Lakki Digital News - Marwatiyan

Contact the organization

Lakki Digital News - Marwatiyan ​🎙️ Aapki Awaz, Aapka Shehar! Lakki Marwat aur Marwatiyan ki har choti bari khabar, haqaiq ke saath, sab se pehle sirf Lakki Digital News par. 📲 Follow us now!

02/11/2026

گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت تجاوزات کے خلاف آپریشن — شہباز خیل

گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب شاہد رفیق گنڈاپور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر گوہر علی خان اور ٹی ایم او غزنی خیل عصمت اللہ مروت نے شہباز خیل میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران عارضی و مستقل تجاوزات ہٹا کر تقریباً 4 کنال سرکاری اراضی، مالیت 3 کروڑ روپے، واگزار کرائی گئی۔ مقامی عوام نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہا۔

لکی مروت: ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے دوران 2 سے 5 نومبر تک ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، ک...
01/11/2026

لکی مروت: ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے دوران 2 سے 5 نومبر تک ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، کالے شیشوں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی

30/10/2026

😂 فخرِ مروت — تور علي بابا! 😎🔥

داسې خلک په لکي مروتو کې ډېر کم پیدا کېږي! 🤣😂

تور علي بابا، د مروتو خپل ځانګړی لیجنډ! 😎🤣
End 🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣

29/10/2026

غزنی خیل میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن — سرکاری اراضی واگزار

ڈپٹی کمشنر لکی مروت شاہد رفیق گنڈاپور کی ہدایات پر گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر گوہر علی خان اور ٹی ایم او غزنی خیل عصمت اللہ مروت کی نگرانی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 10 مرلہ سرکاری اراضی سے مستقل تجاوزات مسمار جبکہ 8 کنال سرکاری اراضی سے عارضی تجاوزات ختم کرکے سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔

کارروائی کا مقصد سرکاری اراضی کا تحفظ، غیر قانونی قبضوں کا خاتمہ اور عوام کے لیے راستوں اور مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سراہا۔

بتاریخ: 29 اکتوبر 2026

28/10/2026

گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت درہ پیزو میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 8 کنال سرکاری اراضی واگزار

ڈپٹی کمشنر لکی مروت شاہد رفیق گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر گڈ گورننس انیشیٹو کے تحت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر گوہر علی خان اور ٹی ایم او غزنی خیل عصمت اللہ مروت کی نگرانی میں درہ پیزو میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران عارضی و مستقل تجاوزات مسمار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 8 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

عوام نے آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

27/10/2026
📢 نوجوانوں کے لیے خوشخبری! مفت ٹیکنیکل کورسز میں رجسٹریشن کا آغاز! 🎓ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لکی م...
23/10/2026

📢 نوجوانوں کے لیے خوشخبری! مفت ٹیکنیکل کورسز میں رجسٹریشن کا آغاز! 🎓

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لکی مروت اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مفت ٹیکنیکل کورسز میں رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

📚 دستیاب کورسز:

✅ یوٹیوب آٹومیشن اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ

- یوٹیوب چینل بنانا اور معیاری مواد تخلیق کرنا
- ویڈیو ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ
- آن لائن آمدن حاصل کرنے کے طریقے سیکھنا

✅ موبائل ریپئرنگ کورس

- موبائل ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی تربیت
- موبائل فون کی خرابیوں کی تشخیص اور مرمت
- اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے عملی مہارتیں

🎯 نوجوانوں کے لیے بہترین موقع!

اگر آپ جدید ہنر سیکھ کر اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آج ہی ان مفت کورسز میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

📅 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 30 اکتوبر 2026

⏳ رجسٹریشن کے لیے صرف ایک ہفتے کا وقت ہے، لہٰذا خواہشمند نوجوان مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

🔗 آن لائن رجسٹریشن لنک:
https://forms.gle/BjiaYMBoNdKwHq4n9

📍 ضلعی انتظامیہ لکی مروت
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز لکی مروت

20/10/2026

لکی مروت کا 1929 میں قائم ہونے والا سٹی ہسپتال ہزاروں شہریوں کے لیے علاج کی اہم سہولت ہے، جہاں ماہانہ او پی ڈی 20 ہزار سے تجاوز کر جاتی ہے۔ تاہم، فنڈز کی کمی، طبی آلات کی عدم دستیابی اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی قلت نے ہسپتال کی کارکردگی کو متاثر کر رکھا ہے۔

چند استعمال ہونے والی اینٹی بائوٹکس ،ان کا استعمال اور خوراک۔کوئی بھی دوائی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال مت کریں۔
19/10/2026

چند استعمال ہونے والی اینٹی بائوٹکس ،ان کا استعمال اور خوراک۔
کوئی بھی دوائی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال مت کریں۔

19/10/2026

گڈ گورننس اقدامات کے تحت ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ تفصیلی اجلاس

لکی مروت: ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب شاہد رفیق گنڈاپور کی زیرِ صدارت گڈ گورننس اقدامات کے تحت تمام ضلعی افسران اور محکموں کے سربراہان کا تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری (DSD) کے انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر منفی فیڈبیک اور عوامی شکایات پر زور دیتے ہوئے کمزور کارکردگی والے محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور تمام شکایات کا ذاتی طور پر جائزہ لے کر ان کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں محکمہ صحت، مردانہ و زنانہ محکمہ تعلیم اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو متعلقہ امور، آٹے کی دستیابی، قیمتوں پر کنٹرول اور تعلیمی و طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت، ٹمبر مافیا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی، کھلی کچہریوں اور ریونیو درباروں کے انعقاد اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

آخر میں تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ انہیں تفویض کردہ تمام ٹاسکس آئندہ جائزہ اجلاس سے قبل مکمل کرکے اپنی کارکردگی کی جامع رپورٹ پیش کریں۔

Address

District Lakki Marwat
Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki Digital News - Marwatiyan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Lakki Digital News - Marwatiyan:

Shortcuts

Share