01/06/2026
ضلع بٹگرام
آج کا سرکاری نرخ نامہ – مورخہ 01/06/2026
This is the official page of Deputy Commissioner Battagram Government of Khyber Pakhtunkhwa.
01/06/2026
ضلع بٹگرام
آج کا سرکاری نرخ نامہ – مورخہ 01/06/2026
31/05/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے تھاکوٹ کے مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کے سرکاری نرخوں، گیج اور مقدار کی جانچ کی گئی۔ معائنے کے دوران پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں اور معیار کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کریں، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
31/05/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے تھاکوٹ بازار میں مختلف بیکرز کا معائنہ کیا۔ اس دوران مٹھائی اور دیگر اشیائے خورونوش کے معیار، صفائی کی صورتحال اور ایکسپائری تاریخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بیکرز مالکان کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور تازہ اشیاء فراہم کی جائیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
31/05/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے (RHC) تھاکوٹ کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، بالخصوص عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ایمرجنسی خدمات کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔
عمران خان کا خیبر پختونخوا - عید پر خدمت، صفائی اور تحفظ کی عملی مثال!
✅ 21 ہزار سے زائد اہلکار اور 3 ہزار سے زائد مشینری عید صفائی آپریشن میں متحرک
✅ 50 ہزار ٹن ہدف کے مقابلے میں ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگا کر نئی مثال قائم
✅ 16,331 کلیکشن پوائنٹس،294536 لاکھ ماحول دوست بیگز اور 4 ہزار سے زائد آگاہی مہمات
✅ ریسکیو 1122 نے صرف دو دنوں میں 1,514 ایمرجنسیز میں بروقت امداد فراہم کی
✅ 1,491 افراد کو ریسکیو کیا گیا، واٹر ریسکیو اور ہیٹ ویو کیمپس بھی مکمل فعال رہے
یہ صرف ایک صفائی یا ریسکیو آپریشن نہیں، بلکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت اور عمران خان کے عوام دوست وژن کے تحت عوامی خدمت، مؤثر حکمرانی اور ذمہ دار قیادت کا عملی ثبوت ہے۔
عوام کا اطمینان، کارکردگی کا سب سے بڑا اعتراف ہے۔
30/05/2026
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ علی شیر خلیل نے تحصیل الائی میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
30/05/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے بٹگرام بازار میں پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں، گیج کی درستگی اور سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ایک پٹرول پمپ پر قانونی خلاف ورزیاں اور پیمائش میں بے ضابطگیاں سامنے آنے پر کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
30/05/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے آر ایچ سی کوزہ بانڈہ کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور عید کے دوران مریضوں کو دی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
30/05/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، صفائی کی صورتحال اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔ مزید برآں، متعلقہ عملے کو بازار میں روزانہ نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
29/05/2026
عید الاضحی کے تیسرے دن پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہوٹل دیشان میں ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ملیریا و ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اس اقدام کو سراہا۔