District Youth Office Hangu

Website

District Youth Office Hangu District Youth Office Hangu

*یومِ سیاہ کشمیر - 27 اکتوبر*یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی زیرِ نگرانی ڈی سی آفس ہنگ...
27/10/2026

*یومِ سیاہ کشمیر - 27 اکتوبر*

یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی زیرِ نگرانی ڈی سی آفس ہنگو میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع ہنگو کے یوتھ آفیسر اور دوسرے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز میں کشمیری شہداء اور مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بعد ازاں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ملی نغمے سے کیا گیا۔

طلباء نے اردو اور انگریزی زبانوں میں یومِ سیاہ کشمیر کے موضوع پر تقاریر پیش کیں جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں پاکستانی قوم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی سی آفس ہنگو سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔





Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

26/10/2026
یوم سیاہ کشمیر 27 اکتوبر 2026کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کی مذمت ریلی
25/10/2026

یوم سیاہ کشمیر 27 اکتوبر 2026
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کی مذمت ریلی

25/10/2026

Directorate of Youth Affairs KP

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ...
23/10/2026

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو کے زیرِ اہتمام تین روزہ ای کامرس ورکشاپ کا کامیابی سے اختتام۔
مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شجاعت علی خان کی جانب سے ایک سو سے زائد طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم
ورکشاپ کا کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) ہنگو کیمپس میں انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کیمپس ڈائریکٹر فرھاداللہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔
ورکشاپ کے ٹرینر و ریسورس پرسن بلال اختر نے طلباء کو ای کامرس کے مختلف پہلوؤں، آن لائن کاروبار کے مواقع اور جدید ڈیجیٹل ذرائع کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ سیشن کے دوران طلباء کو عملی مثالوں اور ڈیمو کے ذریعے ای کامرس کی اہمیت اور اس کے عملی اطلاق سے روشناس کرایا گیا۔
اس تین روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا، آن لائن کاروبار کے نئے مواقع سے آگاہی دینا اور انہیں خود روزگار کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور مستقبل میں معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔




Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ...
22/10/2026

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو کے زیرِ اہتمام تین روزہ ای کامرس ورکشاپ کے دوسرے روز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) ہنگو کیمپس میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کے دوسرے روز ٹرینر و ریسورس پرسن بلال اختر نے طلباء کو ای کامرس کے مختلف پہلوؤں، آن لائن کاروبار کے مواقع اور جدید ڈیجیٹل ذرائع کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ سیشن کے دوران طلباء کو عملی مثالوں اور ڈیمو کے ذریعے ای کامرس کی اہمیت اور اس کے عملی اطلاق سے روشناس کرایا گیا۔
اس تین روزہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا، آن لائن کاروبار کے نئے مواقع سے آگاہی دینا اور انہیں خود روزگار کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور مستقبل میں معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔





Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

ڈپٹی کمشنر ھنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاھد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ...
20/10/2026

ڈپٹی کمشنر ھنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاھد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ھنگو کی طرف سے تین روزہ ای کامرس ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ کا انعقاد کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ھنگو کیمپس میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں بلال اختر نے بطور ٹرینر/ریسورس پرسن طلباء کو ای کامرس کے حوالے سے پہلے دن کا معلوماتی لیکچر اور ڈیمو دیا۔
ورکشاپ کے آغاز میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو اور ڈائریکٹر کسٹ کیمپس فرہاد اللہ نے ای کامرس اور موجودہ دور میں اس کی اھمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تین روزہ ورکشاپ کا مقصد طلباء کو جدید دور کے تقاضوں سے ھم اھنگ تعلیم اور سکلز سکھانا ہے تاکہ وہ اپنے تعلیمی سلسلے میں موجود چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔






Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu
Manzoor Khan

Important AnnouncementThe 3-Day Workshop on E-Commerce will commence tomorrow, 20 October 2026, at KUST Hangu Campus and...
19/10/2026

Important Announcement
The 3-Day Workshop on E-Commerce will commence tomorrow, 20 October 2026, at KUST Hangu Campus and will continue until 22 October 2026. All participants are informed to attend the classes from 2:00 PM to 3:30 PM.

18/10/2026

Address

Samana Phase-2, Near Katch Pathak/PTC Pathak
Hangu
26190

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Youth Office Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share