے شورکوٹ کے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

*مولانا آصف معاویہ سیال اور امیر عباس خان سیال* نے کبھی کرسی کی سیاست نہیں کی۔
انہوں نے ہمیشہ کہا:
*پاکستان زندہ باد - پاک فوج پائندہ باد - ن لیگ زندہ باد*

وہ علماء کے صدر ہیں، غریبوں کے ساتھی ہیں، شورکوٹ کے اصل وارث ہیں۔ انہیں کسی ڈاکٹر کے مشورے کی ضرورت نہیں، انہیں شورکوٹ کی عوام کے دلوں کا مشورہ کافی ہے۔

اور تم کہتے ہو *"نورجہاں دے پتراں"* کی سیاست نہ کرو؟
او بھائی! سیاست عوام میں ہوتی ہے، عوام میں ہی رہیں گے۔ کل بھی عوام میں تھے، آج بھی عوام میں ہیں۔ ریلی نکالی ہے تو عوام کے ساتھ نکالی ہے، کیک کاٹا ہے تو پاکستان کی سلامتی کا کاٹا ہے۔

*تمہیں تکلیف کیک سے نہیں، تمہیں تکلیف اس اتحاد سے ہے!*
جب مولانا اور امیر عباس ایک سٹیج پر آتے ہیں تو تمہاری نیندیں اڑ جاتی ہیں۔

یاد رکھو:
*انشاءاللہ ایک دن کاکا ہوگا، لیکن وہ کاکا پاکستان کا بیٹا ہوگا، ن لیگ کا شیر ہوگا، شورکوٹ کا فخر ہوگا، اور اس کا نام ہوگا - پاکستان!*

*شورکوٹ فیصلہ کر چکا ہے:*
*پاکستان کے ساتھ، پاک فوج کے ساتھ، ن لیگ کے ساتھ، مولانا آصف معاویہ سیال اور امیر عباس خان سیال کے ساتھ!*

* *

*Think with Siddique Sial | Sial News Network Shorkot*

---

---*🚨 بریکنگ نیوز | سیال نیوز نیٹ ورک شورکوٹ 🚨**محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جار...
14/10/2026

---

*🚨 بریکنگ نیوز | سیال نیوز نیٹ ورک شورکوٹ 🚨*

*محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*

*لاہور / شورکوٹ (سیال نیوز نیٹ ورک)* محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا *اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔*

*نئے اوقات کار:*
*سوموار تا جمعرات:* تمام سکول صبح *08:45 سے دوپہر 01:30 بجے* تک کھلیں گے۔
*جمعہ والے دن:* تمام سکول صبح *08:45 سے دوپہر 12:30 بجے* تک کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

والدین اور طلباء سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں۔

*رپورٹ: صدیق سیال | تھنک ود صدیق سیال*
*سیال نیوز نیٹ ورک | شورکوٹ*

* *

-

---*شورکوٹ کا فخر، پاکستان کا بیٹا: مولانا آصف معاویہ سیال*کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد شور...
14/10/2026

---

*شورکوٹ کا فخر، پاکستان کا بیٹا: مولانا آصف معاویہ سیال*

کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد شورکوٹ میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور اس سے مولانا آصف معاویہ سیال کو نقصان ہوگا؟

سنو! تمہاری سوچ ہی چھوٹی ہے۔

مولانا آصف معاویہ سیال نے سب سے پہلے ہمیشہ ایک ہی بات کی ہے:
*پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد!*

وہ ہر دم، ہر وقت، ہر گھڑی پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ اس نے ووٹ کی سیاست نہیں، پاکستان کی سلامتی کی سیاست کی ہے۔

شورکوٹ کا بچہ بچہ پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج کے ساتھ ہے۔ یہ بات ان یوتھیوں کو سمجھ نہیں آ رہی جن کا لیڈر صاحبزادہ امیر سلطان آج تک عمران خان کی خاطر شورکوٹ میں 100 بندے بھی اکٹھے نہیں کر سکا۔

تو تم چوں چوں کیوں کر رہے ہو؟

جس نے کبھی شورکوٹ کے لیے ایک جلسہ نہیں کیا، ایک آدمی کے کام نہیں آیا، وہ مولانا آصف معاویہ سیال پر تنقید کرے گا؟

*یاد رکھو:*
مولانا آصف معاویہ سیال شورکوٹ کی شان ہے، شورکوٹ کی پہچان ہے، شورکوٹ کا بہترین لیڈر ہے۔
وہ علماء کا صدر ہے، غریبوں کا سہارا ہے، پاکستان کا وفادار ہے۔

مولانا کی جنگ کسی کرسی کی جنگ نہیں، یہ پاکستان بچانے کی جنگ ہے۔

آنے والے الیکشن میں شورکوٹ فیصلہ کرے گا، اور فیصلہ صرف ایک ہوگا:
*پاکستان کے ساتھ، پاک فوج کے ساتھ، مولانا آصف معاویہ سیال کے ساتھ!*

* *
* *
* *

*Think with Siddique Sial | Sial News Network Shorkot*

---

---*: موصوف فرما رہے تھے حکومت نے شالیمار ٹرانسپورٹ بند کر دی، مگر قاتل بس نے ایک اور جان لے لی!**شورکوٹ سٹی (نمائندہ سی...
13/10/2026

---
*: موصوف فرما رہے تھے حکومت نے شالیمار ٹرانسپورٹ بند کر دی، مگر قاتل بس نے ایک اور جان لے لی!*

*شورکوٹ سٹی (نمائندہ سیال نیوز نیٹ ورک)* حکومت کی جانب سے شالیمار ٹرانسپورٹ کے بند ہونے کے دعووں کے برعکس گزشتہ شب شالیمار ٹرانسپورٹ کی تیز رفتار بس نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شالیمار بس *گاڑی نمبر CAJ-6161* نے مبینہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث ایک عورت کو کچل کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جو اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے شالیمار ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے تھے، لیکن افسوس کہ یہ قاتل بسیں اب بھی سرعام سڑکوں پر موت بانٹ رہی ہیں۔

اہل علاقہ اور متاثرہ خاندانوں نے حکومت وقت، ڈی پی او جھنگ اور ڈی ایس پی شورکوٹ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قاتل شالیمار ٹرانسپورٹ کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق فوری اور سخت ترین کارروائی کی جائے اور اس خونخوار ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کر کے غریب عوام کی جانیں بچائی جائیں۔

*Think with Siddique Sial | Sial News Network - Shorkot City | WhatsApp 03065521994*

میرے راستے میں کانٹے نہ بچھاؤ کیا پتا کل تمہیں مجھے ملنے انا پڑھ جائے
07/10/2026

میرے راستے میں کانٹے نہ بچھاؤ کیا پتا کل تمہیں مجھے ملنے انا پڑھ جائے

Address

AlsifTamama
Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Think with Siddique Sial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share