Ministry of Railways

Website

Ministry of Railways Ministry of Railways - Government of Pakistan
Reform-driven modernisation of Pakistan Railways

Job Alert!
08/11/2026

Job Alert!

ریلویز پولیس کی نو ماہی فلاحی کارکردگی رپورٹ جاری، 698 گمشدہ بچے والدین کے حوالے، 3 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا س...
05/11/2026

ریلویز پولیس کی نو ماہی فلاحی کارکردگی رپورٹ جاری، 698 گمشدہ بچے والدین کے حوالے، 3 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان واپس

لریلویز پولیس نے یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 تک کی نو ماہی فلاحی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق:
698 گمشدہ بچوں اور بچیوں کو بحفاظت ان کے حقیقی ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
1,843 مسافروں کا گمشدہ سامان برآمد کرکے واپس کیا گیا، جس کی مالیت 3 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
11,611 مسافروں کو وہیل چیئر، اسٹریچر اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
گمشدہ بچوں کی بازیابی میں لاہور ڈویژن 184 بچوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ کراچی 170، راولپنڈی 155 اور ملتان 106 بچوں کے ساتھ نمایاں رہے۔
مسافروں کی معاونت میں پشاور ڈویژن نے 3,599 افراد کو سہولیات فراہم کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ لاہور 3,095 اور ملتان 1,462 افراد کے ساتھ نمایاں رہے۔
گمشدہ سامان کی واپسی میں لاہور ڈویژن سرفہرست رہا، جہاں ایک کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان مسافروں کے حوالے کیا گیا۔ راولپنڈی ڈویژن نے 97 لاکھ 28 ہزار اور کراچی نے 71 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کا سامان واپس کیا۔
آئی جی ریلویز پولیس نے کہا کہ مسافروں کی خدمت، تحفظ اور فلاح کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تمام ڈویژنز میں قائم ہیلپ ڈیسک مسافروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جنہیں مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانا، مسافروں کی معاونت اور ان کا قیمتی سامان واپس کرنا ریلویز پولیس کی عوام دوست پالیسی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے۔

پاکستان ریلوے میں شفافیت اور مالیاتی احتساب کے لیے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا بڑا اقدام۔ ادارے کی تاریخ میں پہ...
03/11/2026

پاکستان ریلوے میں شفافیت اور مالیاتی احتساب کے لیے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا بڑا اقدام۔ ادارے کی تاریخ میں پہلی بار مالی سال 2025-26 کے مالیاتی گوشواروں کا بین الاقوامی معیار (IFRS) کے تحت آزاد آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آڈٹ کے لیے عالمی معیار کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کا انتخاب مکمل میرٹ اور پی پی آر اے (PPRA) قوانین کے مطابق ہوگا۔ تمام کارروائی ای پیڈز پورٹل کے ذریعے انجام دی جائے گی، جبکہ ایس او ای ایکٹ 2023 کے تحت مالیاتی کنٹرول اور شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ آزاد آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا اور بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم خود ریلوے کی نگرانی کر رہے ہیں اور ادارے کو مالیاتی طور پر خودمختار بنایا جائے گا۔

آسٹرین سفیر ڈبلیو او کٹشیرا کا پاکستان ریلویز ٹریک مشین شاپ کا اہم دورہآسٹرین سفیر ڈبلیو او کٹشیرا نے پاکستان ریلویز کی ...
31/10/2026

آسٹرین سفیر ڈبلیو او کٹشیرا کا پاکستان ریلویز ٹریک مشین شاپ کا اہم دورہ

آسٹرین سفیر ڈبلیو او کٹشیرا نے پاکستان ریلویز کی ٹریک مشین شاپ کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے مشین شاپ کی ورکنگ، تکنیکی امور اور مشینری کی دیکھ بھال و مرمت کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آسٹرین سفیر نے مشینوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے اعلیٰ معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹریک مشین شاپ کی مجموعی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان ریلویز کے انجینئرز اور تکنیکی عملے کی صلاحیتوں اور کام کے معیار کی بھی تحسین کی۔

دورے کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کے انجینئرز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے آسٹرین ماہرین کی جانب سے تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ آسٹرین ٹیم مشینوں کی مرمت اور بحالی کے امور میں بھی پاکستان ریلویز کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اور تمام ایڈیشنل جنرل منیجرز (اے جی ایمز) نے معزز آسٹرین سفیر کو ٹریک مشین شاپ کی کارکردگی، جاری تکنیکی سرگرمیوں، مشینری کی مرمت اور آسٹرین ماہرین کے تعاون سے متعلق جامع بریفنگ دی۔

وزیراعظم کے وژن، چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کی مؤثر کاوشوں اور وفاقی وزیر ریلوے کی خصوصی توجہ سے ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ ری...
26/10/2026

وزیراعظم کے وژن، چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کی مؤثر کاوشوں اور وفاقی وزیر ریلوے کی خصوصی توجہ سے ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ ریلوے اراضی کی ملکیت پاکستان ریلوے کے نام منتقل۔

قومی اثاثوں کے تحفظ اور سرکاری اراضی کے مؤثر انتظام کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ نیب کی مسلسل کاوشوں، مؤثر نگرانی اور پاکستان ریلوے کے بھرپور تعاون سے ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ ریلوے اراضی کی ملکیت پاکستان ریلوے کے نام منتقل کر دی گئی ہے۔

منتقل کی گئی اراضی میں لاہور ڈویژن کی 19,797 ایکڑ، راولپنڈی ڈویژن کی 16,114 ایکڑ، پشاور ڈویژن کی 14,675 ایکڑ، ملتان ڈویژن کی 29,454 ایکڑ، سکھر ڈویژن کی 10,717 ایکڑ، کراچی ڈویژن کی 10,970 ایکڑ، کوئٹہ ڈویژن کی 10,771 ایکڑ، مغلپورہ ڈویژن کی 1,026 ایکڑ جبکہ سی ایف آئی کی 269 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

اس اہم پیش رفت میں نیب نے ملکیتی دستاویزات اکٹھی کرنے اور قانونی معاملات کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی توجہ، رہنمائی اور مسلسل نگرانی سے اراضی کی منتقلی کے عمل میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔

یہ کامیابی وزیراعظم شہباز شریف کے قومی اثاثوں کے تحفظ اور سرکاری اراضی کے شفاف انتظام کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ باقی ماندہ ریلوے اراضی کی ملکیت کی منتقلی کا عمل بھی نیب اور پاکستان ریلوے کے باہمی تعاون سے جاری ہے تاکہ ریلوے کے قیمتی اثاثوں کا قانونی تحفظ اور اراضی کے ریکارڈ کی شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

Address

Pakistan Secretariate
Islamabad
44100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ministry of Railways posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share