Insaf Students Federation Sindh Chapter

Directions Website

Insaf Students Federation Sindh Chapter 𝐈𝐧𝐬𝐚𝐟 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐅𝐞𝐝𝐞𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐒𝐢𝐧𝐝𝐡 - 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥

10/18/2026

صوبائی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخواہ مشرف آفریدی کی غیرقانونی گرفتاری کا معاملہ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کی...
10/15/2026

صوبائی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخواہ مشرف آفریدی کی غیرقانونی گرفتاری کا معاملہ،

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کی جانب سے غیرقانونی عمل کی پُرزور مذمت و اظہارے افسوس،

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ مطالبہ کرتی ہےکہ صوبائی صدر آئی ایس ایف کے پی کے مشرف آفریدی سمیت دیگر کو فوری رہا کیا جائے۔

ٹنڈوالہیار: ٹنڈو سومرو میں گرلز اسکول کی چھت کا کچھ حصہ گرنے و معصوم بچوں کے زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ، صوبائی سیکرٹری...
10/14/2026

ٹنڈوالہیار: ٹنڈو سومرو میں گرلز اسکول کی چھت کا کچھ حصہ گرنے و معصوم بچوں کے زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ،

صوبائی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ ذوالقرنین جروار کی جانب سے افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل،

پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ بلخصوص وزیر تعلیم کے بڑے بڑے دعوے صرف دعوے ہی ہیں، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سندھ

آج جو ٹنڈو سومرو میں واقع پیش آیا ہے ایسے واقعات ہر روز سندھ کے کسی نہ کسی کونے میں ہوتے ہیں، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ذوالقرنین جروار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سمیت تمام متعلقہ زمہ داران کو طلب کرکے جواب طلب کیا جائے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس ایف سندھ ذوالقرنین جروار

پیپلز پارٹی کہتی ہے ہمارا مقابلہ بیرونی ممالک سے ہے، سندھ بیرونی ممالک جتنی ترقی کررہا ہے کیا یہ ہے تمہاری ترقی؟، صوبائی سیکرٹری اطلاعات

ٹنڈو سومرو اسکول کی چھت کے واقعے پر زخمیوں کیلئے صوبائی حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہیں، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالقرنین جروار

صوبے بھر کے اسکولوں کی ایسی کمزور عمارتوں کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ کسی اور معصوم کی جان داؤ پر نہ لگے، سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

پیپلز پارٹی دعوؤں سے باہر نکل کر حقائق پر غور کرے اور نظامِ تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کرے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالقرنین جروار

جاری کردہ: شعبہ اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے صدر مجیب الرحمٰن شنبانی، نائب صدر محمد شعیب اوٹھی اور دیگر کارک...
10/12/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے صدر مجیب الرحمٰن شنبانی، نائب صدر محمد شعیب اوٹھی اور دیگر کارکنان کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATC) کے تحت درج کیے گئے مبینہ جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں آج الحمدللہ ضمانت منظور کروا لی گئی ہے،

اس سلسلے میں صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ وحید علی رند، آصف بلوچ اور ایڈووکیٹ امیر علی شینو نے خصوصی تعاون کیا، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں،

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ طلبہ کے حقوق، انصاف اور آئینی جدوجہد کے لیے ہماری آواز پہلے بھی بلند تھی اور آئندہ بھی بلند رہے گی۔

Either you surrender or you fight for your freedom till death. What will we do? My belief is La Ilaha Illallah there is ...
10/11/2026

Either you surrender or you fight for your freedom till death.

What will we do? My belief is La Ilaha Illallah there is no God but one, and we will fight!

ڈکٹیٹر عاصم نے ایک اور شوق پورا کرنے کے لیئے قدم اٹھا لیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج بشمول کچھ اضلاع میں ایمرجنسی لگ...
10/11/2026

ڈکٹیٹر عاصم نے ایک اور شوق پورا کرنے کے لیئے قدم اٹھا لیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج بشمول کچھ اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی منظوی دے دی گئی۔ انہیں 1971 کی غلطیاں یاد نہیں، انکا ہر تجربہ ملک کے لیئے خطرہ ثابت ہوا ہے۔

10/11/2026

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی منظوری..!!

ایک منتخب حکومت کا خاتمہ کرکے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ذریعے فارم 47 کا راج مسلط کرنا صوبے کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہوگا،

یہ حکومت عمران خان کی امانت ہے، اور اس امانت کے تحفظ کے لیے ہم ہر آئینی و قانونی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے،

خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ پر کسی بھی قسم کا شب خون جمہوریت اور عوامی حقِ حکمرانی پر حملہ تصور ہوگا،

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن صوبہ سندھ ایسی کسی بھی صورتحال میں مرکزی قیادت کی کال کا منتظر ہے اور حقیقی آزادی، جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وحید علی رند
صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن صوبہ سندہ

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں آئی ایس ایف کے طلبہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے تحت مقدمہ درجشاہ عبداللطی...
10/09/2026

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں آئی ایس ایف کے طلبہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے تحت مقدمہ درج
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، سندھ میں 4 اکتوبر کی کال کے سلسلے میں موبلائزیشن مہم چلانے والے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے نوجوانوں کے خلاف اطلاعات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مقدمے میں آئی ایس ایف کے صدر مجیب خان شمبانی، شعیب اوٹھی، زبیر اوٹھی، نیاز کوسو، عباس اوٹھی اور دیگر ساتھیوں کے نام شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کے اندر مہم چلانے کے بعد انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج تشویش ناک ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی پُرامن سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے قانون، انصاف اور بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔
طلبہ کی آواز کو دبانے کے بجائے ان کے مؤقف کو سنا جائے، اور قانون کا اطلاق شفاف، منصفانہ اور آئینی اصولوں کے مطابق کیا جائے۔
وحید علی رند صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن صوبہ سندہ

10/09/2026

انصاف ہاؤس کراچی میں انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کراچی کا اہم اجلاس
جنرل سیکرٹری ISF سندھ احسان خٹک نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی پر شرکاء سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ لانگ مارچ کی بھرپور حمایت اور کراچی سمیت پورے سندھ میں موبلائزیشن کا سلسلہ مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر طلبہ نے پُرجوش نعرے بازی کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ جدوجہد جاری رہے گی، آواز بلند ہوتی رہے گی انشاءاللہ

Address

New York, NY
07008

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation Sindh Chapter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share