M Nazam Industries

M Nazam Industries

Share

M. Nazam Industries founded in 2002. Facilitates Manufacturing and Processing of Cotton, Canola Seed

Nazam Industries founded by our Chairmen Malik Nazam Hussain Awan in 2002; we are engaged in manufacturing of best quality cotton bales, cotton seeds, cotton cake, Canola Oil, Sunflower Oil, Rapeseed Oil, Cotton Seed Oil, Canola Meal, Sunflower Meal, Rapeseed Meal, Cotton Seed Oil. We are professionally managed company having large network and infrastructure in home as well as abroad, company is e

27/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک! 🤝
ایم ناظم انڈسٹریز کی جانب سے آپ کے لیے نیک خواہشات۔ اللہ پاک اس عید کو آپ کے لیے برکت، امن اور خوشیوں کا سبب بنائے۔

20/05/2026

پاکستان واناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے غیر معمولی جنرل باڈی اجلاس کے موقع پر جناب ملک سرفراز ناظم اعوان، چیئرمین PVMA جناب عمر ریحان شیخ، سابق صوبائی وزیر و پیٹرن ان چیف (UBG) جناب ایس ایم تنویر اور سینیئر وائس چیئرمین PVMA جناب اسجد عارف

Bahawalpur Chamber of Commerce & Industry Sarfraz Nazam Awan Tri-Fry

Photos from M Nazam Industries's post 19/05/2026

ایم ناظم ایڈبل آئل انڈسٹریز کی جانب سے بورسٹل جیل بہاولپور کے اسیر بچوں کے لیے روم کولرز کا تحفہ

​چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کے اس موسم میں، ایم ناظم ایڈبل آئل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ہمیشہ کی طرح اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (CSR) کو نبھاتے ہوئے ایک اور فلاحی قدم اٹھایا ہے

​سربراہِ ادارہ ملک اعجاز ناظم اعوان نے ممتاز سماجی و صحافتی شخصیت نصیر احمد ناصر اور فاروق احمد (بینک اسلامی) کے ہمراہ بورسٹل جیل بہاولپور کا دورہ کیا اور وہاں مقیم اسیر بچوں کو شدید گرمی سے بچانے اور راحت پہنچانے کے لیے روم کولرز کا تحفہ پیش کیا

​یہ سپیشل گفٹ جیل انتظامیہ کے سربراہ، سپرنٹنڈنٹ جیل اکبر منصور کے سپرد کیا گیا، جنہوں نے اس خیر سگالی کے جذبے کو بیحد سراہا اور ناظم انڈسٹریز کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Bahawalpur Police Bahawalpur Chamber of Commerce & Industry Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur Tri-Fry Naseer Ahmad Nasir Punjab Safe Cities Authority Govt of Punjab

Photos from M Nazam Industries's post 12/05/2026

ہمارے بانی چیئرمین ملک ناظم حسین اعوان (مرحوم) کے قریبی دوست، نیویارک کی کاروباری شخصیت مہر امانت علی صاحب کی ڈاکٹر قاسم امانت، مہر حامد علی اور محترم نوید صاحب کے ہمراہ ایم ناظم انڈسٹریز آمد۔

​ادارے کے سربراہان ملک سرفراز ناظم، ملک اعجاز ناظم اور ملک فاروق ناظم نے مہمانوں کی میزبانی کی اور انہیں ادارے کی مینوفیکچرنگ یونٹ کا دورہ کروایا۔ دیرینہ تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی یہ ملاقات خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
Sarfraz Nazam Awan Aijaz Nazam Farooq Nazam Naseer Ahmad Nasir

Photos from M Nazam Industries's post 10/05/2026

آج کا دن محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ پاکستانی قوم کے اس غیر متزلزل عزم کی یادگار ہے جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہِ حق اس بات کی گواہی ہیں کہ جب دفاعِ وطن کی بات آئے تو ہماری افواج اور عوام ایک ایسی دیوار بن جاتے ہیں جسے دنیا کی کوئی طاقت گرا نہیں سکتی۔

​ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ان غازیوں اور شہداء کو جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک و ملت کی آبرو پر حرف نہ آنے دیا۔


Govt of Punjab Bahawalpur Chamber of Commerce & Industry Government of Pakistan ISPR Tri-Fry Khalid Mahmood Jajja Aijaz Nazam Sarfraz Nazam Awan Bahawalpur Press Club Bahawalpur Bahawalpur Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur TEVTA Punjab M Nazam Industries

Photos from M Nazam Industries's post 09/05/2026

ڈویژنل سپورٹس آفس کی دعوت پر ملک اعجاز ناظم اعوان صاحب نے نصیر احمد ناصر صاحب کے ہمراہ "معرکہِ حق کراٹے ڈو چیمپئن شپ" میں شرکت کی اور مقابلے دیکھے۔

خطاب میں کہا کہ کراٹے جیسے کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط اور خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے شاہد انصاری صاحب کو ان کی بے لوث خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈویژنل سپورٹس آفس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
​ہیش ٹیگز:

Sports Board Punjab Shahid Ansari TEVTA Punjab

09/05/2026

ملک اعجاز ناظم اعوان نے میاں علی اکبر عباسی اور حافظ زاہد محمود کے ہمراہ جناب امتیاز احمد بٹ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز بہاولپور کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران ملک اعجاز ناظم اعوان نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔

08/05/2026

ایم ناظم ایڈیبل آئل انڈسٹریز میں یزمان اور ہیڈ راجکاں کے تاجروں کے لیے ایک خصوصی "پلانٹ وزٹ" کا اہتمام کیا گیا۔
​معزز مہمانوں کو ٹرائی فرائی Tri-Fry کوکنگ آئل اور بناسپتی کی تیاری کے تمام مراحل دکھائے گئے۔ خام مال کے انتخاب سے لے کر ریفائننگ اور پیکنگ تک، ہر مرحلے پر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر شرکاء نے ادارے کے معیار کی تعریف کی۔ خصوصاً پروڈکشن ایریا میں حفظانِ صحت (Hygiene) کے سخت اصولوں کو بہت سراہا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ایم ناظم انڈسٹریز، ملک سرفراز ناظم اعوان نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کو دہرایا.
تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی پر چوراہی ٹریڈرز (یزمان) اور چودھری گلزار اینڈ سنز (ہیڈ راجکاں) کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔

01/05/2026

عالمی یومِ تخلیق World Creativity and Innovation Day کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کے زیرِ اہتمام ایک شاندار نمائش کا انعقاد ڈاکٹر ناصر حمید ڈائریکٹر' پنجاب آرٹس کونسل کی زیر سر پرستی کیا گیا۔

​ملک اعجاز ناظم اعوان صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طالبات کے تیار کردہ فن پاروں کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں بین الاقوامی معیار کی ہیں۔

​اس موقع پر جناب نصیر احمد ناصر، سابق صدر بہاولپور پریس کلب، نجیب اللہ خان، مرکزی انجمن تاجران ، مس سمیرا صالح پرنسپل وکیشنل ٹریننگ کالج، اور مسز ارم وائس پریذیڈنٹ ویمن چیمبر بھی موجود تھے۔


Punjab Arts Council TEVTA Punjab Govt of Punjab Tri-Fry Bahawalpur Chamber of Commerce & Industry Muttahida Markazi Anjuman Tajran

01/05/2026

کسی بھی بڑی کامیابی کے پیچھے ان محنتی ہاتھوں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے جو ناممکن کو ممکن بناتے ہیں۔ ​آج ہم اس جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہمارے ملک کی ترقی کا پہیہ رواں رکھے ہوئے ہے۔

ایم ناظم انڈسٹریز اور ٹرائی فرائی کوکنگ آئل اینڈ بناسپتی کی جانب سے تمام محنت کشوں کو بھرپور خراجِ تحسین۔ آپ کی محنت ہی ہماری ترقی کا اصل راز ہے! 🤝✨

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Multan By Pass Road
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00