Saudi Labour

Saudi Labour

Share

Aslam o alaikum

22/03/2025
18/03/2025
Photos from Saudi Labour's post 07/01/2022

سعودی خاتون ہاٸی سپیڈ حرمین ٹرین چلانے کے لیے تیار

31/12/2021

*❤‍🩹دنیا کی ڈگریاں دلانے کیلئے ہم اپنے بچوں کو کافروں کے ملک بھی بھیج دیتے ہیں*

*❤‍🔥لیکن افسوس!*

*☝️ان کو جہنم کی آگ سے بچانے کیلئے دو قدم کے فاصلے پر مسجد نہیں بھیجتے*

*❓سوچئے گا ضرور*🌱

28/09/2020

#عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے

سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ 24 گھنٹے میں عمرہ زائرین کے 12 قافلوں کو عمرے کی اجازت ہوگی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ 18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔ عمرہ زائرین کو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کے ہمراہ ماہر صحت ہوگا
انہو ں نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ ہنگامی صحت حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں۔ سعودی عرب بانی مملکت کے عہد سے لے کر اب تک دونوں مقدس مساجد کی خدمت کو اعزاز کے طور پر انجام دے رہا ہے۔

سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے ’اعتمرنا ایپ‘ پر بکنگ ضروری ہوگی۔ اس کے بغیر کسی بھی شخص کو حرم شریف میں جانے نہیں دیا جائے گا۔ ہمارا مقصد عمرہ زائرین اور مسلمانوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے۔ اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے۔ وزارت زائرین کے تعاون سے تصور کو حقیقت میں تبدیل کررہی ہے۔اعتمرنا ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے عمرہ زائر رہائش کا بھی انتخاب کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جن کے باشندے عمرہ ادا کرنے کے لیے آ سکیں گے

وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ اعلیٰ عمرہ کمیٹی مناسب صحت ماحول مہیا کر رہی ہے۔ ہم نے تکنیکی مسائل پیدا ہونے کی صورت میں اعتمرنا ایپ کے متبادل بھی تیار کیے ہیں۔ عمرہ سے واپسی پر ہوٹلوں میں ایس او پیز نافذ کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے عمرہ کے پہلے مرحلے کےانتظامات، مقدس مساجد کی انتظامیہ اور وزارت حج و عمرہ کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

عمرہ زائرین مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی تدریحی بحالی کے فیصلے کے تناظر میں اجلاس مکہ مکرمہ میں ہوا ہے۔

وزیر حج و عمرہ نے زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے مسجد الحرام کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی

23/09/2020

سعودی عرب نے اتوار 4 اکتوبر 17 صفر 1442ھ سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے منگل کو بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عمرہ و زیارت کی ادائیگی کی اجازت کی آرزو اور نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے پیش نظر سعودی قیادت نے عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار تدریجی اجازت دی ہے۔

ضروری حفاظتی پابندی کے ساتھ عمرہ اور زیارت کی جاسکے گی اور یہ اجازت مرحلہ وار ہوگی۔

عمرے کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت چار مرحلوں میں تدریجی طور پر دی جائے گی۔

پہلا مرحلہ اتوار 4 اکتوبر 17 صفر 1442ھ سے شروع ہوگا۔ اس مرحلے میں اندرون ملک سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ روزانہ چھ ہزارعمرہ زائرین کو مسجد الحرام جانے کا موقع دیا جائے گا۔ اس موقع پر حفظان صحت کی تدابیر کی پابندی کرائی جائے گی۔

دوسرے مرحلے کی شروعات 18 اکتوبر 2020 یکم ربیع الاول 1442ھ سے ہوگی۔ اس کے تحت سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی۔ روزانہ 15 ہزارعمرہ زائر اور چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ اس موقع پر حفاظتی تدابیر کا اہتمام ہوگا۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

تیسرے مرحلے کی شروعات یکم نومبر 2020 پندرہ ربیع الاول سے ہوگی۔ اس دوران سعودی شہریوں اور مملکت کے اندر اور باہر سے غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت دی جائے گی۔

اس کا سلسلہ کورونا وبا کے خاتمے یا اس کا خطرہ ختم ہوجانے کے رسمی اعلان تک چلے گا۔

Photos from Saudi Labour's post 22/09/2020

#الریاض میں یوم الوطنی کی تیاریاں عروج پر.....%

04/09/2020

مدد کی منتظر لاش
یا اللہ تعالیٰ تمام پردیسی بھائیوں کی خیر فرما
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ

Photos from Saudi Labour's post 30/07/2020

اہلیان اسلام کو حج مبارک ہو

عرفات میں موجود حجاج کرام کو حج مبارک

خطبہ حج 2020
اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک اختیار کریں،
مسجد نمرہ : شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں اور ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ ہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، تقویٰ اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں، تم لوگوں کو تقوی کی نصیحت کی جاتی ہے، آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ دین میں کسی نئی چیز کی کوئی گنجائش نہیں، اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا، اللہ تعالیٰ شرک کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر قسم کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللہ تعالیٰ نے خوشی اور غمی کی حالت میں صبر کی تلقین کی ہے، اللہ نے فرمایا کہ کبھی تمہیں مال میں اور کبھی اولاد میں کمی سے آزماتے ہیں۔


خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ عبادات سے ہی مصیبتوں سے چھٹکارا ملتا ہے، کورونا اگر آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں، ہمارے گناہوں کی وجہ سے اللہ نے ہمیں اس آزمائش میں ڈالا، قرآن میں ہے کہ صبر اور دعا کے ذریعے اللہ کی مدد مانگو، اللہ تعالی تمہارے لیے مشکلات نہیں آسانیاں چاہتا ہے، قرآن میں ہے کہ معمولی مصیبت کا مقصد بڑی مشکل سے چھٹکارا ہے اور ایمان والے ہیں جو مصیبت میں اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک اختیار کریں، اپنی بیویوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ، اپنے بھائی بہنوں اور رشتہ داروں کا خیال رکھو، رشتہ داروں کے ساتھ صلح رحمی کے ساتھ پیش آؤ، حقداروں کا حق ادا کرو اور سیدھے راستے پر چلنے والے کے لیے ہی نجات ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Riyadh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Riyadh