Mian Saqib Khurshid

Mian Saqib Khurshid

Share

Mian Saqib Khurshid's official page, managed by #TeamNairab

Photos from Mian Saqib Khurshid's post 01/06/2026

میاں محمد ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی نے ایچ بلاک خورشید آرکیڈ میں
نیو سبحان ٹریولز اینڈ ٹوورز کا افتتاح کیا.اس موقع پر کاروبار کی خیر و برکت کے لئے دعاۓ خیر بھی کی گئی۔

Photos from Mian Saqib Khurshid's post 31/05/2026

میاں محمد ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی نے ملتان ائیر پورٹ پر وہاڑی سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام چوہدری محمد آصف ناظم، شیخ عمر سیٹھی، چوہدری عمر آرائیں، چوہدری عمر جے ایس بینک والے، کاشف مغل، چوہدری ذوالفقار اور حفیظ گجر کو حج کی مبارک باد دی اور خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ملک عبدالکریم لنگڑیال، شیخ عادل سیٹھی، ملک مقصود لنگڑیال اور نعمان غفار بھی موجود تھے۔

29/05/2026
Photos from Mian Saqib Khurshid's post 29/05/2026

میاں محمد ثاقب خورشید ایم۔پی اے وہاڑی نے
28 مئی یومِ تکبیر کے تاریخی اور یادگار موقع پر داتا فٹبال کلب رجسٹرڈ وہاڑی کے زیرِ اہتمام شاندار اور سنسنی خیز فٹبال میچ جو کہ سلطان باہو فٹبال کلب کچا کھوہ اور المجاہد فٹبال کلب وہاڑی کے درمیان کھیلا گیا اس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ان کے ہمراہ چوہدری اسلم صاحب اور عمار اعجاز بھی موجود تھے۔
گراؤنڈ آمد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال داتا فٹبال کلب کے سینئر عہدیداران و ممبران نے کیا جن میں چوہدری نیامت اللہ گجر صدر داتا فٹبال کلب، چوہدری سعید اختر جنرل سیکرٹری، انوار الحق تارا صاحب، شہباز ظفر، ماسٹر حبیب اللہ گجر صاحب اور ہدایت اللہ گجر کوچ داتا فٹبال کلب سمیت دیگر سینئر و جونیئر ممبران شامل تھے۔
میچ میں ریفری کے فرائض منیر احمد صاحب نے نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے اور کھیل کو بہترین انداز میں کنٹرول کیا۔

یومِ تکبیر کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ اس موقع پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

28/05/2026

میاں محمد ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی کی رہائش گاہ ڈیفنس ویو پر 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ونگ نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ 29 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن جب میاں محمد نواز شریف نے پوری دنیا کے دباؤ اور اربوں ڈالرز کے لالچ کو مسترد ہوۓ بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جس سے بگڑتا ہوا طاقت کا توازن قائم ہوا۔اور پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا شرف حاصل ہوا۔ایٹمی طاقت بننے میں سائنسدان بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
میاں ثاقب خورشید نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پاک بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے جرات بہادری اور بہترین عسکری مہارت سے اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی۔
اس موقع پر سابقہ چئیرمینز و ناظمین،سابقہ کونسلرز، لیگی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی

28/05/2026

28 مئی یوم تکبیر پاکستان کی قومی غیرت، خودمختاری اور دفاعی طاقت کی علامت ہے یہ وہ تاریخی دن ہے جب سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف صاحب نے عالمی دباؤ اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے چاغی میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا، آج پاکستان کو دنیا میں جو عزت وقار اور دفاعی مضبوطی حاصل ہے اس میں ایٹمی پروگرام کا بنیادی کردار ہے حالیہ دنوں میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو جس طرح بھرپور جواب دیا گیا اس نے ثابت کردیا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے یوم تکبیر ہمیں اتحاد جرات اور قومی وقار کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیتا ہے
یوم تکبیر مبارک
ممبر پنجاب اسمبلی
میاں ثاقب خورشید

27/05/2026

عیدالاضحی کا تہوار ہمیں ایثار اور صبر کی دولت سے سرشار کرتا ہے۔ تمام دوستوں کو عید قربان کی خوشیاں مبارک

26/05/2026

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ –❤️

Photos from Mian Saqib Khurshid's post 26/05/2026

میاں محمد ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی نے پیپلز کالونی میں Cafe 007 ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔اور مولانا مصعب نے کاروبار کی خیر و برکت کے لیے دعاۓ خیر کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر اسلم گوندل،چوہدری الیاس گوندل،فہد بلوچ،ابوبکر خان بلوچ،چوہدری فیصل کمبوہ سیکرٹری جمخانہ کلب،راؤ شیراز رضا صدر بار،چوہدری سعید اختر سابقہ ناظم،ماسٹر جمیل میو،راؤ اکبر ایڈووکیٹ،چوہدری جمیل گجر،ماسٹر یعقوب،چوہدری اکرم تارڑ،چوہدری جاوید تارڑ،شیخ افضل،چوہدری اعجاز جلی اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

Photos from Mian Saqib Khurshid's post 25/05/2026

میاں محمد ثاقب خورشید ایم پی اے وہاڑی نے خان ہسپتال پیرمراد میں 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر میاں ثاقب خورشید نے یوم تکبیر اہمیت پہ روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ اس دن میاں نوازشریف نے پوری دنیا کے دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوۓ چھ ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوۓ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم ترین اور تاریخی کردار ادا کیا۔ان دھماکوں کی بدولت آج پاکستان اقوام عالم میں سر اٹھا کے جی رہا ہے۔ الحمد للہ فوج اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں۔میاں ثاقب خورشید نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
تقریب میں چوہدری سعید اختر سابقہ ناظم،اختر نواز بھٹی سابقہ چئیرمین،چوہدری جمیل گجر،راؤ انتظار،اصغر مغل،ڈاکٹر ذین دلشاد،ڈاکٹر رانا خان،زاہد کمبوہ،شہزاد بھٹی ،شاہزیب مغل اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Vehari?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


8-H Block
Vehari