Pakistan Police Updates

Directions

Pakistan Police Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Police Updates, Government Organization, Abbottabad.

دبنگ ایس ایچ او حویلیاں نفری کے ہمراہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے حویلیاں انٹرچینج پر موجود ،
16/10/2026

دبنگ ایس ایچ او حویلیاں نفری کے ہمراہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے حویلیاں انٹرچینج پر موجود ،

جامعہ مسجد گھمبیر بازار لورہ ، سکیورٹی اہلکار الرٹ کھڑا ہے ۔۔۔
16/10/2026

جامعہ مسجد گھمبیر بازار لورہ ، سکیورٹی اہلکار الرٹ کھڑا ہے ۔۔۔

تھانہ کوٹھیالہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،۔ کوٹھیالہ بازار میں حساس مقامات کی چیکنگ کے دوران ایڈوائزری نوٹسز جاری ...
16/10/2026

تھانہ کوٹھیالہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،۔ کوٹھیالہ بازار میں حساس مقامات کی چیکنگ کے دوران ایڈوائزری نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ HBL بینک کوٹھیالہ بازار کا سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔

جامع مسجد پھگلہ کوٹھیالہ نماز جمعہ کے دوران پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں ۔۔۔۔۔
16/10/2026

جامع مسجد پھگلہ کوٹھیالہ نماز جمعہ کے دوران پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں ۔۔۔۔۔

پولیس لائنز گراؤنڈ کی خاموش دیواریں ان عظیم سپوتوں کی شجاعت کی داستانیں سنا رہی تھیں جنہوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں ...
16/10/2026

پولیس لائنز گراؤنڈ کی خاموش دیواریں ان عظیم سپوتوں کی شجاعت کی داستانیں سنا رہی تھیں جنہوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ دیوار پر نصب شہدائے پولیس کی یادگاری تختیوں کے سامنے ایک شخص نہایت عقیدت و احترام سے کھڑا تھا۔ اس کی نظریں ان میں سے ایک خاص تختی پر مرکوز تھیں، جو 'نسیم شہید' کی لازوال قربانی کی یاد میں آویزاں تھی۔
تختی پر نسیم شہید کی باوقار تصویر لگی تھی، جس میں ان کا پرعزم چہرہ اور فرض شناس آنکھیں دیکھنے والے کو یک دم اپنی گرفت میں لے لیتی تھیں۔ تصویر کے ساتھ کندہ وہ سنہری عبارت، جو شہید کی بہادری، ان کی خدمات اور شہادت کے عظیم واقعے کو بیان کر رہی تھی، وہ شخص گہری خاموشی اور انہماک سے پڑھ رہا تھا۔
ان الفاظ کو پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ شخص اس لمحے کو محسوس کر رہا ہو جب نسیم شہید نے موت کی پرواہ کیے بغیر وطن اور عوام کی خاطر اپنا لہو پیش کیا ہوگا۔ اس کے چہرے پر ایک عجیب سی متانت تھی؛ آنکھوں میں شہید کے لیے بے پناہ احترام اور دل میں ان کی عظیم قربانی کا اعتراف تھا۔ یہ منظر محض ایک شخص کے تختی پڑھنے کا نہیں تھا، بلکہ ایک زندہ قوم کی جانب سے اپنے ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا خاموش اور خوبصورت لمحہ تھا، جو یہ یاد دلا رہا تھا کہ قوم کے محافظ کبھی نہیں مرتے، بلکہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

تھانہ کوٹھیالہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، 2 مقدمات درجایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون...
16/10/2026

تھانہ کوٹھیالہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، 2 مقدمات درج

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کوٹھیالہ کیڈٹ گل رحمٰن قریشی نے لیڈی کنسٹیبلان، CTD، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر نفری کے ہمراہ حدود تھانہ کوٹھیالہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

دورانِ آپریشن مختلف مکانات کی تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ایک رائفل 8 ایم ایم، دو پستول 30 بور اور ایک بندوق 12 بور بمعہ 30 کارتوس برآمد کیے گئے۔

کرایہ داری قوانین اور حساس مقامات کی چیکنگ کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت RBA 10 اور 12 سکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو مقدمات درج کیے گئے۔ کوٹھیالہ بازار میں حساس مقامات کی چیکنگ کے دوران ایڈوائزری نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ HBL بینک کوٹھیالہ بازار کا سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔

آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کے خلاف دفعہ 54/109 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گورنمنٹ ہائی اسکول بانڈی ڈھونڈاں میں سیف ہیون آگاہی سیشن کا انعقادایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایت ...
15/10/2026

گورنمنٹ ہائی اسکول بانڈی ڈھونڈاں میں سیف ہیون آگاہی سیشن کا انعقاد

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مانگل تنویر خان کی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائی اسکول بانڈی ڈھونڈاں میں سیف ہیون آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

وکٹم سپورٹ سروس کے ماہرینِ نفسیات نے طلباء کو اچھے اور برے لمس، ذاتی حفاظت اور غیر محفوظ صورتحال میں والدین یا اساتذہ کو آگاہ کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی، جبکہ والدین کو بچوں کے تحفظ اور بہتر تربیت کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

ایبٹ آباد پولیس بچوں کے تحفظ اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ایسے آگاہی پروگرامز جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

تھانہ کوٹھیالہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،دورانِ آپریشن مختلف مکانات کی تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس ک...
15/10/2026

تھانہ کوٹھیالہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،
دورانِ آپریشن مختلف مکانات کی تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ایک رائفل 8 ایم ایم، دو پستول 30 بور اور ایک بندوق 12 بور بمعہ 30 کارتوس برآمد کیے گئے۔

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Police Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share