Mira Khel Police Aman Committee

Mira Khel Police Aman Committee � Mira Khel Police Aman Committee
امن • اتحاد • قربانی
ہر دم تیار �

18/10/2026
02/10/2026

اہم عوامی پیغام — میراخیل پولیس امن کمیٹی

بنوں پولیس امن کمیٹی کے صدر حضرت عمر صاحب نے اپنے آڈیو پیغام میں بنوں کے عوام سے مخاطب ہو کر واضح کیا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ شہری یا کارکن کے ساتھ ناانصافی، زیادتی یا غیر مناسب رویہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔ کسی بھی شخص کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، اس کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی قابلِ قبول نہیں۔

صدر حضرت عمر صاحب نے ہر علاقے کی امن کمیٹی کے صدور سے اپیل کی ہے کہ یہ اہم پیغام اپنے اپنے علاقوں کے عوام تک پہنچائیں تاکہ موجودہ حالات میں بھائی چارہ، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکے۔

میراخیل پولیس امن کمیٹی کے صدر ملک نیاز خان نے صدر حضرت عمر صاحب کے اس پیغام کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا ہے:

> "ہم صدر صاحب کے اس پیغام پر لبیک کہتے ہیں۔ میراخیل پولیس امن کمیٹی کی جانب سے ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی شہری یا سیاسی کارکن کے ساتھ، اس کی سیاسی وابستگی سے قطع نظر، ناانصافی یا زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ تمام شہری ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔"

امن ہمارا پیغام — اتحاد ہماری طاقت — خدمت ہمارا مشن

منجانب: ملک نیاز خان
صدر، میراخیل پولیس امن کمیٹی

06/09/2026

بنوں پولیس امن کمیٹی کا دوٹوک پیغام

آج اکبر علی خان کلی میں امن کمیٹی کے جوانوں کی پیش قدمی پر دہشت گرد 260 کی رفتار سے فرار ہونے میں کامیاب تو ہوگئے، مگر یاد رکھیں کہ یہ فرار عارضی ہے۔

ہم اپنے علاقے کے امن و امان کو تباہ کرنے والوں کو کھلی چھوٹ نہیں دیں گے۔ آپ جہاں بھی چھپیں، قانون کی گرفت اور پولیس امن کمیٹی کے شیروں سے نہیں بچ سکتے۔ ہم اس علاقے کو دہشت گردی اور خوف سے پاک کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔

امن کے دشمن سن لیں: بنوں کی سرزمین پر امن قائم کرکے ہی دم لیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے بہادر پولیس جوانوں اور امن کمیٹی کے تمام ساتھیوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔
میراخیل پولیس امن کمیٹی صدر ملک نیاز حان

*صدر پولیس امن کمیٹی میراخیل کا اہم عوامی پیغام*  *حدودِ تھانہ میراخیل کے معزز عوام کے نام* تمام علاقائی مشران، علماء کر...
30/08/2026

*صدر پولیس امن کمیٹی میراخیل کا اہم عوامی پیغام*

*حدودِ تھانہ میراخیل کے معزز عوام کے نام*

تمام علاقائی مشران، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ سے واضح اور دوٹوک اپیل کی جاتی ہے کہ دہشتگردوں یا ان کے سہولت کاروں کو کسی بھی قسم کی پناہ، رہائش، کھانا، چائے، مالی معاونت یا دیگر کسی بھی نوعیت کی سہولت فراہم نہ کریں۔
واضح کر دیا جاتا ہے کہ چاہے کوئی خان ہو، بااثر شخصیت ہو یا عام شہری، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اگر کوئی شخص دہشتگردوں کو پناہ دینے، ان کی سہولت کاری، معاونت یا کسی بھی قسم کے تعاون میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام اہلِ علاقہ سے یہ بھی گزارش ہے کہ نمازِ عشاء کے بعد غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔
اہلِ علاقہ کو یقین دلایا جاتا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں اور دہشتگرد عناصر سے متعلق اطلاعات مسلسل موصول ہوتی رہتی ہیں۔ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھی جاتی ہے، لہٰذا کسی بھی مشکوک شخص، سرگرمی یا نقل و حرکت کی اطلاع بلاخوف و خطر ہمیں کو دیں۔
یاد رکھیں! علاقے کا امن صرف پولیس کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، ان کا ساتھ نہ دیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی سہولت فراہم کریں۔
آپ کی ایک بروقت اطلاع کسی قیمتی جان کو بچانے اور پورے علاقے کے امن کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

*ملک نیاز خان*
*صدر، پولیس امن کمیٹی میراخیل*

28/08/2026

Send a message to learn more

28/06/2026

جذبات کی سمندر بنوں پولیس امن کمیٹی

26/06/2026

اقوام بنوں کو بنوں پولیس امن کمیٹی صدر حضرت عمر کی طرف سے پیعام

Address

Bannu Police Department
Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mira Khel Police Aman Committee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category