29/10/2026
شکریہ اور اظہارِ تشکر 🌟
ہم جناب ریاست علی ڈوگر صاحب، چیئرمین SMC، کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے خاص بچوں سے سچی محبت اور بے لوث شفقت رکھتے ہیں۔ ❤️
آپ نے کھیلوں کے مقابلے کے موقع پر ہمارے خاص بچوں کے لیے پُرتکلف لنچ کا اہتمام کیا اور خود اپنے ہاتھوں سے انہیں کھانا پیش کیا۔ آپ کی یہ محبت اور خدمت ہمارے بچوں اور پورے سٹاف کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی ہے۔ 🤝
اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے اور آپ کو صحت و خوشیاں نصیب کرے۔ آمین
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر، جڑانوالہ