Hadyah Baitul Maal

Directions Website

Hadyah Baitul Maal KHIDMAT-E- KHALQ HAMARA MAQSAD

ہدیہ بیت المال کے ماہانہ معاون رکن بننےبانی و معتمد مولانا محمد اسلم جاوید نقشبندی (کامل جامعہ نظامیہ)کی درد مندانہ اپیل...
29/10/2026

ہدیہ بیت المال کے ماہانہ معاون رکن بننےبانی و معتمد مولانا محمد اسلم جاوید نقشبندی (کامل جامعہ نظامیہ)کی درد مندانہ اپیل
حیدرآباد اور سکندرآباد والوں کے لئے ضروری اطلاع
عوامی ، فلاحی ، خدمت خلق ادارہ ہمارا مشن ہر حیثیت سے ملت کی ترقی و خوش حالی
اللہ جل مجدہ و عم نوالہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی رضا
اور امت کے مستحقین کے سہارا بننے کے لئے ہدیہ بیت المال کے ماہانہ رکن بنئے انشاء اللہ تعالیٰ مستقبل میں معاون اراکین حضرات کو سونا ضمانت رکھنے پر بلا سودی قرض بھی دیا جائے گا
(1) رکنیت حاصل کرنے کے لئے آدھار کارڈ ، پین کارڈ دو عدد اسٹامپ سائز تصاویر ضروری ہے (2) رکنیت حاصل کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے ماہانہ پابندی سے دو سو روپے یا پانچ سو روپے ادا کرنا ضروری ہے
اسکراپ کے سامان ‘ زکوٰۃ ‘ صدقات ‘ عطیات کے ذریعہ ضرور تعاون فرمائیے ، فون کرنے پر اسکراپ کا سامان وصول کرنے کے لئے ٹرالی آپ کے مقام پر پہنچ جائیگی۔
Cont: 7842321292

*ہدیہ بیت المال سے سادات کرام کی پاکیزہ مال سے پوشیدہ خدمت*🌴🌹🌴🌹🌴🌹🌴🌹🌴ملا سلیم رح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتما...
29/10/2026

*ہدیہ بیت المال سے سادات کرام کی پاکیزہ مال سے پوشیدہ خدمت*
🌴🌹🌴🌹🌴🌹🌴🌹🌴
ملا سلیم رح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے چلایا جانے والے امدادی ادارہ کے منجملہ مقاصد میں ایک انتہائی اہم مقصد یہ ہے کہ سادات کرام کی پاکیزہ مال سے خدمت کرنا ، ہدیہ بیت المال کے بانی و معتمد حضرت مولانا قاضی ابو عبد اللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری نے بتایا کہ بہ ضمن چودہ ویں جشن یوم تاسیس لڑکیوں کا ہاسٹل معہد برکات العلوم عربیہ (ملحقہ جامعہ نظامیہ) و بہ سلسلہ سالانہ عرس مبارک قطب دکن پیر روشن ضمیر حضرت سیدنا ابو البرکات سید خلیل اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمت اللہ علیہ (جانشین حضرت محدث دکن رح) 7/جمادی الاول 1448ھ 19/اکتوبر 2026ء بروز پیر بعد نماز مغرب معہد کی زمینی منزل پر منعقدہ تیسرا سالانہ طرحی و منقبتی حضرت ابو البرکات رح مشاعرہ میں بہ سرپرستی مفکر اسلام زین الفقھاء حضرت علامہ مفتی خلیل احمد قادری صاحب قبلہ ادام اللّٰہ فیوضھم العالیہ (امیر جامعہ نظامیہ) و بہ صدارت پیر طریقت عمدة الحکمت حضرت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ اللہ جل مجدہ و عم نوالہ کے خصوصی فضل و کرم اور ہدیہ بیت المال کے ماہانہ معاونین کی ہمدردانہ مدد و نیز دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے اصحاب خیر حضرات کی جانب سے اسکراپ کی صورت میں دئیے جانے والے سامان کی فروختگی سے وصول ہونے والی رقم و پاکیزہ مال سے مشاعرہ میں کثیر تعداد میں موجود علماء کرام و مشائخ عظام اور سامعین کے روبرو نبیرہء محدث دکن رح فضیلت مآب حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ صبغت اللہ نقشبندی مجددی قادری صاحب قبلہ حفظہ اللّٰہ تعالیٰ کے دست مبارک سے ایک مفلک الحال ، کمزور و ناتواں ، بیمار سادات کرام نقد رقم عطاء کرتے ہوئے اس مخلصانہ خدمت و مقصد اور عظیم مشن کا آغاز فرمایا مولانا قاضی ابو عبد اللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری نے سادات کرام کی وجہ خدمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شرعی طور پر سادات کرام کو رقم زکوٰۃ و صدقات نہیں دی جا سکتی اور دوسری طرف حکومتوں کی جانب سے معاشی طور پر کمزور طبقات کو دی جانے والی سہولتوں سے سادات کرام کو ،،، سید ،،، ہونے کی وجہ سے محروم رکھا جاتا ہے ، فی زمانہ نفسا نفسی کا عالم ہے ، گرامی بام عروج پر ہے ، دنیا کی ساری طاقتیں کلمہء وحدانیت و رسالت پڑھنے والوں کا صفایا کرنا چاہتی ہے اور پھر ستم یہ ہے کہ ہم ایسے نازک حالات میں اپنے شخصی بہ شمول تقاریب کے اخراجات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ کیسا لاکھوں کروڑوں کی رقم بے دریغ خرچ کی جا رہی ہے ، ہم کو من جانب اللہ دئیے گئے مال و دولت میں سے تحفہ و عطیہ کی نیت سے یا پھر اسکراپ کے سامان سے سادات کرام کی خدمت کرنا کوئی مشکل کام یا بڑی بات نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کے لئے انتہائی اعزاز و شرف ہے اور ہماری ذمہ داری بھی ہے ، مولانا نے مزید کہا کہ ہدیہ بیت المال سے مستقبل میں سادات کرام کے علاوہ جتنے بھی مستحقین کو وظائف جاری کئے جائیں گے یا وقتیہ مدد کی جائے گی سب کی شناخت کو پوشیدہ رکھا جائے گا تاکہ عزت نفس محفوظ رہے ، انشاء اللہ تعالیٰ سادات کرام ہو یا کوئی بھی مستحق کو دئیے جانے والے تحفہ جات یا امداد کی ہر چیز پر با ضابطہ یہ تحریر ہوگی ،،، یہ کسی کا احسان نہیں آپ کا حق آپ کو دیا جا رہا ہے ،،، آخر میں مولانا نقشبندی نے اب تک کے تمام معاونین کے حق میں کار خیر کی قبولیت اور دین ، دنیا و آخرت کی عافیت کی دعا کرتے ہوئے امت مسلمہ کے بہی خواہ حضرات سے درد مندانہ اپیل کی کہ کثیر تعداد میں ہدیہ بیت المال کی ماہانہ رکنیت حاصل کریں اور اسکراپ ، زکوٰۃ و صدقات و عطیات سے خوب تعاون فرمائیں ـ جزاکم اللّٰہ خیرا

29/10/2026
29/10/2026

Address

MD NAGAR JAWEED NAGAR EDI BAZAR
Hyderabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadyah Baitul Maal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category