PTI Hong Kong Official

Directions

PTI Hong Kong Official My leader is Imran Khan # IMRAN KHAN Zindabad❤️
(1)

31/10/2026
خیبر پختونخوا کی پوری قوم اس وقت شدت سے انتظار کر رہی ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پشاور،مفتی محمود مرکز اور امیر مقام کے ہوٹلو...
30/10/2026

خیبر پختونخوا کی پوری قوم اس وقت شدت سے انتظار کر رہی ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پشاور،مفتی محمود مرکز اور امیر مقام کے ہوٹلوں کے خلاف تجاوزات پر کارروائی کب شروع ہوگی؟
اگر گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے والوں میں ذرا بھی غیرت ہے تو وہ یہ ثابت کرے کہ قانون واقعی طاقتور اور کمزور، دونوں کیلئے برابر ہے۔ ہم بھی مان جائیں گے۔کہ اس ملک میں قانون سب کیلئے ایک جیسا ہے،

ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی میں گھسائے گئے اپنے آخری کھلاڑی بھی کھل کر میدان میں اتار دیئے ہیں، یہ وہ کم ظرف اور گرے ہ...
20/10/2026

ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی میں گھسائے گئے اپنے آخری کھلاڑی بھی کھل کر میدان میں اتار دیئے ہیں، یہ وہ کم ظرف اور گرے ہوئے لوگ ہیں جو دولت کے پجاری ہیں اور صرف دنیاوی زندگی پر یقین رکھتے ہیں، یہ فوج کا پی ٹی آئی پر آخری بڑا وار ہے اور بیشمار آستین کے سانپ بہتر مالی مستقبل کے لیے عمران خان کے نظریے کی نفی کرتے ہوئے آبپارہ کو اپنا خدا بنائے ہوئے ہیں، اس ایڈوینچر کے بعد عمران کی پی ٹی آئی میں صرف وہ نظریاتی لوگ رہ جائیں گے جو سالوں سے عمران خان کے نظریے کا بوجھ اٹھائے جیلوں میں ہیں فوج کے زیر عتاب ہیں روپوش ہیں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں لاکھوں جان نثار کارکنان ہیں سوشل میڈیا رضا کار ہیں عوام ہے، نظریاتی انسان کبھی غدار نہیں ہوتے اور دولت کے شوقین کبھی وفادار نہیں ہوتے، عمران خان کی پی ٹی آئی کو ختم کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے نظریے کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے، دولت کے پجاری، عمران خان سے احسان فراموشی کرنے والے، بے حس فوجی مراعات کے شوقین لوگ فارورڈ گروپ بنا لیں ریورس گروپ بنا لیں مائنس پلس کر کے دیکھ لیں چاہے کچھ بھی بنا لیں عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے اور پی ٹی آئی ہی عمران خان ہے۔
اپنے محسن یا مددگار کے ساتھ دھوکا، فریب یا دغا کرنے کو اردو زبان میں "نمک حرامی" یا "احسان فراموشی" کہا جاتا ہے، تاریخ اور ادب میں ایسے کرداروں یا واقعات کو بہت برے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے جہاں کسی نے اپنے ہی مربی یا محسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو۔
ساڑھے چار سال گزر چکے ہیں کچھ سال اور گزر ہی جائیں گے لیکن تاریخ بہادروں کو ہی یاد رکھے گی، تاریخ عمران خان اور ان کے خاندان کو یاد رکھے گی تاریخ پی ٹی آئی کے شہداء کو یاد رکھے گی تاریخ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی، عالیہ حمزہ، آمریت کے زیر عتاب رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھے گی تاریخ عمران خان کے سوشل میڈیا کے نامی اور گم نام رضا کاروں کو یاد رکھے گی اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیئے جائیں گے، رزق کی خاطر ہاتھ گندے کرنا برا نہیں ہے مگر رزق کی خاطر نیت اور ضمیر گندا کرنا اور اپنے محسن کے ساتھ دھوکہ بہت برا ہے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Hong Kong Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share