14/02/2026
#ایڈمن
تھول نگر کے باشعور اور متحرک نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے علی احمد تھول یوتھ آرگنائزیشن کے سال 2026-27 کے لیے میرِ کارواں کے انتخاب میں بھرپور انداز میں حصہ لے کر جمہوری روایات کو مضبوط کیا۔
نو منتخب میرِ کارواں اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان قیادت خدمت، اخلاص اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ تھول نگر کے نوجوانوں کی نمائندگی کرے گی اور علاقے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ان کی صلاحیتوں کو آگے لانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
11/02/2026
#ایڈمن
انقلابِ اسلامی ایران کی مناسبت سے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میسمی بھی ہمراہ تھے۔
تقریب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز سفیر محمد ریضا امیری سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نگر کے معروف تاجر جناب عباس علی اور جناب ٹیپو بھی ہمراہ موجود تھے۔
#
05/02/2026
#ایڈمن
5 فروری یوم یکجتی کشمیر
03/02/2026
#ایڈمن
15 شعبان ، ولادتِ باسعادت حضرت امام محمد مہدیؑ (عج)
عدل، صبر اور حق کی عالمی جدوجہد کے علمبردار، مظلوم انسانیت کی آخری امید حضرت امام زمانہؑ کی ولادت پر تمام عالمِ اسلام بالخصوص اہلِ ایمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
دعا ہے کہ یہ بابرکت دن ہمارے دلوں میں اصلاحِ نفس، اتحادِ امت اور ظہورِ حق کے لیے عملی تیاری کا جذبہ پیدا کرے۔
اللّٰہم عجّل لولیّک الفرج
31/10/2025
#ایڈمن
یومِ آزادی گلگت بلتستان مبارک
آج کا دن اُن عظیم مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے
جنہوں نے بہادری، اتحاد اور ایمان کے جذبے سے خطہ گلگت بلتستان کو آزادی دلائی۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن گلگت بلتستان کو ترقی، امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔
22/09/2025
#ایڈمن
سکردو ایئرپورٹ:سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ ،معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل محمد علی قائد کی سکردو سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء جناب قمر زمان کائرہ سے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی آخونزادہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سمیت دیگر رہنماء بھی شریک تھے۔
17/09/2025
#ایڈمن
ہنزہ، نگر اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جی بی کے زیرِ اہتمام طلبہ و طالبات اور بے روزگار افراد کے لیے فری لانسنگ سینٹرز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز و ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد علی قائد، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات ٹیکنالوجی ثریا زمان، اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و ویمن ڈیویلپمنٹ دلشاد بانو کے ہمراہ غلمت نگر اور ناصر آباد ہنزہ میں مراکز کا افتتاح کیا۔
یہ اقدام نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جدید ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
16/09/2025
#ایڈمن
سوست تاجروں کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حاجی گلبر خان نے وفاقی کمیٹی کی میٹنگ میں بائیس لاکھ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جراتمندانہ اور عوامی مؤقف اختیار کیا۔ یہ عمل گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ آواز مزید مضبوط ہوگی۔
محمد علی قائد
معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
10/09/2025
#ایڈمن
امت مسلمہ کو تاجدارِ مدینہ، سرکارِ دو عالم، خاتمُ النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے بابرکت موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس موقع کو امت کی اتحاد و یکجہتی کا ذریعہ بنائے۔
#مبارکباد
01/09/2025
#ایڈمن
معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محمد علی قائد نے گلگت بلتستان میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل، فلائیٹ انجینئر مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک امیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے یہ جوان قوم کا فخر ہیں جنہوں نے ہمیشہ وطن کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
محمد علی قائد نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
29/08/2025
#ایڈمن
معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان محمد علی قائد نے چلاس، ہڈور کے مقام پر گلگت بلتستان اسکاوٹس کے بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محمد علی قائد نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر جوان پوری قوم کا سرمایۂ فخر ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی جوان کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے۔ آمین۔