ایڈمن :
ملک محمد عنصر اعوان
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پی پی 5
30/08/2026
18/08/2026
وعدوں سے تکمیل کا سفر جاری قائد محترم ایم پی اے ملک اعتبار خان صاحب کی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے ملاقات کے بعد پی پی 5 کی روڈ کی سکیمیں شروع
نمبر 1 نکہ چوک سے کوٹے والی سے ہدوالی سے برواله تک
نمبر 2 برف خانہ چوک سے بھنڈر کرم شیر تک
نمبر 3 ناڑا سے دندی جسوال تک
نمبر 4 ڈھوک پائی خیل گڑ دی ڈیم منظور
انشاءاللہ بہت جلد فیس ٹو کی روڈ کی سکیم اور سمال ڈیم کی سکیم بھی منظور ہوگی
شُکریہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور شُکریہ ملک اعتبار خان صاحب ایم پی اے پی پی 5
04/08/2026
پی پی 5 جنڈ ڈیرہ ملک اعتبار خان کھنڈا (راول فارم ہاوس)
قائدِ محترم سابق ایم این اے و وموجودہ ممبر صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) ملک اعتبار خان کھنڈا اور وفاقی سیکرٹری (ر) ملک شہریار خان کھنڈا نے ڈپٹی کمشنر اٹک جناب سید مدثر احمد شاہ صاحب کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا.
قائدین کھنڈا گروپ نے اپنے دوست احباب کے ساتھ مہمانانِ گرامی کا استقبال کیا.
عشائیے میں اے ڈی سی جی اٹک جناب انیل سعید صاحب،اسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد رضا صاحب،تحصیلدار جنڈ زین عباسی صاحب،تحصیلدار حضرو عامر شہزاد صاحب،نائب تحصیلدار پنڈیگھیب سردار محمد حیات خان نے شرکت کی.
قائدِ محترم نے ڈپٹی کمشنر صاحب کو علاقے کے جملہ درپیش مسائل سے آگاہ کیا.جن میں پی پی 5 کی واٹر سپلائی سکیمیں،اور بالخصوص پہ سمال ڈیم کی فزیبلٹی تیار کرنے کےلئے حکومتِ پنجاب کے ساتھ دستاویزات کا آغاز و تبادلہ کیا جائے گا و ڈھوک پائی خیل میں سمال ڈیم کی فزیبلٹی کے پراسس کو آگے بڑھایا جائے گا۔
04/08/2026
ڈیرہ ملک اعتبار خان کھنڈا (راول فارم ہاوس)

03/08/2026
جنڈ شہر میں آزاد جموں کشمیر الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بری طرح شکست کی اصل وجہ کیا ہے۔کمنٹس میں بتائیں۔شکریہ
27/07/2026
الحمدللہ راجپوت ہاؤس جنڈ میں ایم ایل اے راجہ محمد صدیق کا والہانہ استقبال، کشمیری برادری کی بھرپور حمایت کا اعلان۔۔راجہ کامر نعیم راجپوت کی جانب۔سے کشمیری برادری کے قبرستان کیلیے ایک کنال زمین مفت الاٹ کر دی گئی
جنڈ راجپوت ہاؤس جنڈ میں حاجی کامر نعیم راجپوت کی قیادت میں راجپوت برادری اور کشمیری برادری کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار راجہ محمد صدیق کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری برادری نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے 2 اگست کو راجہ محمد صدیق کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے راجہ محمد صدیق، ملک ابرار خان ایڈووکیٹ اور سابق ایم پی اے ملک ظفر اقبال گلیال نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری برادری کی محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ عملی کردار ادا کیا گیا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال ملک ندیم خان، (میر نوید نمائندہ چوہدری شیر علی خان)، ملک آصف خان بڈھیال اور دیگر رہنماؤں کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات چوہدری نوید۔چوہدری سعید ۔ ملک نادر خان ۔ملک غلام جیلانی ۔ملک عنصر اعوان چھپڑی ۔ملک اشفاق ۔کے علاوہ تمام کشمیر برادریوں کے نمائندگان حاجی لطیف، محمد رشید، محمد صادق، محمد عارف، غلام مصطفیٰ کشمیری، یوسف کھوکھر، وسیم کھوکھر، طارق محمود، محمد رزاق، محمد قیوم خان، محمد یعقوب، محمد رفیق، یاسر ریاض، محمد نوید، محمد اکرم، عالم، محمد حفیظ درزی، محمد اقبال، محمد آصف، محمد فہیم، محمد اسماعیل، محمد طارق، ثاقب قیوم، محمد ظہور، عبدالرشید، وحید خان، محمد خالد (خالدی)، ممتاز، عبدالرحمن، سجاد کھوکھر، متی اللہ، محمد جاوید، عبدالقیوم، خرم شہزاد، محمد شفیق، نیاز طالب، عبدالجبار، شکیل شہزاد، حاجی کامر نعیم راجپوت، راجہ بدر نعیم، راجہ طاہر نعیم، راجہ عامر نعیم، راجہ عمر نعیم، راجہ نیر نعیم، راجہ سردار نعیم، ڈاکٹر کاشف اللہ اور کشمیری و راجپوت برادری کے دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں حاجی کامر نعیم راجپوت، راجپوت برادرز اور کشمیری برادری نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت، باہمی اتحاد اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی اور کشمیری برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
#جنڈ
12/07/2026
اہلیانِ تحصیل جنڈ کے لیے بڑی خوشخبری!
پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 5 ٹیم کی طرف سے مخلصانہ مبارکباد!
عوامی خدمت اور صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ہمارے ہردل عزیز رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال تحصیل جنڈ کے عوام کے لیے صحت کا ایک اور عظیم تحفہ لے کر آ رہے ہیں۔
اب ڈائلیسس کے مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز کے شہروں اور ہسپتالوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، کیونکہ ہمارے قائد بروز منگل 14 جولائی، صبح 11:30 بجے "کیپٹن عزیر محمود شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال، جنڈ" میں جدید ڈائلیسس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 5 کی پوری ٹیم اپنے قائد کے اس تاریخی اور فلاحی منصوبے کو دل سے سراہتی ہے اور اہلیانِ علاقہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔اہلیانِ تحصیل جنڈ کے لیے بڑی خوشخبری!
پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 5 ٹیم کی طرف سے مخلصانہ مبارکباد!
عوامی خدمت اور صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ہمارے ہردل عزیز رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال تحصیل جنڈ کے عوام کے لیے صحت کا ایک اور عظیم تحفہ لے کر آ رہے ہیں۔
اب ڈائلیسس کے مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز کے شہروں اور ہسپتالوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، کیونکہ ہمارے قائد بروز منگل 14 جولائی، صبح 11:30 بجے "کیپٹن عزیر محمود شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال، جنڈ" میں جدید ڈائلیسس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 5 کی پوری ٹیم اپنے قائد کے اس تاریخی اور فلاحی منصوبے کو دل سے سراہتی ہے اور اہلیانِ علاقہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Pmln PP 5 Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.